Tag: Bank deposits

  • بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اضافہ

    بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اضافہ

    اسلام آباد : بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22ہزار412 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.8 فیصد کم اور گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 15.9 فیصد زیادہ ہے۔ ،

    ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22 ہزار820ارب روپے جبکہ گذشتہ سال اکتوبرمیں 19 ہزار344ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر17.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔،

    اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11 ہزار52ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11084ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں 9394 ارب روپے تھا، ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر32.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے،

    اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 17484 ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں13796 ارب روپے تھا، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

     

  • کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس ملکی تاریخ میں ریکارڈ  سطح پر پہنچ گئے

    کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

    کراچی: کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، مئی 2021 میں بینک ڈپازٹس میں 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2021 کے مقابلے مئی 2021 میں بینک ڈپازٹس میں 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور رواں سال مئی میں بینک ڈپازٹس 17 ہزار 955 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 5 ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 870 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ بینک ڈپازٹس رواں سال جنوری کے 17085 ارب روپے سے بڑھ کر مئی 2021 میں 17ہزار 955 ارب روپے سے زائد ہو گئے۔

    یاد رہے دسمبر 2020 میں بینکوں کے ڈپازٹس 17 ہزار 876 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر تھے لیکن جنوری 2021 میں بینکوں کے ڈپازٹس 17 ہزار 876 ارب روپے کی ریکارڈ سطح سے کم ہو کر 17 ہزار 86 ارب روپے رہ گئے تھے۔

    عاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس وبا کے باوجود طلب میں اضافے پر معیشت میں بہتری ہو رہی ہے، کرونا وبا کی دوسری لہر میں کمی پر بھی کاروباری سرگرمیوں میں بہتری ہوئی ہے، دسمبر 2020 میں بینکوں کے فنانشل کلوزنگ کی وجہ سے ڈپازٹس میں اضافہ ہوا تھا۔