Tag: bank holiday

  • کویت : نئے سال کیلئے تعطیل کا اعلان

    کویت : نئے سال کیلئے تعطیل کا اعلان

    کویت سٹی : نئے سال 2021کی آمد پر کویت کی بینکنگ فیڈریشن نے ملک میں تعطیل کا اعلان کردیا، سرکاری چھٹی یکم کے بجائے تین جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت بینکوں کی فیڈریشن کی ڈائریکٹر تعلقات عامہ شیخہ العیسی نے نئے سال کی چھٹی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقامی بینک اگلے سال یکم جنوری کو جمعہ کے بجائے سرکاری تعطیل کے طور پر 3جنوری 2021 بروز اتوار کو اپنا کاروبار معطل کردیں گے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے سال میں سرکاری امور کے اوقات پیر4جنوری 2021کو شروع ہوں گے اس حوالے سے  حتمی فیصلہ کویت کے مرکزی بینک کے جاری کردہ سرکلر کی بنیاد پر ہے۔

    علاوہ ازیں کویت کی بینکوں کی فیڈریشن نے اس موقع پر امیر کویت شیخ نواف الاحمد، ولی عہد شہزادہ شیخ میشال الاحمد اور وزیر اعظم کویت شیخ صباح الخالد کو مبارکباد پیش کی اور کویت کے عوام اور تمام بینک صارفین کی جانب سے نئے سال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • بینک تین دن تک بند رہیں‌ گے

    بینک تین دن تک بند رہیں‌ گے

    اسلام آباد: ملک بھر میں تمام کمرشل بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے پیر تین جولائی کو بینک ہالیڈے کی وجہ سے پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے، ہفتے اور اتوار کو پہلے ہی تعطیل ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے لیے وضع کردہ بینک ہالیڈے کلینڈر کے مطابق یکم جولائی کو بینک بند رہتے ہیں اور اس دن بینک کسی بھی قسم کا عوامی لین دین نہیں کرتے اور اپنے داخلی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

    اس بار یکم جولائی کا بینک ہالیڈے ہفتے کو پڑ رہا ہے، ہفتے اور اتوار کو پہلے ہی وفاقی حکومت کی چھٹی ہوتی ہے اور بینک بند رہتے ہیں اس لیے نئے سرکلر کے مطابق بینک اپنی تعطیل ہفتہ یکم جولائی کے بجائے تین جولائی پیر کو منائیں گے، اس دن بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی عید الفطر کی تعطیلات کے سبب بینک مسلسل پانچ روز تک 24 جون تا 28 جون بند رہے ہیں، 24 اور 25 جون کو ہفتے اور اتوار کی تعطیلات تھیں جب کہ پیر ، منگل اور بدھ کو عیدالفطر کی وجہ سے بینک مسلسل پانچ دن تک بند رہے ہیں۔