Tag: banki moon

  • پرتگال کے سابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے نئے سربراہ

    پرتگال کے سابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے نئے سربراہ

    نیویارک: سلامتی کونسل نے پرتگال کے سابق وزیراعظم انتونیو گوٹیریز کو اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل نامزد کردیا جس کے بعد وہ منتخب ہونے والے 193 ویں سربراہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو گوٹیریز کو سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر نامزد کیا جس کے بعد وہ اقوامِ متحدہ کے نئے سربراہ منتخب کردیے گئے، موجودہ سیکریٹری جنرل بانکی مون رواں سال دسمبر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل جنوری 2017 سے آئندہ پانچ سال کے لیے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔


    اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل بانکی مون نے روم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتونیو گوٹیریز سیکریٹری جنرل کے لیے بہترین شخصیت ہیں‘‘۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے امید ہے نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی خوشحالی اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے‘‘۔

    پڑھیں:  اینتونی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

     اقوام متحدہ کے اراکین کی جانب سے انتونیو گوٹیریز کو سربراہ بننے پر مبارک باد پیش کی گئیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے انتونیو گوٹیریز 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے تاہم وہ 2005 سے 2015 تک اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے سربراہ کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔

  • بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بان کی مون

    بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بان کی مون

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یو این کے فوجی مبصر گروپ کو پاکستان میں بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام تحدہ نے بھی بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی ہے۔

    بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروپ یواین ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔

    ادھراقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبردین  کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، لیکن یواین گروپ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ گروپ براہ راست صورت حال کو مانیٹر کررہاہے۔

    دوسری جانب بھارت کے وزیرمملکت برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ راجیا وردھن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان پرصرف زمینی حملہ کیا، کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔

    اس سے قبل بھارتی فوج نے دعویٰٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایل اوسی کے اس پار گیا اورسرجیکل اسٹرائیک کے بعد واپس آگیا۔ اس کی ویڈیو بھی موجود ہے، لیکن سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج وہ ویڈیو تاحال پیش نہیں کرسکا ہے۔

    اسی سے متعلق: بھارت کومنہ توڑ جواب دیا ہے،عاصم باجوہ

     یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کو متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرایا ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا ہے لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے۔

     

  • مسئلہ کشمیر : بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا

    مسئلہ کشمیر : بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے۔ ۔جس میں انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی ہے۔ افسوس عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول نہیں ہو رہی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا واحد قصور حق خود ارادیت کا مطالبہ ہے۔ بھارت کو نہتے کشمیریوں کا حق سلب کرنے سے روکا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے، بلاول نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ رائے شماری ہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے۔

    بلاول بھٹو نے اس معاملے میں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بانکی مون سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

     

  • پاک سعودیہ کشیدگی: بانکی مون جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں، رحمان ملک

    پاک سعودیہ کشیدگی: بانکی مون جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں، رحمان ملک

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ عبدالرحمان ملک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حل کے لیے جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

    بان کی مون کے نام لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے بان کی مون سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تنازع کے حل میں اہم کردارادا کریں۔

    مسلم ممالک کے دنیا بھر سے تعلقات میں سعودی عرب اور ایران اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان دونوں ممالک کا تنازعہ پوری دنیا کو غیریقینی اور تقسیم کا شکار کردے گا۔

    عبدالرحمان ملک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کا حل تلاش کیا جاسکے, اس معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دنیا داعش کی شکل میں دہشت گردی کی ایک بدترین شکل کا سامنا کررہی ہے اور اس عفریت کو صرف اس صورت شکست دی جاسکتی ہے جب دنیا کی تمام قومیں متحد ہوجائیں۔

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان مخاصمت کا براہ راست فائدہ داعش کو پہنچے گا۔

  • بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف سرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط لکھ کراپنا کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول پرجاری جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کوخط تحریرکیا ہے۔

    سرتاج عزیزنے خط میں اقوامِ متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپناکردارادا کرے اوراس سے متعلق منظورکی گئی قراردادوں پرعمل درآمد کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے دیہات میں رہائش پذیرغریب لوگوں کا جانی ومالی نقصان کررہا ہے۔ عالمی برادری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کوروکنے کےلیے کردارادا کرے اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کم کرنے کے لئے مؤثراقدامات کرے۔