Tag: banking

  • سینٹ میں کریڈٹ بیورو بل 2015 منظور

    سینٹ میں کریڈٹ بیورو بل 2015 منظور

    اسلام آباد: سینٹ نے کریڈٹ بیورو بل 2015 منظور کرلیا ہے، بل کا مقصد کریڈٹ بیورو کو فعال بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کریڈٹ بیورو بل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔

    اس بل کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کریڈٹ بیوروزخودمختارہوتے ہیں اور معاشی فیصلوں میں ان کا اثر ورسوغ ہوتا ہے۔

    کریڈٹ بیوروز کا کام یہ ہے کہ وہ ملک میں قرضہ لینے والوں کی معاشی حیثیت طے کریں، پاکستان میں ایک سے زائد کریڈٹ بیوروز بغیر کسی قانونی فریم ورک اور ریگولیشن کے کام کررہے ہیں۔

    قرضہ دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معاشی اداروں خصوصاً بینک کی جانب سے تجزیہ انتہائی شدید اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ملک میں مثبت رحجان بڑھے گا۔

  • اسلامی بینکاری کا نظام غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم ہے، صدر ممنون حسین

    اسلامی بینکاری کا نظام غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم ہے، صدر ممنون حسین

    کراچی: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی بینکاری کا نظام شروع کر کے غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم کامیابی سے اٹھا دیا گیا ہے۔

    صدر ممنون حسین نے کراچی میں اسلامی بینکاری پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اور بینکنگ ماہرین پر مشتمل محققین کا ایک ایسا پینل تشکیل دیا جائے جو اسلامی بینکاری پر کام کرے، محققین کے اس پینل کے ذریعے اسلامی بینکنگ نظام کے دفاع میں مدد مل سکئے گی۔

     انھوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینکنگ کے نظام پر ہونے والی تحقیق سے مطمئن نہیں ہیں، صدر مملکت نے اس شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

     ممنون حسین نے اسٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی بینک اپنے صارفین کو سماجی انصاف کی فراہمی میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے، انھوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کے اس پہلو پر توجہ دے کر وقت کی ایک اہم ضرورت کی نشان دہی کی ہے۔

     انھوں نے اس صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیا کہ بائیس بینکوں کی تقریباً ڈیڑھ ہزار شاخیں عوام کو اسلامی بنکاری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

  • حبیب بینک لمیٹڈ نےنئ انٹرنیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کر دیا

    حبیب بینک لمیٹڈ نےنئ انٹرنیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کر دیا

    کراچی:حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنے کسٹمرز کیلئے نئی انٹر نیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کردیا ہے،جس کی افتتاحی تقریب ڈالمن مال کلفٹن کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر اورسی ای او کے ڈار تھے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں پرپیڈ پیمنٹ سروسز گروپ کے سربراہ فائق صادق نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ اپنے سترلاکھ کسٹمرز کےساتھ پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے جواپنے کسٹمرز کیلئے نت نئی اور منفرد سہولتیں پیش کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے،ایچ بی ایل انٹر نیٹ بینکنگ سروسز کا آغاز کسٹمرز کیلئےآسانی اور تیزی کےساتھ سرمائے کی منتقلی کو ممکن بنائیگا۔

    انہوں نے کہاکہ حبیب بینک کا عزم ہے کہ جذبات اور ترقی کے اس سفر میں اپنے کسٹمرز کی پندرہ سو شاخوں اور سولہ سو اے ٹی ایمز کے ساتھ بہتر ین سہولتیں پیش کرتے رہیں اور اپنی سروس بہتر بنائیں۔