Tag: bankok

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی

    بنکاک : پاکستانی اور بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا اہم میچ کل کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم اپنے ابتدائی دو میچز جیت چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے ابتدائی دو میچز جیت چکی ہے۔

    اہم میچ میں اب روایتی حریف اور دوہزار بارہ کی چیمپیئن ٹیم بھارت سے ٹکراؤ ہوگا۔ گزشتہ ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ہی فائنل میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم سے حساب برابر کرنے کا وقت آگیا ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ حریف ٹیم پر نفسیاتی دباؤ زیادہ ہوگا۔

    اس سے قبل ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

    گرین شرٹس نے 113 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جویریہ خان نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • باکسرمحمدوسیم نے دوسری پروفیشنل فائٹ جیت لی

    باکسرمحمدوسیم نے دوسری پروفیشنل فائٹ جیت لی

    بنکاک : پاکستانی باکسر محمدوسیم نے دوسری پروفیشنل فائٹ جیت لی۔ سپرفلائی ویٹ کیٹگری میں محمد وسیم نے انڈونیشین حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈکا باکسنگ رنگ پاکستانی باکسر محمد وسیم کےنام رہا۔تھائی بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پرکنگز کپ میچ میں کاانعقاد کرایاگیا۔

    دوسری پروفیشنل فائٹ کے لئے رنگ میں اترنے والے محمدوسیم کا مقابلہ انڈونیشین حریف سےتھا، پہلے راؤنڈ سے محمدوسیم کے تابڑتوڑ حملوں نے حریف باکسرکے چھکے چھڑادئیے۔

    انڈونیشین باکسرابتدائی دو راؤنڈ میں محمدوسیم حملوں کوبرداشت کرتے رہے، لیکن تیسرے راؤنڈ میں حریف باکسر کی ہمت جواب دے گئی، محمدوسیم نے ناک آؤٹ پر دوسری پروفیشنل فائٹ اورسپرفلائی ویٹ کاٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • بینکاک: گناہوں کی معافی کیلئے انوکھی رسم

    بینکاک: گناہوں کی معافی کیلئے انوکھی رسم

    بینکاک: تھائی لینڈ میں  گناہوں کی معافی کیلئے پھولوں سے مزین ٹوکری پانی میں بہانے کی انوکھی رسم ادا کی جاتی ہے۔

    تھائی لینڈ میں ہر سال موسم برسات کے اختتام پر گناہوں کی بخشش کے لئے انوکھی رسم ادا کی جاتی ہے، جس میں پھولوں سے مزین ٹوکری میں شمعیں روشن کر کے اسے پانی میں بہایا جاتا ہے۔

    ملک بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد دریاؤں اور جھیلوں کے کنارے جمع ہو کر اس رسم کو ادا کرتی ہے ۔

    تھائی عوام کا عقیدہ ہے کہ اس تہوار سے خوش ہوکر پانی کی دیوی ان کی خطاؤں کو معاف کردیتی ہے۔

  • بینکاک:پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    بینکاک:پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    بینکاک :پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بینکاک میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    اداکار ہمایوں سعید اور ان کا عملہ تھائی لینڈ میں اپنی نئی فلم کے لیے لوکیشنز کی تلاش میں گیا تھا، رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ہمایوں سعید اور عملے کے ارکان زخمی ہوگئے۔

    جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، میں ہوں شاہد آفریدی کے اسٹار ہمایوں سعید کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔