Tag: banned outfit

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد،سیفٹی فیوزاور دستی بم برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موہلنوال میں کارروائی کی ، کارروائی کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں محمدمشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال ،اسامہ خالد شامل ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،سیفٹی فیوزاوردستی بم برآمد کرلیا ، دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    موہلنوال سے گرفتار کئے گئے 4 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ، کالعدم تنظیم کے گرفتار چاروں دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

    ایف آئی اے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    یاد رہے پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے اور دہشت گردوں سے بارودی مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

  • حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا

    حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے مبینہ طورپرکالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا، مساجد و مدارس اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں واقع ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جن مساجد اور مدارس کا کنٹرول سنبھالا، اس میں مسجد قبا، مدنی مسجد، علی اصغر مسجد، مدرسہ خالد بن ولی اور مدرسہ ضیاء القرآن شامل ہیں، ان مساجد و مدارس کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کردیے، مولانا یاسین کو مسجد قبا سے ہٹا کر مولانا عبدالحفیظ کو خطیب جب کہ مدنی مسجد سے مولانا اظہر عباسی کو ہٹا کر مولانا عمر فاروق کو خطیب مقرر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسجد علی اصغر سے خطیب یار محمد کو ہٹا کر قاری محمد صدیق کو مقرر کردیا گیا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد زیرِ حراست

    وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان2014کے مطابق آپریشن جاری رہےگا، کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں تیزی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    گذشتہ روز وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ وزارتِ داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کا آغاز کر دیا ہے، کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان حراست میں لیے لیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی تھی اور نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا ، وزارت داخلہ کے مطابق پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ انیس سو ستانوے کے تحت عائد کی گئی، دونوں تنظیموں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی : رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں رینجرزاور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی میں کورنگی نورانی بستی کا محاصرہ کیا۔

    دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹائم بم، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور پولیس اہلکاروں سے چھینی رائفل بھی برآمد ہوئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عرفان اللہ عرف شینا اور خالد عرف تورابورا کےنام سے ہوئی ہے۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 افراد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 ڈکیتوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں کالعدم جماعتوں پر زکواۃ/ جمع کرنے پر پابندی

    پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں کالعدم جماعتوں پر زکواۃ/ جمع کرنے پر پابندی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے زکوۃ اور فطرانہ اکھٹا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کو موضوع گفتگو بنایا گیا۔

    اجلاس میں حکومت کے اعلیٰ حکام اور کور کمانڈر لاہور بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں تمام کالعدم تنظیموں پر زکوۃ اور فطرہ جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    دریں اثنا کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کی جس میں قومی ایکشن پلان سمیت دہشت گردی سے متعلق تمام موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

  • کراچی میں کالعدم تنمظیم کے تین کارندے مقابلے میں ہلاک

    کراچی میں کالعدم تنمظیم کے تین کارندے مقابلے میں ہلاک

    کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مار گرائے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن گزشتہ روز گرفتارکئےگئےملزم کی نشاندہی پر کیا گیا۔ اتحاد ٹاون میں پولیس مقابلےمیں تین ملزمان مارے گئے ،مقابلے میں دوپولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق مقابلےمیں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ۔


    بلدیہ اتحاد ٹاون میں سی ٹی ڈی سےمقابلےمیں 5دہشتگردہلاک


    پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارندوں کے ساتھ یہ مقابلہ بلدیہ ٹاؤن میں ڈی 11 بس اسٹاپ کے نزدیک پیش آیا۔

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں رینجرز نےٹارگٹڈآپریشن کرتے ہوئےچارافراد کو حراست میں لےلیا۔

    اتحاد ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی گئی کاروائیوں میں کل 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • سزائے موت کے دومجرم سکھرسےکراچی منتقل کیاجارہاہے

    سزائے موت کے دومجرم سکھرسےکراچی منتقل کیاجارہاہے

    کراچی: ڈاکٹر علی رضا قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کو سزائے موت پرعملدرآمد کے لئے سندھ پولیس نے سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سزائے موت کےمجرمان اعظم اورعطاءاللہ کو تین فروری کو تختہ دارپر لٹکایا جائے گا دونوں مجرموں نے کراچی کے ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا اوراسی جرم میں ان کو اب سکھرجیل کے بجائے کراچی جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

    سینٹرل جیل سکھرمیں قید کلعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں اعظم اور عطاءاللہ کو تین فروری کو پھانسی دینے کے لیئے کراچی کی خصوصی عدالت نے ڈیتھ وانٹ جاری کیے تھے اوران کو سکھر سینٹل جیل میں پھانسی دی جانی تھی لیکن ورثاءنے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ ان کو سزا کے لئےکراچی منتقل کیاجائے۔

    عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ شاہد علی نے ان کو کراچی جیل منتقل کرنے کے لیے ایس ایس پی سکھرسے پولیس نفری طلب کرلی ہے اوران کو کراچی متقل کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں۔