Tag: banned outfits

  • کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر ہے، قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیںگے، لاہور پولیس

    کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر ہے، قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیںگے، لاہور پولیس

    لاہور : سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر ہے، ان تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او ملک لیاقت، ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں قیام امن کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاﺅڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہرصورت میں یقینی بنائی جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

    سربراہ لاہور پولیس نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ کرپشن اورغلط اقدامات کو روکنا پولیس کی اجتماعی ضرورت ہے۔ شہریوں سے غلط سلوک تمام کارکردگی پر پانی پھیر دیتا ہے، شہریوں سے حسن سلوک نہ کرنے والے اہلکاروں کی وجہ سے پورے محکمے کا غلط تاثر جاتا ہے۔

    انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان ہر ہفتے سٹاف کو ضابطہ اخلاق پڑھ کر سنائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ عمائدین علاقہ کی مدد سے دشمنی والوں کو سمجھایا جائے کہ نسل در نسل قتل و غارت سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔

  • بلاول بھٹو کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی سپورٹ لینےوالے وزرا کو کابینہ سے الگ کرنے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی سپورٹ لینےوالے وزرا کو کابینہ سے الگ کرنے کا مطالبہ

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی سپورٹ لینے والے وزرا کو کابینہ سے الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایسےگروپوں سےحکومت کودوری اختیارکرنی چاہیئے، این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بناکرگروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والے وزرا کو وفاقی کابینہ سے الگ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا انتہاپسندی،کالعدم تنظیموں کی ماضی کی طرح سپورٹ نہیں کرنی چاہیے، ایسےگروپوں سے حکومت کودوری اختیارکرنی چاہیے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھےاینٹی اسٹیٹ قراردےدیا، موت کی دھمکیاں اورنیب نوٹسزدئیے گئے، یہ سب کچھ ہمیں اصولی مؤقف سےنہیں ہٹا سکتے، این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بناکرگروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی حکومت 3 وزرا کو کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ پر ہٹائے، افسوس ہمارے وزیر اعظم کالعدم تنظیموں اور مودی کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے، وہ صرف اپوزیشن کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت 3 وزرا کو کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ پر ہٹائے، بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا بھارت میں مودی پالیسی چل رہی ہے، اپوزیشن کو ملک دشمن قرار دو، مودی جیسی پالیسی پی ٹی آئی میں بھی چل رہی ہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ الیکشن ملکر لڑے گئے، 3 وزیر ہیں، ان میں سے ایک نے کالعدم تنظیموں کی حمایت کی اور ایک وزیر نے اسمبلی میں کہا کالعدم تنظیموں کے خلاف بات ملک دشمنی ہے۔

  • ملتان: کالعدم تںظیم کے دودہشت گردوں کوپھانسی دے دی

    ملتان: کالعدم تںظیم کے دودہشت گردوں کوپھانسی دے دی

    ملتان: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےدو دہشت گردوں کو بدھ کی صبح تختۂ دار کے حوالے کردیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کا دستہ جیل کی حفاظت پر تعینات رہا۔

    دونوں مجرموں کوصدرِمملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد ملتان سنیٹرل جیل میں پھانسی کی سزا دی گئی۔

    جھنگ سے تعلق رکھنے والے مجرم احمد علی عرف شیش ناگ کو تین افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ غلام شبیرعرف ڈاکٹر کوڈی ایس پی خانیوال اوران کے ڈرائیور کے قتل کے جرم میں تختۂ دار پر لٹکایا گیا۔

    دونوں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے سے پہلے ڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیا۔ پھانسی کے موقع پرسنٹرل جیل میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کيے گئے اورجيل پرپاک فوج کے دستے بھی تعینات رہے۔

    جلاد صابر مسیح نےدونوں مجرموں کو انکے انجام تک پہنچایا۔

     

  • کراچی: رینجرزمقابلوں میں7 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: رینجرزمقابلوں میں7 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی دو کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے
    ۔
    ترجمان رینجرزکے مطابق خفیہ اطلاع پررینجرز نے سرجانی ٹاوٗن نادرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا، ملزمان نے رینجرزکو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، مبینہ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے کے دوران فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

    دوسری جانب سپرہا ئی وے جنجال گوٹھ میں رینجرز نے چھاپہ مارا، ملزمان سےمبینہ مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا، ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ۔