Tag: banned over

  • کرکٹر محمد عامرکی پانچ سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی

    کرکٹر محمد عامرکی پانچ سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی

    راولپنڈی: پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے قومی کرکٹر محمد عامربل آخرمیدان میں اتر ہی گئے۔

     اسٹیڈیم میں گریڈ ٹو میچ میں محمد عامر نے سی ڈے اے کے خلاف عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کی اور شاندار کم بیک کرتے ہوئے محمد عامر نے اپنے پہلے ہی سپیل میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا اپنے کرکٹ کیرئر کا مشکل وقت گزار چکا ہوں،اب پر امید ہوں کہ بہتر کرکٹ کھیل کر لوگوں کے دل جیت سکوں۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ٹیم جیت کے بہترین ٹریک پر چل رہی ہے،جبکہ ساؤتھ افریقہ سے میچ جیتنے میں باؤلرز نے اہم کردار ادا کیا۔

    محمد عامر نے تسلیم کیا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارکٹ نہیں،مسلسل محنت ہی اونچی اڑان کا واحد ذریعہ ہے۔

    محمد عامر کے ساتھی کرکٹر اور کوچز بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی واپسی پر خوش دکھائی دیئے۔

  • پابندی ختم، محمد عامرکو میدان میں آنے کی اجازت مل گئی

    پابندی ختم، محمد عامرکو میدان میں آنے کی اجازت مل گئی

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹوبورڈ میٹنگ میں پابندی کے شکار فاسٹ بولرمحمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس دبئی میں جاری ہے۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں جس میں محمدعامرکی سزاختم کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ پرپابندی کے شکارفاسٹ محمد عامر کو کلیئر کردیا ہے اور رسمی کارروائی کے بعد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

    آئی سی سی نے گزشتہ سال آئین میں ترامیم کی تھیں جس کے بعد پابندی کے شکارکرکٹرزکو پابندی ختم ہونے سے چند ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

    دوہزاردس کے لارڈزٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث محمدعامرپرپانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو ستمبر میں ختم ہوگی۔