Tag: banned TLP

  • کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ: وفاقی وزرا نے بڑا مطالبہ کردیا

    کالعدم ٹی ایل پی کا معاملہ: وفاقی وزرا نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: کالعدم ٹی ایل پی سےپابندی ہٹانےکا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے تاحال سمری کی منظوری نہ دی جاسکی، اہم وفاقی وزرا نےمعاملے پر کھلی بحث کرانےکامطالبہ کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وزرا کی رائے ہے کہ معاملےپر وفاقی کابینہ اجلاس میں بحث ہونی چاہیے، یہی وجہ ہے کہ بعض وفاقی وزرا نے سمری پردستخط نہیں کیے، سمری کی منظوری کےلیے14وزرا کے دستخط درکار ہیں۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

    گذشتہ روز وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ وزارت قانون نےحکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی اور پابندی اٹھانے کی حمایت بھی کی ہے۔

    جس پر وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کو پابندی ختم کرنے اور نام سے کالعدم ہٹانے سے متعلق خط وفاقی کابینہ اجلاس میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون کی ٹی ایل پی کانام کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکالنےکی حمایت

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، خط آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائےگا یا سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کالعدم تنظیم نے جیل میں قید اپنے سربراہ کی رہائی اور تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کیا تھا، لاہور سے شروع ہونے والا احتجاج قافلے کی صورت میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ پر پہنچ گیا تھا۔

    بعد ازاں وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے اراکین کے درمیان مذاکرات کا دور شروع ہوا، جس میں کامیابی حاصل ہوئی اور پھر مظاہرین سڑک سے قریبی پارک منتقل ہوئے تھے۔

  • لاہور میں پُرتشدد احتجاج ، حکومتی ٹیم  آج  کالعدم جماعت  سے مذاکرات کرے گی

    لاہور میں پُرتشدد احتجاج ، حکومتی ٹیم آج کالعدم جماعت سے مذاکرات کرے گی

    لاہور : جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج کے بعد حکومتی ٹیم آج کالعدم جماعت سے مذاکرات کرے گی ، وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات سےمعاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کالعدم جماعت کا احتجاج جاری ہے ، حکومتی ٹیم آج کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرے گی ، حکومتی ٹیم میں نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہیں۔

    پیر نورالحق قادری کے علمائے اکرام سے رابطے جاری ہے ، وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات سےمعاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرمذہبی امورنور الحق قادری لاہور پہنچ چکےہیں جبکہ شیخ رشید لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں علی امین گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    خیال رہے کالعدم جماعت کے پرتشدد احتجاج سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 44زخمی ہوگئے ہیں ، شہیدہونےوالوں میں ہیڈ کانسٹیل ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کے تشددسے 44اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔

  • حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے سے متعلق بھیجی گئی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کےحوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ پابندی کا فیصلہ میرٹ اور حقائق پر تھا، ٹی ایل پی پر پولیس اہلکاروں کو شہید اور تشدد کے الزامات ہیں۔

    فوادچوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے کمیٹی رپورٹ پر اتفاق کیا اور کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کافیصلہ کیا، اب اس تنظیم کا انتخابی نشان ختم کرانےکیلئے اقدامات وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کرینگے۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی، کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی تھی، جس میں تین سینئر افسران شامل کئے گئے تھے۔

    یاد رہے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو کالعدم قرار دیا گیا، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست، حکومت کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    بعد ازاں قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو شامل کرلیا تھا ، ٹی ایل پی کو فہرست میں 79 واں نمبر دیا گیا تھا۔

    نیکٹا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز، خیرات،امداد دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ایل پی کوامداد دینادہشتگردوں کی مالی معاونت کےمترادف ہوگا۔

  • کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست، حکومت کا   کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست، حکومت کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، نظر ثانی درخواست انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹی ایل پی کی نظر ثانی کی درخواست پر غور کرنے سمیت قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

    وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر سینئر افسران پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کےافسران شامل ہوں گے۔

    گذشتہ روز تحریک لبیک پاکستان نے کالعدم قراردینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی ، نظر ثانی درخواست انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت دی گئی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نےٹی ایل پی کی اپیل سننے کیلئے اجلاس طلب کرلیا تھا۔

    اد رہے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو کالعدم قرار دیا گیا، پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

    بعد ازاں قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو شامل کرلیا تھا ، ٹی ایل پی کو فہرست میں 79 واں نمبر دیا گیا تھا۔

    نیکٹا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز، خیرات،امداد دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا ٹی ایل پی کوامداد دینادہشتگردوں کی مالی معاونت کےمترادف ہوگا۔