Tag: banned

  • امریکی این جی او آئی میپ کادفتر سیل

    امریکی این جی او آئی میپ کادفتر سیل

    اسلام آباد: امریکی این جی او آئی میپ کادفتر سیل کردیا گیا، وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف سکس میں دفترسیل کردیا گیا، وزارت داخلہ نے آئی میپ کو ملک چھوڑنے کیلئے 15دن کاوقت دیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے واشنگٹن بیسڈ این جی او آئی ایم میپ کو تمام دفاتر پندرہ روز کے اندر بند کرنے کا حکم دیدیا، اور تنظیم سے وابستہ تمام غیر ملکی ماہرین کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا۔

     وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے امریکی این جی او آئی ایم میپ کے ملک بھر میں تمام دفاتر پندرہ روز کے اندر بند کردیے جائیں۔

     آئی ایم میپ کے متعلق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ این جی او سے وابستہ تمام غیر ملکی ماہرین ملک چھوڑ دیں اور اس سے وابستہ مقامی ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

     واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں کراچی میں ایک کارروائی کے دوران آئی ایم میپ کے آفس کو پولیس نے سیل کیا تھا ،جہاں سے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات ، اور دیگر حساس مقامات کی ڈیجیٹل نقشے بنائے جارہے تھے۔

     ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نقشے دہشت گردی میں بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ اس طرح کا کام کرنے والی دیگر این جی او کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • بنگلہ دیش کے بولر الامین حسین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    بنگلہ دیش کے بولر الامین حسین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن پر پابندی کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر الامین حسین کے ایکشن کو بھی مشکوک قرار دے دیا۔

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا بولرز کیخلاف کریک ڈاؤن مشن روزو شور سے جاری ہے، آئی سی سی نے اسپنرز کے بعد فاسٹ بولرز بھی اس فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بنگلا دیش کے فاسٹ بولر الامین حسین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا ہے،ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران فاسٹ بولر کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا۔

    آئی سی سی نے بنگلادیشی بولر کو اکیس دن میں بائیو میکنیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے،اس دوران الامین حسین پر کسی قسم کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد نہیں کی،اس سے چند ماہ قبل آئی سی سی کین ولیمسن، سینانائیکے اور سعید اجمل پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

  • پشاور ایئرپورٹ: سعودی ایئرلائنزکا فضائی سروس بدستورمعطل رکھنے کافیصلہ

    پشاور ایئرپورٹ: سعودی ایئرلائنزکا فضائی سروس بدستورمعطل رکھنے کافیصلہ

    پشاور: باچاخان ائیر پورٹ پر سعودی ایئرلائنزنے سات اگست تک فضائی سروس بدستورمعطل کرنے کافیصلہ کرلیا۔

    سعودی ایئر لائنز نے پشاور کے ایئرپورٹ سےفلائیٹ آپریشن معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایرلائنزنے باچاخان ائیرپورٹ سے سات آگست تک فضائی سروس بدستورمعطل کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی ایئر لائنز کے جاری رہنے سے مسافروں کو مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں۔

    باچاخان ایرپورٹ پرپی آئی اے کے مسافرطیارے کوفائرنگ کانشانہ بنانے کےواقعہ کے بعد سعودی ائیر لائنز نے پشاور کے ائیر پورٹ سے فلائیٹ آپریشن معطل کیا تھا۔