Tag: bannu IDP camp

  • آئی ڈی پی کیمپ میں مہاجرین اورفوجیوں میں جھڑپ، دوجاں بحق

    آئی ڈی پی کیمپ میں مہاجرین اورفوجیوں میں جھڑپ، دوجاں بحق

    پشاور: طالبان کے خلاف آپریشن کے نتیجے دربدرہونے والے افراد کے کیمپ میں ایک افسوس ناک سانحہ پیش آیا جس میں فوجیوں نے آئی ڈی پیزپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک دوشہری جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے ہیں۔

    یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

    ایک سینئرسیکیورٹی اہلکارنے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بنوں کے کیمپ میں ایک لڑکے کو رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا، رجسٹریشن کے عمل کے دوران اس کے والد نے آکر سیکورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی اور جھگڑا کیا۔

    جھگڑے کے بعد وہ شخص کیمپ کے اندر گیا اوروہاں سے کئی افراد کو ساتھ لے آیاجنہوں نے پہلے احتجاج کیا اور اس کے بعد سپاہیوں پر پھتراؤ بھی شروع کردیا۔

    سیکورٹی اہلکار نےاس بات کی تصدیق کی کہ 2 مہاجرین اس جھگڑے میں اپنی جان سے گئے اور 10 زخمی ہیں جبکہ چار فوجی اہلکار بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق تین سویلین اہلکاروں نے بھی کی ہے۔ اے ایف پی