Tag: bannu

  • بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان سےنقل مکانی کرنے والوں کی مدد کےلیے بحریہ ٹاون بنوں کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے۔

    بحریہ ٹاون کےفوکل پرسن بریگیڈیئرطاہربٹ نے بنوں میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا بحریہ ٹاون کے چیف ملک ریا ض کی ہدایت پربارہ جولائی سےمتاثرین وزیرستان کی خدمت کے لئے میڈیکل ٹیم بحریہ دستر خوان اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا بنوں میں اب تک دس ہزارافرادمیں راشن تقسیم کیا گیا اور اتنے ہی افراد کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی،ان کا کہنا تھا اسی ہزار افراد کو بحریہ دستر خوان کے ذریعےکھا نا کھلا یا گیا ہے

  • دہشت گردی کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا،آرمی چیف کا متاثرین سے اظہار یکجہتی

    دہشت گردی کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا،آرمی چیف کا متاثرین سے اظہار یکجہتی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک آپریشن جاری رہےگا۔متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چاند رات گزاری اور نماز عید ادا کی اس کے بعد وہ بنوں پہنچے جہاں اُنھوں نے متاثرین کے کمیپ کا دورہ کیا اور آئی ڈی پیز کے ساتھ عید ملے۔

    آرمی چیف نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جبکہ نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    آرمی چیف راحیل شریف نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ملک و قوم کی خاطر ان کی قربانیوں کو سراہا۔

  • بنوں:عمران خان عید منانے آئی ڈی پیز کے کیمپ پہنچ گئے

    بنوں:عمران خان عید منانے آئی ڈی پیز کے کیمپ پہنچ گئے

    بنوں : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ عید منانے کے لیے بنوں میں متاثرین کے کیمپ پر پہنچ گئے,عمران خان متاثرین کےکیمپ پہنچےتوتحریک انصاف کے کارکنوں اور متاثرین نےان کا شاندار استقبال کیا۔

    اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتےہوئےتحریک انصاف  کےسربراہ کاکہناتھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سارا پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ تحریک انصاف کےقائدنےسندھ اورپنجاب حکومت کی جانب سےآئی ڈی پیزکےداخلےپرپابندی کی سخت مذمت کرتےہوئےکہاکہ پابندی آئین پاکستان کے منافی ہے۔

    عمران خان نےمتاثرین شمالی وزیرستان کو یقین دلایاکہ پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخواہ حکومت کی متاثرین کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہیں کریگی۔ اس موقع پرعمران خان نے آئی ڈی پیز میں عیدکے تحائف  پیش کئےاور ان کےساتھ کھانابھی کھایا۔

  • بنوں: مقابلےکےدوران طالبان کمانڈرمطیع اللہ ہلاک ،ولی اللہ گرفتار

    بنوں: مقابلےکےدوران طالبان کمانڈرمطیع اللہ ہلاک ،ولی اللہ گرفتار

    بنوں میں مقابلےکےدوران اہم عسکریت پسند کمانڈرمطیع اللہ مارا گیا۔ جبکہ کمانڈر ولی اللہ گرفتارکرلیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جانی خیل کے فرنٹیئر ریجن میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے بعدسیکیورٹی فورسزنےشدت پسندکمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا ۔

    ولی اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ولی اللہ کوتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف آر جانی خیل میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔جس پر روپوش ہوئے دہشت گرون نے فائر کھول دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند کمانڈر مطیع اللہ ہلاک ہوگیا۔

  • بنوں میں مقابلہ، مطلوب شدت پسند کمانڈر ولی اللہ گرفتار

    بنوں میں مقابلہ، مطلوب شدت پسند کمانڈر ولی اللہ گرفتار

    بنوں: سیکیورٹی فورسز نےمقابلے کے بعد انتہائی مطلوب شدت پسند کمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف آر جانی خیل میں چھاپہ مارا جہاں موجود شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اہم شدت پسند کمانڈر ولی اللہ کو گرفتار کرلیا جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

  • آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    بنوں :سابق گورنر پنجاب خالد مقبول کہتے ہیں کہ آئی ڈی پیز حکومتی امداد سے مطمئن ہیں قبائیلوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے کہا قبائلیوں کی قربانی بڑی قربانی ہے،رائیگاں نہیں جائے گی۔

    حکومت سے ملنے والی امداد سے متاثرین مطمئن ہیں۔ سابق گورنر پنجاب نے شمالی وزیرستان متاثرین میں عید تحائف تقسیم کیے۔ جس کا بندوبست لاہور کی جذبہ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تحائف کی تقسیم کے دوران سابق گورنر پنجاب قبائیلوں میں گھل مل گئے اور انہیں مشکلات برداشت کرنے پر مزید حوصلہ بھی دیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول کا کہنا تھا حکومت آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

  • آئی ڈی پیز کی صورتحال، اپوزیشن لیڈرکا وزیراعظم سے رابطہ

    آئی ڈی پیز کی صورتحال، اپوزیشن لیڈرکا وزیراعظم سے رابطہ

    اسلام آباد:  آئی ڈی پیز کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئےاپوزیشن لیڈرنے وزیراعظم نوازشریف سے رابطہ کرلیا۔

    بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نےوزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فون پررابطہ  کیا اور متاثرین شمالی وزیرستان کے حالات سے  متعلق آگاہ کیا۔

    خورشید شاہ نے وزیراعظم کوبتایاکہ آئی ڈی پیز  کیمپ میں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایت کر رہے ہیں ۔کیمپ میں چھ گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

    اپوزیشن لیڈر کاکہناتھا آئی ڈی پیز چاہتے ہیں کہ انہیں پنجاب ،سندھ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا سے پولیس کی مزید نفری فراہم کی جائے تاکہ امن وامان کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ وزیر اعظم اورخورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پربھی تبادلہ خیال کیا

  • شمالی وزیرستان آپریشن طویل ہوا تو ملک کو نقصان ہوگا،سراج الحق

    شمالی وزیرستان آپریشن طویل ہوا تو ملک کو نقصان ہوگا،سراج الحق

    بنوں : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن طویل ہوا تو ملک کو نقصان ہوگا، تمام اسلامی ممالک کو غزہ پر اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیئے۔

    بنوں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے متاثرین کا مسئلہ اہم ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان نے شمالی وزیرستان متاثرین میں چھ کروڑ روپے کا سامان تقسیم کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاق سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو لے جانے کا مطالبہ کیا تھا پر وفاق نے خیبر پختو نخوا کی درخواست مسترد کر دی، غزہ پر اسرائیلی جارحیت پرانھوں نے کہا کہ حوالے سے ہفتہ احتجاج منایا جائے گا۔