Tag: bans entry

  • بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کا پھیلاؤ ، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگادی

    بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کا پھیلاؤ ، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگادی

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی۔

    صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ سرٹیفکیٹ ،ماسک نہ ہونےپرسبزی منڈیوں میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرس اورملازمین کوروناویکسین لگوائیں ،سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دکاندار،شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاکرسبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے، کورو نا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونےپردکانیں سیل ہوں گی تاہم شہری بزرگوں اوربچوں کوسبزی منڈیوں لانے سے اجتناب کریں۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں شام 6 بجے کے بعد شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کو کراچی میں کیسز کی شرح 20.72 فیصد تھی، 25 جولائی کو 28.24 فیصد ہوگئی جبکہ 26 جولائی کو شرح 26.32 فیصد تک جا پہنچی۔ یہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ جمعہ کے دن کرونا صورتحال کا جائزہ لوں گا، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔

  • کورونا وائرس :علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد

    کورونا وائرس :علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد

    لاہور : سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی اور کہا مسافروں کو لینے والے حضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کا انتظار کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی۔

    سول ایوی ایشن نے حکومت کے احکامات کے تحت کورونا سے بچنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے ایئرپورٹ کی حدودمیں ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کولینےوالےحضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کاانتظارکریں گے، وزیٹر کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایئرپورٹ کی حدودمیں سماجی فاصلےعمل درآمد ہوگا۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    اعددو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے آٹھ ہزار 623 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور سے اب تک چودہ لاکھ چوہتر ہزار477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکلہ ایک لاکھ ایک ہزارسات سوساٹھ مریضوں میں سے97 ہزار 252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • جاپان نے پاکستانیوں پر  بڑی پابندی لگا دی

    جاپان نے پاکستانیوں پر بڑی پابندی لگا دی

    ٹوکیو : جاپان نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ حکام کو نئی پابندی کے بارے میں آگاہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگادی اور کہا 27 فروری کے بعد کوریا سے ہوکر آنے والے غیرملکی شہریوں کے جاپان میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

    اس سلسلے میں جاپانی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے میں کہا گیا جو پاکستانی شہری پچھلے دو ہفتوں کے دوران کوریا گئے وہ جاپان داخل نہیں ہوسکتے، کوریا سے آنے والی پاکستانی شہریوں کو صرف مخصوص حالات میں جاپان داخلے کی اجازت ہوگی۔

    مراسلے میں کہا گیا پاکستانی وزارت خارجہ سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ حکام کو نئی پابندی کے بارےمیں آگاہ کرے۔

    خیال رہے جانب   دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2924 ہو گئی ہے، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 85,212 ہے، چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2835 ہے۔

    جنوبی کوریا میں وائرس سے 2931 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتیں 17 ہوئیں، اس وقت جنوبی کوریا میں چین سے بھی زیادہ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں ۔

    واضح رہے پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔