Tag: banu

  • بنوں : چیک پوسٹ سے 7 پولیس اہلکار اغوا

    بنوں : چیک پوسٹ سے 7 پولیس اہلکار اغوا

    بنوں : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد چیک پوسٹ پر موجود 7پولیس اہلکاروں کو  درکاری اسلحے سمیت اغوا کر کے لے گئے۔

    واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود روچہ چیک پوسٹ سے7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان اہلکاروں کے پاس موجود ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے گئے۔

    پولیس کے مطابق مغویان میں سلیم ،عقل رحمان، میوہ جان، روشان، عبدالمالک، نعمت اللہ اور شاد محمد شامل ہیں۔

    4پولیس اہلکار چیک پوسٹ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے، مسلح ملزمان کی تعداد30سے40 بتائی جاتی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویان کی تلاش شروع کردی۔

  • راولپنڈی اور بنوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

    راولپنڈی اور بنوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

    راولپنڈی/بنوں: پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور بنوں میں فائرنگ ہوئی جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آدھے گھنٹے میں فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے، جامعہ مسجد روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی میں صدر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہے ہیں۔

    راولپنڈی میں فائرنگ سےایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب بنوں میں بھی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جاں بحق شخص سیف اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

    بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ جماعت اسلامی کےرہنما جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال فروری میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔

  • پیسوں کی کمی کے باعث حضرت بی بی الیکشن لڑنے سے محروم ہوگئیں

    پیسوں کی کمی کے باعث حضرت بی بی الیکشن لڑنے سے محروم ہوگئیں

    بنوں: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے والی خضرت بی بی پیسوں کی کمی کے باعث انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل خیبرپختونخواہ کے حلقہ این اے 35 سے 97 سالہ خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن الیکشن لڑنے کے لیے مقررہ رقم کی ادا نہ کرنے کی صورت میں خضرت بی بی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

    خیبر پختونخواہ کے علاقے ممباتی بارکزئی سے تعلق رکھنے والی خضرت بی بی کا کہنا ہے کہ بروقت پیسے کی فراہمی نہ ہونے پر الیکشن سے محروم رہی، پہلے قومی اسمبلی کے لیے 3 ہزار روپے تھے اب 30 ہزار ہیں۔


    بنوں: عمران خان کے مقابلے میں 97 سالہ خاتون نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے


    ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل صوبائی اسمبلی کے 2 ہزار روپے تھے اب 20 ہزار ہیں، یہی وجہ ہے کہ غریب طبقہ الیکشن میں حصہ لینے سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ حضرت بی بی علاقے کی جانی مانی شخصیت ہیں، وہ پانچویں مرتبہ الیکشن لڑتیں اگر وہ رقم کی ادائیگی کردیتیں، بزرگ خاتون بنوں کے حلقہ پی کے نواسی سے بھی الیکشن لڑنے کی خواہش مند تھیں۔

    واضح رہے کہ 97 سالہ بزرگ خاتون آزاد امیدوار کی حیثیت سے بنوں میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مدمقابل تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئےگئے تھے۔ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شہرکے داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ادھر شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔