Tag: BANvPAK

  • ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش فالو آن کا شکار

    ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش فالو آن کا شکار

    ڈھاکا: پاکستان بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث بنگلا دیش فالو آن کا شکار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے ڈھاکا ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کی راہ ہموار کردی ہے۔

     بارش سے متاثرہ ہونے والے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ہے، اننگز شکست سے بچنے کے لئے بنگلا دیش کو مزید 213 رنز درکار ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے ساجد خان بنگلا دیش پر قہر بن کر ٹوٹے، بنگلا دیش کا کوئی بھی بیٹر ساجد خان کی گھومتی گیندوں کو نہ سمجھ سکا، اور پویلین جاتا رہا، ساجد خان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے42 رنز کے عوض  8 وکٹیں حاصل کیں۔Image

    شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز 300 رنزبناکر ڈکلئیرکردی تھی بابراعظم، اظہر علی، فواد اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔

    واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا اور تیسرا دن بارش کی نذر ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ڈھاکا: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ پچ خشک نظر آرہی ہے، اس لئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چٹاکانگ میں فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، ،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی۔

    بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، اب پاکستان کو عمدہ بولنگ کی مدد سے جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔

    بنگال ٹائیگرز کے کپتان نے بتایا کہ اہم ترین ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ خالد احمد اور محمود الحسن جوئے آج اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    چٹاکانگ ٹیسٹ میں ریٹائر ہرٹ ہونے والے یاسر علی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ابو جاوید اور سیف حسن کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

    بنگلادیش اسکواڈ: شادمان اسلام، محمود الحسن جوئے، نجم الحسین شنٹو، مومن الحق (کپتان)، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسین مرزا، تیج الاسلام ، خالد احمد اور عبادت حسین۔

  • پاکستان اور بنگلا دیش آج پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    پاکستان اور بنگلا دیش آج پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    چٹاکانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سےچٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق پا کستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں شروع ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم اس سے قبل بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور بنگلا دیش گذشتہ سال فروری میں راولپنڈی ٹیسٹ میں مدمقابل ہوئے تھے، جس میں پاکستان نے مہمان بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دی تھی۔

    قومی اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، محمدرضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابدعلی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی۔

  • بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔

    ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا اور میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

    سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف

    ڈھاکہ: تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔

    شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو بڑا اسکور نہ کرنے دیا۔

    بنگلا دیشی کے بیٹرز وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے، تاہم عفیف حسین کے 36 اور نور الحسن کے 22 اور مہدی حسن کے برق رفتار 30 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے بھی اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ٹیم کو کم اسکور پر روکنےکی کوشش کریں گے، انہوں نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

    ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    کپتان بابر اعظم ، شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف، شعیب ملک ، حسن علی، حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر

    بنگلہ دیش کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، محمداللہ، عفیف حسین، نورالحسن، شریف السلام، تسکین احمد، امین السلام ، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان۔

    ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلےگئے بارہ میں سےدس میچز پاکستان نے اپنے نام کررکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوری 2020 کے بعد دونوں ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔

    یاد رہے کہ رواں سال بنگلا دیش اپنی سرزمین پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریزہراچکی ہے۔

  • دورہ بنگلہ دیش: پہلا ٹی 20  کا اسکواڈ کیا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    دورہ بنگلہ دیش: پہلا ٹی 20 کا اسکواڈ کیا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لئے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    اعلان کردہ اسکواڈ میں حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں موقع دیا جا رہا ہے۔

    ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں ۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران تین ٹی 20 میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ ٹی 20 میچز 19، 20اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔

  • گرین شرٹس کا نیا پڑاؤ، اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

    گرین شرٹس کا نیا پڑاؤ، اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

    ڈھاکہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی20 اسکواڈ دبئی سے ڈھاکہ پہنچا، ایک روزہ آئسولیشن کے بعد گرین شرٹس کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، منفی آنے پر قومی ٹیم ٹریننگ کا آغاز کریگی۔

    محمد حفیظ کی جگہ شامل افتخار احمد نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے، کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

    بابر اعظم (کپتان )، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز ڈاہانی،شعیب ملک،عثمان قادر۔Imageاسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر)