Tag: Bar B Q

  • سخت گوشت کو کیسے گلائیں ؟ فرح شیف نے بتا دیا

    سخت گوشت کو کیسے گلائیں ؟ فرح شیف نے بتا دیا

    عید الاضحیٰ کے موقع پر سب لوگ مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور سب کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم وقت میں مزیدار کھانے تیار کیے جائیں مگر اکثر گوشت کو گلانے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فرح شیف نے خواتین کو گوشت گلانے سے متعلق اہم مشورے دیئے اور مختلف ڈشز بنانے کی تراکیب بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آپ گوشت کو پہلے اچھی طرح دھو کر صاف ستھرا کرلیں اور اس کو صاف پانی سے ابال لیں تاکہ کسی بھی قسم کی گندگی اور جراثیم سے پاک کھانا آپ کی غذا کا حصہ بنے۔ گوشت کا گلانے کیلئے ادرک اور لہسن کا پیسٹ استعمال کریں کیونکہ اس میں موجود انزائمز قدرتی طور پر پروٹین کو بریک ڈاؤن کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے گوشت جلد گل جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ ادرک کے سرکے کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، سرکے میں موجود اسٹرک ایسڈ کی تیزابیت گوشت کو گلانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ گوشت کو گلانے میں کچا پپیتا بھی کارآمد ہوتا ہے۔

    بار بی کیو

    فرح شیف نے بتایا کہ ہر کچن میں ٹماٹر ساس، ادرک اور دہی موجود ہوتی ہے، آپ ان تینوں اجزاء کا ایک پیسٹ بنالیں اور گوشت پر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں پھر اسے تقریباٗ ایک گھنٹے لے لیے چھوڑ دیں، اس سے گوشت اندر تک گل بھی جائے گا اور تمام مصالحے بھی گوشت اپنے اندر جذب کر لے گا۔

    کچری پاؤڈر کا نام تو سب ہی جانتے ہیں ہر مقامی بازار میں بھی گوشت گلانے کا مصالحہ دستیاب ہوتا ہے اس مصالحے کو ڈیڑھ گھنٹے گوشت پر لگانے سے اس کی سختی بھی کم ہوجاتی ہے اور ذائقہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔

  • خبردار، باربی کیو کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    خبردار، باربی کیو کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے بار بی کیو کے شوقین افراد کو خبر دار کردیا، براہ راست آگ پر بھونا گیا گوشت کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔

    کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والی کانفرنس میں ڈاکٹرز نے واضح کردیا ہے کہ مصالحوں سے مزین گوشت خواہ گائے،بکرے، مرغی یا مچھلی کا ہو جب اسے براہ راست آگ پر بھونا جاتا ہے تو وہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بن جاتا ہے بلکہ ایسے گوشت میں کینسر پیدا کرنے والے کارسینوجیز شراب اور سگریٹ سے بھی زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔

    سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ براہ راست آگ پر بھنا ہوا گوشت کھانے والوں میں کینسر کی بیماری کے پیدا ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں نو گنا زیادہ ہوتا ہے جو یہ گوشت نہیں کھاتے ہیں۔