Tag: Bara

  • دہشت گردوں پرزمین تنگ کردی ہے، آرمی چیف

    دہشت گردوں پرزمین تنگ کردی ہے، آرمی چیف

    خیبر ایجنسی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ خیبرایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے قریب تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا،اورشدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

    دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے جوانوں کے عزم و حوصلے اورقربانیوں کو سراہا، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کے چند ٹھکانے رہ گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، انہیں دوبارہ منظم ہونے نہیں دیا جائے گا۔   جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فورسز نے ایسے علاقوں میں آپریشن کیا جہاں دیسی اورغیر ملکی ساختہ بارودی سرنگوں کی بھرمارتھی، دہشت گرد شمالی وزیرستان کے بعد خیبرایجنسی کے دشوارعلاقوں میں چھپے ہوئے تھے مگراب انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔   آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بعد ازاں باڑہ کا بھی دورہ کیا، جہاں آپریشن کے علاقوں کے متاثرین کو تعلیم اور فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔      

    انہوں نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اوران کے عزم اور حوصلے کو سراہا اوریقین دلایا کہ دہشت گردوں کو واپس ان علاقوں میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

    انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے ملک بھرمیں دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، اس موقع پرکورکمانڈر پشاورلیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    >

  • خیبر ایجنسی: کلعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر نے ہتھار ڈال دیئے

    خیبر ایجنسی: کلعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر نے ہتھار ڈال دیئے

    خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن میں تیزی کے بعد باڑہ میں کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈروں سمیت کئی شد ت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن تیزی سے جاری ہے اور پاک فوج علا قے میں موجود شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فزائی کاروائیاں کر رہی ہے جس میں سیکٹروں شدت پسند ہلاک اور گرفتار ہو ئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام سے منحرف ہونیوالے سابق امیر نےباڑہ کےکئی علاقوں پر اپنا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔