Tag: barack obama

  • امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوبامہ کے ہمراہ بھارت کے تین روزہ دورے کے لئے وہائٹ ہاوٗس سے روانہ ہو گئے، قلتِ وقت کے باعث اوبامہ تاج محل کے نظاروں سے لطف اندوز نہیں سکیں گے کیونکہ ان کادورہ اکبر آباد منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی صدر یومِ جمہوریہ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےہمراہ بھارتی عوام سے خطاب بھی دورے کا حصہ ہے۔

    امریکی سربراہ کے دوے کے موقعے پرہزاروں سکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی بندش، جابجاریت کی بوریاں، پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے، کنٹرول روم، تین سوکلومیٹرنوفلائی زون سمیت دیگر بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی ماہرین کے مطابق بلا شبہ بھارتی تاریخ میں سکیورٹی کے سب سے موثرترین اقدامات ہیں۔

    صدراوبامہ کے طیارے نے نئی دہلی میں لینڈ کرنا ہے لیکن شدید دھند کےباعث دارلاحکومت کے ہوائی اڈے پرجہا زوں کی آمد ورفت مو قوف کردی گئی ہے اسی لیے جے پور کے ہوائی اڈے کو اسٹینڈ با ئی کردیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی آمد تک اگر دھند نہ چھٹے تو جہاز جے پور میں لینڈ کرایاجاسکے۔

  • صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے، رپورٹ

    صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے، رپورٹ

    واشنگٹن: امریکی سینٹ نے سی آئی اے کے سخت ترین تفتیشی طریقہ کار پر تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے۔

    تفصیلاے کے مطابق امریکی سی آئی اے کی کارروائیوں اور طریقہ کار کی کہانیاں اب فقظ کہانیاں نہیں رہیئں، امریکن سی آئی اے کے بارے میں امریکن سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس نے سنی سنائی کہانیوں میں حقیقت کے رنگ بھر دیے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بش کے دور میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقہ کار وحشیانہ تھے، گیارہ ستمبر کے بعد سی آئی اے کے اپنائے گئے طریقہ کار غلط معلومات حاصل کرنے کا سبب بنے ہیں۔ سی آئی اے کے حوالے سے جاری کرنے والی رپورٹ چھ ہزار صفحات پر مشمل ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے اور سینٹ کمیٹی میں لمبی بحث کے بعد رپورٹ کے صرف چار سو اسی صفحات جاری کئے گئے ہیں۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے گیارہ ستمبر کے بعد سی آئی اے نے امریکہ کی حفاظت کیلئے قابل قدر اقدامات کیے ہیں اور امریکہ آج اپنے جاسوسوں کی محب وطنی اور قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہے۔

    باراک اوباما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے شواہد نے دنیا میں امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ صدر اوباما کا کہنا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ ایسے واقعات کی روکھ تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ باراک اوباما نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ القائدہ اور دیگر شدت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے وہ ان تھک کوششیں جاری رکھیں گے۔

    سینیٹ کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے پر جہاں اوباما انتظامیہ کو ری پبلکنز کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے وہیں یہ رپورٹ دنیا کو انسانی حقوق کے عملبردار امریکہ کی اصل شکل بھی دکھاتی ہے۔

  • امریکی صدر اوباما سانتا کلاز اور گلوکاروں کے ساتھ جھوم اٹھے

    امریکی صدر اوباما سانتا کلاز اور گلوکاروں کے ساتھ جھوم اٹھے

    واشنگٹن: کرسمس کی آمد آمد ہے، امریکا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں برقی قمقموں سے سجے روایتی کرسمس ٹری کو روشن کردیا۔ براک اوباما نے امریکی گلوکاروں کیساتھ گنگنایا اورڈانس بھی کیا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے وہائٹ ہاوٴس کے روایتی کرسمس ٹری کو روشن کر دیا۔ انتہائی سرد موسم اور بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، امریکی صدر اوباما ،خاتون اول اور ان کی بیٹیوں نے جیسے کاؤنٹ ڈاؤن ختم کیا وہیں کرسمس ٹری جگمگا اٹھا، تقریب میں امریکی صدر سانتا کلاز اور سنگرز کے ساتھ خوب جھومے، مشعل اوباما نے بچوں کواسٹوری سنائی اور تحائف بانٹے، امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا کو محبت اور امن کا پیغام دیا۔

  • مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    نیویارک: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی امریکی صدرسےملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیری برادری نےبھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    امریکی صدر کے جانب سے نریندر موددی کےاعزازمیں دیئےگئےعشائیہ کے موقع پرکشمیری برادی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اورغاصبانہ قبضے کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر’’لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگائے‘‘۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پروائٹ ہاؤس کے باہرموجودبھارتی شہریوں نے بھی کشمیریوں کے خلاف نعرے بازی کی اوردونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ نعرے تو لگتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں نےصورتحال کوقابو سے باہر نہ ہونے دیا۔

  • امریکہ داعش کیخلاف عرب ممالک کیساتھ اتحاد بنائے گا،اوباما

    امریکہ داعش کیخلاف عرب ممالک کیساتھ اتحاد بنائے گا،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ آئی ایس آئی ایس سے نمٹنے کےلئے مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ مل کر اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا ہےکہ آئی ایس آئی ایس ایک سرطان کی شکل اختیا کرگیا ہے، جس سے نمٹنے کے لئے مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ مل کر ایک وسیع تر اتحاد تشکیل دے رہے ہیں اور اس مقصد کےلئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری بہت جلد خطے کا اہم دورہ کریں گے۔

    دوسری جانب القاعدہ کی ذیلی تنظیم نصرت فرنٹ کی شام اور اسرائیل کی ملحقہ سرحد پر واقع گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے لئے شامی فوج سے شدید لڑائی جاری ہے۔