Tag: barafbari

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    لاہور / کوئٹہ / فیصل آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری نے موسم بہار کا حسن دوبالا کردیا. پہاڑوں پر برفباری، مختلف شہروں میں ہلکی اور کہیں تیز برستی برکھا ٹھنڈی ہواؤں نے بہار کے حسن کو مزید نکھار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش اور برفباری نے موسم کا لطف دوبالا کردیا،مری میں آسمان سے برستے روئی کے نرم گالوں نے وادی کو حسین اور نظاروں کو خواب ناک بنا دیا ہے۔

    دلکش موسم سیاحوں کے من کو گدگدانے لگا ہے۔ کوئٹہ اورچمن میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے اور موسم بہار کو مہکا دیا، لاہورمیں بادل پہلے گرجےاور پھر خوب برسے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

    اسلام آباد اورفیصل آباد میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جھنگ ،پنڈی بھٹیاں،شیخوپورہ، قصور، مرید کے میں بوندوں نے موسم سہانا کردیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں تو بارش ہوگی لیکن سندھ اوربلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

  • بلوچستان میں بارش اور برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

    بلوچستان میں بارش اور برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا، نالے مین گاڑی گرنے سے ایک شخص صوبائی حکومت نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان، مری اورکشمیر کے پہاڑی علاقوں پر برفباری جاری ہے، بلوچستان میں بادل ٹوٹ کر برسنے لگے۔ کوئٹہ میں موسلادھار بارش پانچ گھنٹے سے جاری ہے۔ چمن میں برستے بادل بھی رکنے کو تیار نہیں، سات گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

    ژوب ،قلات ،نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ژوب، قلات نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ چمن میں موسلادھار بارش رکنے پر تیار نہیں۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    برساتی نالے میں گاڑٰی بہہ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، خوجک ٹاپ ،خواجہ عمران اور توبہ اچکزئی میں بارش کے بعد برفباری پھر سے شروع ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر، گلگت میں بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری کی پیش گوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری کی پیش گوئی

    کوئٹہ : آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، آئندہ 24 گھنٹے میں بلوچستان کے اکثرمقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں کوئٹہ ،ژوب اور قلات میں پہاڑوں پربرفباری ہو گی جبکہ منگل اوربدھ کو سندھ میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت اور فاٹا میں بھی بیشتر مقامات پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    بدھ اور جمعرات کو کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثرمقامات پربارش کا امکان ہے۔

    فاٹا، خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی، سرگودھا میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری ،موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری ،موسم خوشگوار

    اسلام آباد / لاہور/ پشاور/ کشمیر/ گلگت بلتستان : موسم بہار کی آمد کےساتھ ہی لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہو نیوالی بارشوں سے موسم خاصا سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگرشہروں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں بارش اوربرفباری سے جاتی سردی نے ایک بارپھراپنے رنگ دکھا دئیے.

    لاہورمیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش نے جل تھل کردیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،پشاور،مردان ،مالا کنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،ڈی آئی خان اوربنوں میں بارش کا امکان ہے.

    کشمیر،فاٹا اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔ کراچی میں بدستورمطلع صاف ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بتیس ڈگری،لاہورمیں اٹھائیس،اسلام آباد میں بائیس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مالم جبہ میں تینتیس،لوئردیرمیں بائیس،پارہ چنارمیں بیس،کالام میں بارہ اورپٹن میں تیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

     

  • مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

    مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

    اسلام آباد /راولپنڈی / لاہور /ایبٹ آباد : ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میر پورآزاد کشمیر، ایبٹ آباد اورگردونواح میں برفباری اور بارش نے سیاحوں کی موجیں کروادیں۔

    ملک میں کہیں آسمان کو چھوتے سرسبز پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے تو کہیں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں گیت سنارہی ہیں ۔

    میرپورسمیت کئی علاقوں میں ہونے والی برف باری اور بارش نے جنت نظیر کشمیر کے حسن کو اورمزید  دل کش بنادیا ہے.

    ایبٹ آباد، گلیات، ٹھنڈیانی، ایوبیہ، میرا جانی اور نتھیا گلی کے پہاڑوں پر برف باری نے سیاحوں کی تمنا پوری کردی ہے. بچے بڑے سبھی آسمان سے برستی نرم برف سے اپنے اپنے اندازمیں لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی ہلکی بارش جبکہ لاہور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد اور خوشگوار کردیا ہے ،کوئٹہ اورگر دونواح میں بھی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

  • ناران : برفباری سے متاثرہ سیکڑوں سیاح دوسرے روز بھی محصور

    ناران : برفباری سے متاثرہ سیکڑوں سیاح دوسرے روز بھی محصور

    ناران : پاکستان کے خوبصورت تفریحی مقام ناران میں موسم کی سختیاں جاری ہیں، دوسرے روز بھی برف باری کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت سیکڑوں سیاح تا حال پھنسے ہوئے ہیں ۔ بے بس افراد نے یخ بستہ رات سڑکوں پر گزاری ۔

    تفصیلات کے مطابق ناران میں شدید برف باری جاری ہے، کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا،وہاں پھنسے ہوئے سیکڑوں سیاح اور دیگر عوام دوسرے روز بھی انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر سڑکیں کھولنے کیلئے مشینری تو بھجوا دی گئی لیکن مشکلات کم نہ ہوئیں، ہزاروں سیاحوں نے شدید سرد موسم میں ساری رات سڑکوں پر ہی گزار دی، مگرڈی پی او نے راستےکھولنےکا دعویٰ کیاہے۔

    مرکزی شاہراہ بھی بند ہے، قدرتی مناظر کی خوبصورتی کے دیدار کے لئے دور دراز مقامات سے آنے والے لوگ مصیبت کا شکار ہیں۔

    ڈی پی او مانسہرہ نجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چالیس سال بعد اکتوبر میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے ۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بیشتر مقامات پر برف کو ہٹا دیا گیا ہے اورسیاحوں کی برف میں پھنسی ڈیڑھ سو گاڑیاں بھی نکال دی گئی ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب سیاحوں نے انتظامی دعوؤں کی نفی کی ہے۔ مقامی ہوٹل مالکان نے برفباری میں پھنسے لوگوں کیلئے ہوٹل میں مفت رہائش کااعلان کیاہے

    ایک سیاح بابر یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکس تو لیتی ہے لیکن سیاحوں کے لئے تفریحی مقامات پرکوئی انتظامات نہیں کئے جاتے۔ دوسری جانب لوگوں نے شکوہ کیا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

    ادھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر ریسکیو ٹیمیں ناران بھجوا دی گئی ہیں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھٹہ کنڈی ناران روڈ سے 150سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او کی مدد سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    ناران کا شمارپاکستان کے خوبصورت علاقوں میں ہوتا ہے۔ متعلقہ حکام کو سیاحوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • ایبٹ آباد میں برفباری، سیاح محصور ہوگئے

    ایبٹ آباد میں برفباری، سیاح محصور ہوگئے

    ایبٹ آباد : سیاحتی مقامات گلیات نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں جاری حالیہ برف باری نے جہاں سفید چادر اوڑھ لی وہیں دوسری جانب برف باری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد سڑکوں کی بندش کے باعث محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

    گلیات اور ٹھنڈیانی میں اب تک دو سے اڑھائی فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث شاہراہ مری ، ایبٹ آباد ٹھنڈیانی، بکوٹ اور دیگر علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں، گلیات میں ہزاروں سیاح محصور ہو کر رہ گے ہیں۔

    جبکہ جی ڈی اے ، فرنٹئیر ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں سے تاحال برف ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا جا سکاجس سے سیاحوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    سڑکوں کی بندش کے باعث شاہراہ مری پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں، برف باری کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو اشیاء خوردونوش کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ ان علاقوں کے ساتھ ایبٹ آباد شہر بھی برفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔

  • بارش اور برفباری: پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    بارش اور برفباری: پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    اسلام آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور چترال میں برفباری نے سردی کا مزہ دوبالا کر دیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ  پنجاب کے چند شہروں مزید بارش کا امکان ہے۔ کہیں رم جھم برسات ہے توکہیں برف نے ڈیرے جمالئے۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    راولپنڈی،پشاور اور اسلام آباد میں برکھارت نے شہریوں کا موڈ خوشگوار کردیا۔ٹھنڈے موسم میں لوگ بارش کا مزہ لینے سڑکوں پر نکل آئے۔

    چترال میں برفباری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔لواری ٹاپ پربھی تین سے چار انچ تک برف پڑی ہے جس کے باعٹ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارش کاامکان ہے ۔

    گلگت بلتستان ،پارہ چنار اور مالاکنڈ سمیت چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کئی شہروں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی سات، قلات اور استور میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔