Tag: Barbados test

  • باربا ڈوس ٹیسٹ، پاکستان 81 رنز پر ڈھیر، سیریز 1-1سے برابر

    باربا ڈوس ٹیسٹ، پاکستان 81 رنز پر ڈھیر، سیریز 1-1سے برابر

     باربا ڈوس: باربا ڈوس ٹیسٹ میچ پاکستانی ٹیم  188 رنز پر ڈحیر ہوگئی۔ سیریز  1-1 سے برابر ہوگئی ۔ گیبریل کو میچ میں بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین روانہ ہوگئی، دو وکٹیں 11 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں، اظہر علی کی وکٹ گیبریل کے حصے میں آئی، تیسرے نمبر پر بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوگئے۔ انہیں جوزف نے وکٹ کیپر ڈوریچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    یونس خان بھی 5 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوگئے۔ اسد شفیق بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوگئے۔ اسد شفیق کو گیبرل نے سلپ میں کیچ آؤٹ کرایا۔

     پاکستان کو جیت کے لئے مزید 125 رنز درکار ہیں، سرفراز احمد 20 ، محمد عامر بھی گیبریل کی گیند 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ سرفراز احمد 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اسپنر شاداب خان بھی کیچ آؤٹ ہوئے

    کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، ویسٹ انڈیز باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تیسرے اور آخری میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،

    ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ہدف کم تھا لیکن امید تھی کہ فاسٹ باؤلرز سے امید تھی کہ جلد وکٹ لے کر میچ میں واپس لاسکتے ، ہیں.

    ۔سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا،

    باربا ڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف

    قبل ازیں آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی دو وکٹیں جلد ہی حاصل کرلی۔ یاسر شاہ نے میچ میں سات کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 177 رنز درکار ہیں۔

  • باربا ڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف

    باربا ڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف

    باربا ڈوس: دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا، میچ میں یاسر شاہ نے سات وکٹیں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناکر 183 رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اس کی ایک وکٹ ابھی باقی ہے۔

    چار گیندوں پر 92 رنز دینے والے باؤلر پر دس سال کی پابندی

    میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے دیویندرا بیشو 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے، شائی ہوپ 90 اور کریگ بریتھویٹ 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2 جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستانی باؤلر 8 کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔

    یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اوراسٹار بلے باز یونس خان کے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔

  • بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 312رنز پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 312رنز پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    بارباڈوس : پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز چھاگئے۔ چار وکٹوں پر صرف چھبیس رنز بن سکے، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں مجموعی طور پر تین سو بارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے بارباڈوس ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز چھاگئے، صرف چھبیس رنز کے اضافے کے بعد ویسٹ انڈیز کی چاروں وکٹیں گرادیں۔

    محمد عباس نےچار اور محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیزنے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکی۔

    گذشتہ روز دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے۔ راسٹن چیز اپنی سنچری مکمل کر چکے تھے اور دوسرے اینڈ پر ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر ان کا ساتھ دے رہے تھے جنھوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی تھی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے اوپنر اظہر علی54 اور احمد شہزادرنز40رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کا مجموعی اسکور 106رنز ہے۔

  • دوسراٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نےچھ وکٹوں کےنقصان پر 286 رنزبنالیے

    دوسراٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نےچھ وکٹوں کےنقصان پر 286 رنزبنالیے

    بارباڈوس : ویسٹ انڈیزنے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرپاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بریج ٹاؤن میں کھیلےجانے والےدوسرےٹیسٹ میچ کےپہلےدن کےکھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور کیرون پاؤل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 12 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کےآؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریگ بریتھ ویٹ نے9، کیرون پاؤل نے38، شمران نے1،ہوپ نے 5، وشوال سنگھ نے3 اور شین ڈورچ نے 29 رنز بنائے۔

    پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے دو، دو جب کہ یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


    جمیکا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو سات وکٹ سے ہرا دیا


    پاکستان کےنوجوان اسپنرشاداب خان نے شین ڈورچ کو آؤٹ کر کے اپنے کریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہےکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جگہ نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو ان کے کریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں