Tag: barester Shahzad Akbar

  • اپوزیشن والے اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    اپوزیشن والے اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن والے ایک پیج پر ہیں، ملزم تحقیقات میں تعاون نہ کررہا ہو تو پھر گرفتار کیا جاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ آصف زرداری کو ہم نے11سال تک جیل میں نہیں رکھا تھا، بلکہ ان کو انہی لوگوں نے جیل میں رکھا جو آج کل آپ سے بغل گیر ہیں، اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن والے ایک پیج پر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملزم جب تحقیقات میں تعاون نہ کررہا ہو تو پھر اسے گرفتارکیا جاتا ہے، حمزہ شہباز کو اس لئے گرفتارکیا جانا تھا تاکہ کیس میں مزید تفتیش ہوسکے، ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار نہیں کیا جاتا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ محبوب علی اور منصور کون لوگ ہیں جو لاکھوں پاؤنڈ بھجوارہے ہیں، لاکھوں پاؤنڈز بھجوانے والوں کے پاس پاسپورٹ تک نہیں ہیں۔

    حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نیب اہلکار اگر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے تو اب تک حمزہ شہباز گرفتارہوچکے ہوتے، ن لیگ والے گرفتاری سے آخر کیوں ڈرتے ہیں؟؟

  • بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایف آئی اے دفتر کا دورہ نہیں کیا، افتخار درانی کی مذمت

    بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایف آئی اے دفتر کا دورہ نہیں کیا، افتخار درانی کی مذمت

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دفتر کے دورے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دفتر کے دورے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے وزیراعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور منصوبے کے تحت جھوٹی اطلاعات کا سہارا لے کر میڈیا میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بے بنیاد خبروں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ادارے آزادانہ طور پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، اہم سیاسی رہنماؤں موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے ہی مقدمات چل رہے ہیں، جھوٹے پروپیگنڈے سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ممکن نہیں۔
    واضح رہے کہ ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی ایف آئی اے کے دفتر جا کر جےآئی ٹی اراکین سے ملاقات کی قانونی حیثیت بتائی جائے، شہزاداکبر کا ایف آئی اے جاکر نام نہاد گواہ بلانا معنی خیز ہے۔

    ترجمان کے مطابق پی پی قیادت کو سیف الرحمان احتساب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جو ہو رہا ہے اسے اب کوئی احتساب نہیں مانے گا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم جو مرضی کرلے ہم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

  • نیب میں چھپن کمپنیوں سمیت بہت سارے کیسز ابھی کھلنے ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    نیب میں چھپن کمپنیوں سمیت بہت سارے کیسز ابھی کھلنے ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب کا کام طاقتور لوگوں کو پکڑنا ہے، صاف پانی اور چھپن کمپنیوں سمیت بہت سارے کیسز ابھی کھلنے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماری میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کے کام میں حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی۔

    ضمنی الیکشن سے پہلے گرفتاری کا تاثر دینا غلط ہے، گرفتاری سے بظاہر لگ رہا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے تفتیش میں تعاون نہیں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: یواے ای اور برطانیہ سے 10 ہزارپراپرٹیز کی تفصیلات مل گئی ہیں، شہزاد اکبر

    تفتیش آگے بڑھنے میں رکاوٹ پر اس قسم کا قدم اٹھایا جاتا ہے۔ گرفتاری کیلئے کسی کو دعوت نامہ نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں چاہے وہ اپوزیشن لیڈر یا کوئی اور ۔