Tag: barish

  • کراچی میں بارش،موسم خوشگوار، بیشترعلاقوں میں بجلی غائب

    کراچی میں بارش،موسم خوشگوار، بیشترعلاقوں میں بجلی غائب

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک ہونے والی بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، تاہم بارش کے باعث شہر کے مختلف خصوصاً نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

    بارش کے شروع ہوتے ہی ہمیشہ کی طرح شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،دیگر علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

    کراچی کے علاقے ملیر ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،سپر ہائی وے ،ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال ،ایئرپورٹ ،صفورا اور ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کافی دیر جاری رہی۔

    تاہم محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کل صبح تک ہلکی بوندی باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد / پشاور : محکمہ موسمیات نےزلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہےجبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کابھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےزلزلےسےمتاثرہ شمالی علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    اگلےہفتے سےبالائی علاقوں سمیت مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہیگا۔گزشتہ روزسب سےکم درجہ حرارت مالم جبہ اوراسکردومیں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

  • بارش زحمت بن گئی، ایک شخص جاں بحق، مکانات منہدم، سڑکیں تالاب بن گئیں

    بارش زحمت بن گئی، ایک شخص جاں بحق، مکانات منہدم، سڑکیں تالاب بن گئیں

    لاہور /پشاور : ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ تباہی کاپیغام لے آیا۔آسمانی بجلی گرنے سےجھلسنےوالے تین افراد میں سےایک شخص چل بسا۔ بارشوں سےمکانات منہدم ہوگئے،سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

    پنجاب ، خیبر پختوانخوا سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن ساتھ ہی بارشیں حادثات کا باعث بھی بنیں،۔

    ڈی جی خان کے انڈس ہائی وےالحمد ٹیکسٹائل کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے موٹرسائیکل سوار سمیت تین افراد جھلس گئے۔

    متاثرہ افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ناران کےعلاقےبیسرمیں قیمتی پتھر کی کان پر برفانی تودہ گرنے سے چار مزدور زخمی ہوگئے جبکہ کئی لاپتہ مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔

    لکی مروت میں موسلا دھار بارش نے درجنوں مکانات منہدم کر دئیے۔ متاثرہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ۔

    کئی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے سڑکیں بہہ گئیں اور بعض علاقوں کادیگرشہروں سےرابطہ منقطع ہوگیا۔

    موسم کی خرابی کے باعث گلگت، اسکردو اور چترال جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

  • تیز بارشوں نے ملک میں سردی کی نوید دے دی

    تیز بارشوں نے ملک میں سردی کی نوید دے دی

    اسلام آباد/ راولپنڈی / لاہور / کوئٹہ : ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں رم جھم اور بالائی علاقوں میں برف باری سے خنکی بڑھ گئی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران خیبرپختونخوا سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش نے موسم میں سردی گھول دی،۔

    لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے، جبکہ پنجاب میں بارش نے موسم میں خنکی پیدا کردی جس نے پنجاب میں سردی کی آمد کی نوید سنادی ہے۔

    جبکہ گلگت بلتستان۔ کشمیر ۔ ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہےجب کے ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں سوموار تک بادل برسنے کا امکان ہے۔

  • اسلام آباد،کشمیر، گلگت، کے پی کے، پنجاب میں بارش کا امکان

    اسلام آباد،کشمیر، گلگت، کے پی کے، پنجاب میں بارش کا امکان

    اسلام آباد / کشمیر/ گلگت/ لاہور : مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سے سوموار کے دوران پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔آج سے سوموار کے دوران خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب( ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) میں اتوار/سوموار کے روز چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

    گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش دیر اور میرکھنی میں 03 ملی میٹر جبکہ چترال میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز سب سےزیادہ گرمی شہید بینظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ حیدرآباد ،لسبیلا، چھور، پڈعیڈن اور مٹھی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

  • ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    لاہور / کراچی / اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوئی، سندھ اور بلوچستان میں گرمی اپنازور دکھا رہی ہے ۔

    تربت میں گرمی کا پارہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ نواب شاہ ، سبی میرپورخاص میں بھی درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگواررہا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت میں کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    موسم کا حال سنانے والوں نے خبر دی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

  • پشاور،راولپنڈی،لاہور،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان

    پشاور،راولپنڈی،لاہور،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان

    پشاور/راولپنڈی /لاہور/اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں پشاور،راولپنڈی،لاہور،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگاجبکہ پشاور،راولپنڈی، لاہور،اسلام آباداور گلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

    ملک کے بیشتر مقامات شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ چند مقامات پر بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن،بالائی فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے سے درجہ حرارت تربت میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہیدبینظیرآبادمیں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    اسلام آباد : بارشوں نے موسم دلفریب کردیا۔ محکمہ موسمیات نے بھی پنجاب سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں دن بھر ہونے والی بارش نے موسم کے ساتھ ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار کر دیا۔

    شام ڈھلتے ہی شہر اقتدار کے باسی موسم کا مزہ لینے تفریح گاہوں میں پہنچ گئے، اس کے علاوہ باغ آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ لینڈسلائینڈنگ سے متعددراستے بند ہوگئے۔

    ایبٹ آباد میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا جبکہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی۔

    موسم کا حال سنانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہزارہ ڈویژن ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، اور ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت فاٹا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • لاہور بارشوں کا آغاز، شہری خوشی سے جھوم اٹھے

    لاہور بارشوں کا آغاز، شہری خوشی سے جھوم اٹھے

    لاہور : لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جس سے لطف اندوز ہونے ہونے کے لئے لوگوں نے پارکوں اور باغوں کا رخ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش کیا ہوئی۔ زندہ دلان لاہور نے حبس اور گرمی سے سکھ کا سانس لیا۔ تیز بارش اور ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    چھٹی کاد ن گزارنے منچلے اور فیملیز نے باغوں اور پارکوں کا رخ کرلیا۔ باغو ں میں لوگ جہاں سبزے سے لطف اندوز ہوئے وہیں پرندوں کی کانوں کو لبھاتی آوازوں نے انہیں روکے رکھا اور گھر جانے نہیں دیا۔

    بارش سے سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ جبکہ بارشوں سے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے ۔

    شہر بھر میں دہی بھلے سموسوں کی دکانوں پر رش بھی بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے کہ  محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی ۔

  • صوبہ پنجا ب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان

    صوبہ پنجا ب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان

    لاہور : پنجاب بھر میں آئندہ چند روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام اضلاع کے انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ان بارشوں کے نتیجہ میں دریائے چناب اور دریائے جہلم میں اونچے درجہ کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اس سسلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم فلڈ کنٹرول روم فعال کر دیئے گئے ہیں۔

    صوبہ بھر کے اضلاع کی انتظامیہ نے دریاؤں، ندی نالوں کے پشتوں اور بندوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو دریاؤں اور نالوں میں پانی کے اتار چڑھاؤ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    جبکہ صوبہ بھر میں تمام اضلاع کے انتظامی عملے کی ہرقسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ غلام رسول نے بتایا ہے کہ پنجاب میں اکیس سے چوبیس ستمبر تک شدید بارشیں ہونے کا قوی امکان ہے، ،جس نتیجے میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔