Tag: Barjees Tahir

  • وفاقی وزیر کے بیٹے کا برطانوی شہری کے ساتھ فراڈ

    وفاقی وزیر کے بیٹے کا برطانوی شہری کے ساتھ فراڈ

    وفاقی وزیر برجیس طاہرکےبیٹےثاقب برجیس نےبرطانوی شہری سےایک کروڑاسی لاکھ روپےہتھیا لئے، ایف آئی اے نے ملزم کوگرفتارکرنےکےبجائےمدعی کوجیل بھجوادیا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق کریم کی جانب سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کے بیٹے ثاقب برجیس کے خلاف امانت کے طور پر رکھوائے جانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے ہتھیانے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا۔

    ثاقب برجیس کے خلاف مقدمہ تو درج ہوا مگرایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرنے کے بجائے صادق کریم کے خلاف ہی مبینہ ملزم کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے عدالت کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

    نو روز تک جیل میں رہنے والے برطانوی شہری صادق کریم کے اہلخانہ اور برطانوی ہائی کمیشن کی مداخلت پرایف آئی اے نے مقدمے کو فوری طور پرغلط قرار دے کر صادق کریم کو رہا کردیا۔

    دوسری جانب ثاقب برجیس نے اے آر وائے نیوز کو پہلے تو موقف دینے سے انکار کیا تاہم بعد اذاں رقم ہتھیانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ صادق کریم نے برطانیہ میں مقیم حامد مختار رانا کو دینے کیلئے جو رقم دی تھی اسکی ادائیگی ہوچکی ہے۔