Tag: barkha datt

  • پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے پاکستانی اداکاروں کی پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومیت کا معاملہ نہیں بلکہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی کا نام نہ دیا جائے یہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔


    بھارتی صحافی برکھا دت کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ ’’کرن جوہر بھارتی انتہاء پسند رہنماء راج ٹھاکرے کو مضبوط کررہے ہیں یہ قومیت ہے یا بلیک میلنگ‘‘ کے جواب میں اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ’’پاکستانی فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ یہ اسکول کے بچوں کے درمیان کا مذاق ہے‘‘۔

    یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھی جس کے بعد تمام فنکار وطن واپس آگئے تھے۔

    پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

     پاکستانی اداکار فواد خان نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں کردار ادا کیا تھا جس پر انتہاء پسندوں نے حکومت کو دباؤ میں لاکر ریلیز رکوادی تھی تاہم دو روز قبل کرن جوہر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فلم کی شوٹنگ کے وقت دونوں ممالک میں کشیدگی نہیں تھی‘‘،  انہوں نے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانیوں کو نہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    قبل ازیں بھارتی فلم ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی مخالفت کی تھی جس پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فنکار اور دہشت گرد میں فرق ہوتا ہے، کوئی بھی فنکار دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     بعد ازاں بھارتی انتہاء پسند تنظیم کے رہنماء نے سلمان خان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز رہیں ورنہ اُن کے ساتھ عوام وہی رویہ اختیار کرے گی جو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کیا جاتا ہے‘‘۔
  • پاک بھارت وزرائے اعظم نے کھٹمنڈومیں خفیہ ملاقات کی، برکھا دت

    پاک بھارت وزرائے اعظم نے کھٹمنڈومیں خفیہ ملاقات کی، برکھا دت

    بھارتی صحافی برکھا دت نے انکشاف کیا ہے کہ سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم کی خفیہ ملاقات ہوئی تھی تاہم مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکارکردیا ہے۔

    بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب stories from Indian fualt lines میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں صرف ہاتھ نہیں ملایا بلکہ سائیڈلائن پرخفیہ ملاقات بھی کی۔

    انہوں نےاپنی کتاب میں لکھا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی خفیہ ملاقات کا انتظام بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندل نے کیا تھا۔

    ملاقات کے دوران نوازشریف اورنریندر مودی نے دوطرفہ تعلقات کی باگ ڈوراپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ملاقات میں مودی نے نوازشریف سے کہا چند مجبوریوں کی وجہ سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوسکتے لہذا دونوں وزرائے اعظم نے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں جہاں مناسب موقع ہوغیررسمی ملاقات کی جائے گی۔

    برکھا دت کے انکشافات کی وزارت خارجہ نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے ایک سال پرانی باتوں کو چھوڑیں، کتاب پڑھنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کروں گا۔