Tag: barkhan

  • بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

    یو ایس جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    بارکھان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

  • بارکھان : بھائی کو میرے سامنے بس سے اتار کر گولی ماری، عینی شاہد

    بارکھان : بھائی کو میرے سامنے بس سے اتار کر گولی ماری، عینی شاہد

    بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بس کے مسافر عدنان کے بھائی اور عینی شاہد ذیشان  نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بھائی کو میرے سامنے بس سے اتار کر مارا۔

    بارکھان واقعہ کے عینی شاہد ذیشان نامی مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھائی عدنان کے ساتھ بس میں موجود تھا۔

    دہشت گردوں نے میرے بھائی عدنان سے اس کا شناختی کارڈ مانگا تو اس نے کہا کہ میرے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے، تو اس کو میرے سامنے بس سے اتارا اور تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی۔

    بارکھان واقعہ کے عینی شاہد ذیشان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تعداد 10 سے 12 تھی اور ان کے پاس کلاشنکوفیں تھیں، دہشت گردوں نے سب کے شناختی کارڈ چیک کرکے مارا۔

    اس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سب کے شناختی کارڈ دیکھے، میرا شناختی کارڈ انگلش میں تھا، تو مجھے کچھ نہیں کہا، ذیشان نے کہا کہ ہم بورے والا کے رہائشی ہیں، بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی۔

    جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت 

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے، محمد اسحاق کا تعلق ملتان اور عاصم علی لاہور کا رہائشی تھا، عاشق حسین (ریٹائرڈ)ڈی ایس پی ہیں اور ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، عدنان مصطفیٰ نامی مسافر بورے والا کا رہائشی تھا۔

    اس کے علاوہ محمدعاشق شیخوپورہ، شوکت علی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، محمد اجمل کا تعلق لودھراں سے بتایا گیا ہے، تمام مسافروں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد پنجاب روانہ کردی گئیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں بارکھان کے علاقے رڑکن کی مین شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بس میں بیٹھے 7 مسافروں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

    واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم کے مطابق مسلح افراد نے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مختلف گاڑیوں کو روکا اور ایک بس سے 7 افراد کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔

  • کوئٹہ : بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کردیا گیا

    کوئٹہ : بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کردیا گیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے شہر بارکھان میں مسلح افراد نے بس روک کر فائرنگ کرکے 7 مسافروں کو قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن مین شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بس میں بیٹھے 7 مسافروں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

    واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    دہشت گردوں نے شناختی کارڈ چیک کرکے گولیاں ماریں 

    ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم کے مطابق مسلح افراد نے روڈ پر رکاوٹیں کھرڑی کرکے مختلف گاڑیوں کو روکا اور  ایک بس سے 7 افراد کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مزید کارروائی کیلیے بارکھان کے رکنی اسپتال پہنچا دی گئیں جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    ڈی سی بارکھان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس لاہور جارہی تھی، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے  لیا ہے۔

    جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت 

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے، محمد اسحاق کا تعلق ملتان اور عاصم علی لاہور کا رہائشی تھا، عاشق حسین (ریٹائرڈ)ڈی ایس پی ہیں اور ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، عدنان مصطفیٰ نامی مسافر بورے والا کا رہائشی تھا۔

    اس کے علاوہ محمدعاشق شیخوپورہ، شوکت علی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، محمد اجمل کا تعلق لودھراں سے بتایا گیا ہے، تمام مسافروں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد پنجاب روانہ کردی گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 اگست کو اسی شاہراہ پر اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا، موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

  • کوہ جاندران میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کوہ جاندران میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا

    بارکھان اور کھولو کی سرحد پر واقع، کوہ جاندران کے علاقے میں جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کوہ جاندران میں جنگل کی آگ پر قابو پا لیا گیا، مقامی آبادی کے مطابق 16 مارچ کو کوہ جاندران میں واقع جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، لیویز، فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے مربوط رسپانس کے ساتھ اقدامات اٹھائے۔

    بارکھان سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ کو محدود کر دیا گیا ہے اور مزید پھیلاؤ کا خطرہ کم سے کم ہے، فاریسٹ آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ صورت حال قابو میں ہے اور علاقہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ آتش زدگی کو اٹھنے سے روکا جا سکے۔

    بارکھان: کوہ جاندران میں آگ بے قابو، سیکڑوں قیمتی جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

    این ڈی ایم اے آگ بجھانے کی کوششوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر صورت حال کا جائزہ لینے اور ضرورت کے مطابق وسائل کی تقسیم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ متاثرہ آبادی کی حفاظت اور جنگل کی آگ کو پوری طرح بجھانے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

  • بارکھان میں ایک غار سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    بارکھان میں ایک غار سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    لاہور/ بارکھان / پشاور : بارکھان میں کارروائی کے دوران غار سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ لاہور میں اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ پشاور سے دہشت گرد بارود سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے قانون کے رکھوالے سرگرم ہیں، فساد پھیلانے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    فسادیوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے دوران بارکھان کے علاقے بغاؤ میں لیویز اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے غار سے بڑی تعداد میں بارود اور اسلحہ برامد کرلیا۔

    کارروائی میں چالیس کلو دھماکا خیز مواد ،اینٹی مائن ٹینک اور گولیاں برآمد کی گئیں، لاہور میں سی سی پی او اسپیشل اسکواڈ نے راوی روڈ پر کارروائی کرکے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

    گاڑی سے برآمد اسلحے میں پانچ ٹرپل ٹو، اسی سے زائد گولیاں، دو نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ شامل ہیں، ایک اور کارروائی میں  پشاور میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد زین اللہ کو تین کلوبارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا، دہشت گرد رنگ روڈ سے بارودی مواد پشاور منتقل کر رہا تھا۔

  • بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5شرپسند ہلاک جبکہ 3گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق آپریشن بارکھان کے علاقے چھپرمیں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے بھی ہوئے جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر صحبت خان اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا اور تین کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

    ایف سی اہلکاروں  نے شرپسندوں سے دو مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے اغواءکرکے قید میں رکھے گئے تھے۔

    ایف سی حکام کے مطابق آپریشن میں اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لیا گیا جن میں تین ایس ایم جیز دو عدد ایل ایم جیز اور سینکڑوں راﺅنڈز کے علاوہ بم بنانے کا سامان ،تخریبی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق کمانڈر صحبت خان اور اس کے ساتھی اغواءبرائے تاوان ،سیکورٹی فورسز پر حملوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔