Tag: barrestor sultan mehmood

  • میرپور آزاد کشمیر، ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود کی کامیابی

    میرپور آزاد کشمیر، ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود کی کامیابی

    مظفر آباد : آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے تھری میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹرسلطان محمود کامیاب قرار پائے، ان کے مد مقابل ن لیگ کے صہیب سعید دوسرے نمبر پر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے تھری میں ضمنی الیکشن کے حتمی نتیجے کا اعلان کردیا گیا، ریٹرنگ افسر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود سترہ ہزار چھ سو تہتر ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، ان کے مد مقابل ن لیگ کے صہیب سعید نے چودہ ہزار آٹھ سو تیرہ ووٹ حاصل کیے۔

    ریٹرنگ افسر کے مطابق پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود17673ووٹ لے کرکامیاب جبکہ ن لیگ کےصہیب سعید نے14813ووٹ حاصل کیے۔

    کامیابی کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے چوک شہیداں میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، بیرسٹرسلطان محمود پر پھولوں کی پتیاں نچھاورک یاس موقع پرمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

    واضح رہے کہ حلقہ ایل اے تھری میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 59494 تھی جس میں مرد ووٹوں کی تعداد 32400 اور خواتین ووٹوں کی تعداد27004تھی۔

    ووٹنگ کاعمل صبح 8 بجے شروع ہوااور شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقہ بھرمیں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور پولنگ بلاتعطل اور بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

  • خیبر پختونخواہ میں’انقلابی بلدیاتی نظام‘آرہا ہے، عمران خان

    خیبر پختونخواہ میں’انقلابی بلدیاتی نظام‘آرہا ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد اور جموں کشمیر سے متعلق فیصلے آزاد جموں کشمیر میں ہی ہونے چاہئیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سےیومِ کشمیرکے موقع پراہلیانِ کشمیر سے اظہارِیکجہتی کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی تک حقیقی آزادی حاصل نہیں کرسکا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف جلد ہی خیبر پختونخواہ میں انقلابی بلداتی نظام متعارف کرائے گی۔

    انہوں نے ملک کی معیشت کو یرغمال بنانے والے عناصر کے خلاف جدوجہد جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو نیب کو ایک آزاد اور خود مختار ادارے میں تبدیل کرے گی۔

    انہوں نے کرپشن کو لگام ڈالنے کے لئے اداروں میں اصلاحات پرزور دیا۔

    انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود کے متعلق کہا کہ ان پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

    عمران خان نے شکوہ کیا کہ ان کے ووٹوں میں ردو بدل کی گئی اور ابھی تک انہیں انصاف نہیں ملا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس ملک کو حکومت کرنے کے لئے ڈکٹیٹربھی مخلص نہیں ملے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’گو نواز گو‘‘درحقیقت ملک کے ناقص سسٹم کے خلاف نعرہ ہے، انہوں نے شرکاء کو یاد دلایا کہ حقیقی آزادی طویل جدوجہد کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل جنگ عام آدمی کے حقوق کے حصول کی جنگ ہے۔

    انہوں آزاد جموں کشمیر کے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے اور وہ بھی پاکستان کی تبدیلی میں شریک ہوں۔