Tag: barrister faroog naseem

  • صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فروغ نسیم

    صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فروغ نسیم

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،وعدہ معاف گواہ نہیں بنایاجاسکتا۔

    خورشید بیگم میموریل ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیوایم صولت مرزاکےبیان کو مستردکرتی ہے،صولت مرزا کےبیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ صولت مرزا کے معاملےکو اقوام متحدہ میں لےکرجائیں گے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، صولت مرزا کو وعدہ معاف گواہ نہیں بنایا جاسکتا، اپیلیں خارج ہونے کے بعد 164 کا بیان نہیں ہوتا، سزا یافتہ مجرم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ عشرت العباد الزامات کی تردید کرچکے ہیں،افسوس ہوتاہےکہ بے بنیاد الزامات لگا کر قانون سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ صولت مرزا نے ٹرائل کے دوران یہ باتیں کیوں نہ کہیں، مجرم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے ۔

     انہوں نے چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار صاحب یہ کیا ہورہا ہے، آپ تو بہت شریف آدمی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے، اس پر میڈیا ٹرائل فوری طور پر بند کیا جائے ۔

    بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ وکلاء بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ بے بنیاد الزام ہے، حکومت کو ایم کیو ایم پسند نہیں۔

  • کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کوئی چاہ رہا ہے کہ ایم کیوایم اور رینجرزکے درمیان کوئی نا اتفاقی ہو، فروغ نسیم

    کراچی :ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم  کا کہنا ہے کہ  شاید کوئی یہ چا ہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم اور رینجرز کے درمیان کوئی نااتفاقی ہو۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے ہی تمام مس انڈراسٹینڈنگ کلیر کردی تھی

    انکا کہنا تھا کہ ایف آئی آر اگر کسی ایک ملک میں درج ہو اور دوسرے ملک کو اس کی کاپی دی جائے تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

    فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کے لئے وہ اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی  کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر مقدمے کا آئین اور قانون میں رہتے ہوئے دفاع کریں گے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قاتل آگے بڑھ رہے ہیں، ستم توڑنے کی تیاری ہورہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کےاجلاس کےبعد کہا گیا کہ ایم کیوایم کےقانونی ماہرین جائزہ لے رہےہیں،بادی النظرمیں الطاف حسین کےخلاف لگائےجانےوالےالزامات حقائق کےخلاف ہیں ،الطاف حسین کےخلاف ماضی میں بھی اس طرح کے الزام لگائےجاتےرہے ہیں ،رابطہ کمیٹی نےکارکنوں سےاپیل کی کہ وہ پرامن رہیں۔