Tag: barrister saif

  • بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کیا کہا؟

    بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کیا کہا؟

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کیلئے باہر محلات بنائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے۔

  • حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اس لیے اپوزیشن کسی دباؤ یا لالچ  میں آکر عوام کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات غیر منتخب حکومت کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے، موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اور غیر آئینی ہے اسے قانون سازی کا حق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی انتخابی عمل کو متنازع قرار دے چکی ہے، اپوزیشن میں کوئی حق نہیں رکھتا کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات کرے، ایسی حکومت سے آئینی ترمیم پر مذاکرات آئین، جمہوریت، عدالتوں کی توہین ہے۔

  • معاون خصوصی  کی  گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کی تردید

    معاون خصوصی کی گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کی تردید

    پشاور : معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کی تردید کردی اور کہا کے پی میں تحریک عدم اعتمادلائی گئی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی بیرسٹرسیف نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کےفیصلے کو دل سے تسلیم نہیں کرتا لیکن اسے ماننا میری آئینی مجبوری ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسئلہ ختم نہیں ہوا بلکہ لامتناہی معاملات سر ابھاریں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کی سیاست کا آغاز ہوچکا ہے، ضمیر فروشوں کی سیاست صرف اپنے مفادات کیلئے ہوگی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، عمران خان تمہارے لیے دردسر ہے۔

    بیرسٹرسیف نے کہا کہ اقتدار کی مجبوریاں اب ختم ہو چکی ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ تم کس طرح کی حکومت کرتے ہیں، منی لاندرنگ میں ملوث شخص وزیراعظم بننے جارہے ہیں اور کرپشن میں ملوث بیٹے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ڈٹے رہے ہیں، عمران خان انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ گورنرکے پی کے مستعفی ہونے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہیے تاہم کے پی میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ذاتی رائے ہے مرکز میں ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا چاہے اور بطور اپوزیشن متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • ایم کیو ایم کے پی کے میں عنقریب رکنیت سازی کا آغاز کرے گی، بیرسٹرسیف

    ایم کیو ایم کے پی کے میں عنقریب رکنیت سازی کا آغاز کرے گی، بیرسٹرسیف

    پشاور: ایم کیو ایم کے پی کے رہ نما بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خیبر پختونخوا عنقریب رکنیت سازی کا آغاز کرے گی۔

    ایم کیو ایم کے پی کے رہ نما بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے پی کے میں عنقریب رکنیت سازی کا آغاز کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹ کی حمایت کرتے ہے ، تاہم لسانی اور قومی بنیادوں پر انتظامی یونٹ کی حمایت نہیں کرتے۔

    انھوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام کے پی کے اور قبائلی علاقوں میں پھیلائیں گے ۔

  • ایم کیوایم میں تنظیمی تبدیلیاں: بیرسٹرسیف کے پی اورمیاں عتیق پنجاب کے صدرمنتخب

    ایم کیوایم میں تنظیمی تبدیلیاں: بیرسٹرسیف کے پی اورمیاں عتیق پنجاب کے صدرمنتخب

    کراچی: الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ہرمکتبۂ فکر کی نمائندگی کرتی ہے، اجلاس میں ایم کیو ایم پنجاب کا صدر میاں عتیق کو مقرر کیا گیا ، جبکہ بیرسٹرسیف کو ایم کیوایم خیبر پختونخواہ کا صدرمقررکیا گیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین لال قلعہ گراوٗنڈ میں منعقدہ جنرل ورکرز میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے اوران کا کہنا تھا کہ ایک گھرمیں چارکمرے بنا لینے سے گھر تقسیم نہیں ہوجاتا، عوام کی فلاح کے لئے انتظامی یونٹ بنانا پوری دنیا کی مجبوری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم غریبوں، مزدوروں، مجبوروں اورمظلوموں کی پارٹی ہے جو کہ عوام کی نچلی سطح تک سیاست کرتی ہے۔

    انہوں سندھیوں سے سندھی زبان میں مخاطب ہو کر کہا کہ ایم کیو ایم ان کی اپنی جماعت ہے جہاں جاگیر داراور وڈیرے نہیں بلکہ غریب اورعام لوگ اختیار حاصل کرتے ہیں۔

    اجلاس کےدوران خالد مقبول صدیقی نے تنظیمی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق ایم کیو ایم پنجاب کے صدر ہوں گے اور سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کی رکن بیرسٹرمحمد علی سیف اب صوبہ خیبرپختون خواہ اورفاٹا کے صدرہوں گے

    دوسری جانب غازی صلاح الدین رابطہ کمیٹی کے معاون ہوں گے جبکہ حیدر آباد کی زونل کمیٹی میں دو سینئر ارکان سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری کو شامل کیا گیا ہے۔