Tag: Barrister Sultan Mahmood

  • بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

    بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ

    میرپورآزاد کشمیر: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔

    بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

    یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو ئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے، وہ دو ہزار چھ میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور دو ہزار گیارہ تک وزیر خوراک بھی رہے۔ اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اس سے قبل انوار الحق آزاد کشمیر کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

  • نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی،  بیرسٹر سلطان محمود

    نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی، بیرسٹر سلطان محمود

    میرپورآزادکشمیر : تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے پاکستان سے کرپٹ ترین بادشاہت کا خاتمہ اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکی ہے، نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی ہے۔

    میرپورآزادکشمیر میں چوک شہیداں میں پی ٹی آئی کے یوم تشکر کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ نواز شریف کو قومی دولت لوٹنے اور کشمیریوں سے غداری کی سزا ملی ہے، نواز شریف اور نریندر مودی کشمیریوں کے قاتل ہیں، آزادکشمیر کے عوام آج یوم تشکر منارہے ہیں۔

    بیرسٹر سلطان نے کہا کہ شریف خاندان کی بادشاہت کا خاتمہ اور عوامی دور کا آغاز ہوچکا ہے، عمران خان جلد آزادکشمیر آرہے ہیں کارکنان اسلام آباد پریڈ گراونڈ کے جشن میں بھرپور شرکت کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے آزادکشمیر کے انتخابات میں دھاندلی سے عوام کا مینڈیٹ چرایا تھا اور اب نواز شریف کی نااہلی کےبعد آزادکشمیر سے نواز شریف کی مسلط حکومت بھی اب چند دنوں کی مہمان ہے۔

    اس موقع پر کارکنوں نے ڈھولوں کی تھاپ پر رقص کیا، نواز شریف اور نریندر مودی کے خلاف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے، جلسہ عام میں شرکت کیلئے ضلع میرپور سے کھلاڑیوں کے قافلے بھنگڑے ڈالتے اور نعرے لگاتے جلسہ گاہ آتے رہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔