Tag: barron trump

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے میں بھی  کورونا کی تشخیص

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے میں بھی کورونا کی تشخیص

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بیرن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی ، ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، خوش قسمتی سے وہ صحت مند نوجوان ہیں ، اس لیے بیرن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ‘بہت شکر ادا’ کیا تاہم بعد میں ان میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی اور ایک طرح سے اچھا تھا کہ ہم تینوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔

    امریکی خاتون اول نے بتایا کہ انھیں جسم درد، کھانسی اور تھکاوٹ سمیتکورونا کی ‘تمام علامات’ برداشت کرنا پڑی تاہم میں نے کورونا سے صحت یابی کے لیے صحت مند خوراک اور مخلتف وٹامنز کا استعمال کیا۔

    یاد رہے دو ہفتے قبل خاتون اول اور صدر ڈونلڈٹرمپ میں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی ،کوروناکی تشخیص کےبعدٹرمپ چنددن اسپتال میں بھی زیرعلاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے تاہم صدرٹرمپ اوراہلیہ کوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکےہیں۔

    واضح رہے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث کورونا متاثرین اور اموات میں اضافہ جاری ہے، امریکا میں اب تک ریکارڈ 78 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دو لاکھ 16 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

  • ٹرمپ کا بیٹا انہیں ’احمق‘ سمجھتا ہے؟

    ٹرمپ کا بیٹا انہیں ’احمق‘ سمجھتا ہے؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کو لے کر ایک بار پھر مشکلات کاشکار ہوگئے جب ان کے بیٹے کے حوالے سے ایک متنازعہ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ‘ ان کی بیوی میلینا ٹرمپ سےان کے بیٹے بیرون ٹرمپ کی ایک تصویر آج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے سبب ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیرون اپنے والد اور والدہ کے ساتھ چل رہے ہیں‘ بظاہر تو تصویر میں ایسا کچھ نہیں جس پر تنقید کی جائے لیکن بیرون کی ٹی شرٹ نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

    تصویر پر لکھا ہے ’’آئی ایم ود اسٹوپڈ‘‘ یعنی میں ایک احمق کے ساتھ ہوں اور ساتھ ہی ایک ہاتھ بیرون کے بائیں جانب نشانہ کررہا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیرون کے بائیں جانب ان کے والد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چل رہے ہیں۔

    trump-post-2

    تصویر کا سوشل میڈیا پر آنا تھا کہ ہر جانب ہاہا کار مچ گئی‘ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ بڑے بیٹے ایرک ٹرمپ الیکشن کمپئین کے دوران ایک ایسی لڑکی کے ساتھ تصویر کھنچوا چکے ہیں جس کی ٹی شرٹ پرڈونلڈ ٹرمپ مخالف نعرہ اطالوی زبان میں درج تھا۔ اس تصویر کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی بہت کھنچائی کی گئی تھی۔

    https://twitter.com/AnnieCardelle/status/789587345087488000

    لیکن اس بار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت اچھی تھی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی تصویر فوٹو شاپ کا شاہکار ثابت ہوئی اور جب اسے گوگل کے فوٹو سرچ آپشن کی مدد سے چیک کیا گیا تو اصل تصویر نکل کرسامنے آگئی اور یوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنے سے بچ گئے۔

    trump-post-1

    اب دیکھنا یہ ہے کہ غیر سیاسی حرکات و سکنات کے سبب مقبول ڈونلڈ ٹرمپ اب ایک بار پھر کب سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔