Tag: barsalona

  • اسپینش لیگ لالیگا : بارسلونا کی فتح کی جانب کامیابی سے پیش قدمی جاری

    اسپینش لیگ لالیگا : بارسلونا کی فتح کی جانب کامیابی سے پیش قدمی جاری

    برلن : اسپینش لیگ لالیگا میں مشہور کلب بارسلونا کی کامیابی کا سفر جاری ہے، بارسلونا نے ایتھلیٹکو میڈرڈ کو دو صفرسے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا کی ایک اور لالیگا ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کامیابی سے جاری ہے, سپراسٹار ٹیم کے سپراسٹار لائنل میسی اور لوئس سواریز نے میچ کے آخری پانچ منٹ میں گول کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

    ایک اور میچ میں اسٹارز سے سجی ریال میڈرڈ کی ٹیم نے جیت کو گلےلگا لیا,کریم بینزیما نے دوگول داغے۔ ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    برائٹن کو ایک صفر سےہرا کر فائنل میں جگہ بنالی، جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ نے پانچ صفر سے ڈارٹمنڈ کو زیرکیا، اٹیلین سیریا اے میں رونالڈو کی یووینٹس نے اے سی میلان کے خلاف میچ جیت لیا۔

  • بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ

    بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ

    بارسلونا : اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں عمدہ کارکردگی پر لائنل میسی کو بہترین فٹبال پلئیرکا ایوارڈ دیا گیا ہے، میسی نے لا لیگا کے سیزن میں37 گول اسکور کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے لائنل میسی ایک اور ایوارڈ لے اڑے، ارجنٹائن کے نامور فٹبالر نے حریف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو مات دیتے ہوئے بہترین کھلاڑی کا اعزازا اپنے نام کرلیا۔

    ارجنٹائن کے لائنل میسی نے اسپینش لیگ کے سال دوہزار سولہ سترہ کے سیزن میں بارسلونا کے لئے سب سے زیادہ سنتیس گول اسکور کیے۔

    مارکا ایوارڈ تقریب میں ارجنٹائن کے لائینل میسی کو عمدہ کارکردگی پر بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ دیا گیا، بارسلونا ٹیم کے مایہ ناز اسٹرائیکر لائنل میسی اسپینش لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اسی تقریب میں میسی کو الفریڈو ڈی اسٹیفینو ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

    علاوہ ازیں میسی کی ٹیم میٹ اندرے انیستا کو اسپینش ٹیم کے موسٹ ولیوایبل پلئیر کا ایوارڈ دیا گیا، میسی کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ ہفتے کو روایتی حریف ریال میڈرڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہے۔


    مزید پڑھیں: اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی اپنے ننھے افغان مداح سے ملاقات


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کی فلائٹ سے مسافروں کا سامان غائب

    پی آئی اے کی فلائٹ سے مسافروں کا سامان غائب

    اسلام آباد / کراچی : پی آئی اے کے ذریعے بارسلونا سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا سامان پانچ روز سےغائب ہے، جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی فلائٹ تین بار منسوخ کرنے پر مسافروں کے صبر پیمانہ لبریز ہوگیا۔ مسافروں نے انتظامیہ کو کھری کھری سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں بد نظمی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، باکمال لوگ لاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی پی آئی اے میں ایسا کبھی ہوتا ہوگا مگراب یہ نعرہ پرانا ہوگیا، لاجواب سروس لوگوں کے لیے درد سر بن گئی۔

    بارسلونا سےاسلام آباد آنے والی فلائٹ کی خاتون مسافر کا سامان غائب ہوگیا۔ خاتون مسافر نے بےنظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پرشدید احتاج کیا، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پانچ دن سے دھکے کھا رہے ہیں، سامان نہیں مل رہا۔

    دوسری طرف پی آئی اے کی بدانتظامی کی وجہ سے مسافراذیت کا شکار ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد کی فلائٹ تین بار تاخیر کاشکار ہوئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے صبح سات بجے کی فلائٹ پی کے تھری ڈبل زیرو کے مسافروں کو دوپہر ایک بجے کی فلائٹ پر ٹرخایا گیا۔

    مسافر ایک بجے پہنچے تو انتظار میں ایک گھنٹہ اور بڑھادیا جس پر مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، انتظار کی اذیت برداشت کرنے والے مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

  • میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

        میڈرڈ: بارسلونا کے اسٹار فٹ بالرلائنل میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

    میسی نے ایک ہفتے کے دوران دوسرا ریکارڈ بنادیا،گزشتہ دنوں میسی اسپینش لالیگا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی بنے تھے اور اب چیمپئینز لیگ میں بھی انہوں نے اپنی دھاک بٹھادی ہے۔ بارسلونا کے اسٹار فٹبالر نے اپول نکوسیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک کر کے چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ میچ سے قبل میسی نے لیگ میں اکہتر گول کئے تھے اور مزید تین گولز نے انہیں سرفہرست بنادیا۔ اس سے قبل میسی اور ریئل میڈرڈ کے راؤل اکہتر گول کر کے برابر تھے۔ راؤل نے اکہتر گول ایک سو بیالیس میچوں میں کیے تھے جبکہ میسی نے چوہتر گول اکیانوے میچوں میں بنائے۔

  • لائنل میسی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

    لائنل میسی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

    بارسلونا : گزشتہ کئی سالوں سے دنیائے فٹبال پر حکمرانی کرنے والے بارسلونا کے اسٹرائیکر لائنل میسی نے ہسپانوی سیزن لالیگا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کاریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    ہسپانوی فٹبال سیزن لا لیگا کے میچ میں سیویلا کیخلاف بارسلونا کے اسٹرائیکر لائنل میسی نے مسلسل تین گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    چار مرتبہ کے پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتنے والے میسی نے دو سو نواسی میچز کھیلتے ہوئے دو سو ترپن گول اسکور کیے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایتھلیٹکو کلب کے ٹیلمو زارا کےپاس تھا جنھوں نے پندرہ سالہ کیریئر میں دو سو اکیاون گول اسکور کیے تھے۔