Tag: bartania

  • جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل راحیل شریف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ۔

    اس موقع پربرطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قر بانیاں لائق تحسین ہیں ،خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

    اس موقع پربرطانوی وزیرخارجہ نےیادگارشہداء پرپھولوں کی چادرچڑھائی۔

     

  • وزیراعظم نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرکی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد : برطانیہ کے ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات میں کہا کہ برطانیہ سے تجارت وسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے میں فلپ بارٹن کے کردار کوسراہا۔

    برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن کا کہنا تھا برطانیہ اورپاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔برطانیہ کی ترقی اورخوشحالی میں پاکستانی تارکین وطن کا کردارقابل تحسین ہے۔دونوں ملکوں کو قریب لانے میں بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا ہے۔

  • برطانیہ کومطلوب ملزم دینگے تو ان سے بھی اپنا ملزم لینگے، چوہدری نثار

    برطانیہ کومطلوب ملزم دینگے تو ان سے بھی اپنا ملزم لینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہا ہے کہ برطانیہ کوان کامطلوب ملزم دیں گے توجواب میں ان سےبھی اپنا ملزم لیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا ملزم معظم علی خان ساڑھےتین سال سےروپوش تھا،ٹیلی فون مانیٹرنگ سے اس کا سراغ ملا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق لندن میں قتل ہوئےلیکن ان کےمبینہ قاتلوں کو لندن بھجوانےکاذمہ دارکراچی میں چھپابیٹھاتھا،رینجرزنے نائن زیروکےقریب سےمعظم علی خان کوگرفتارکرلیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملزم معظم علی خان کی گرفتاری کااعلان کیا تھا لیکن وہ بی بی سی سے بھی ناراض ہیں جس کی وجہ سےملزم روپوش ہوگیا تھا اوراس کی گرفتاری میں اتنا وقت لگا۔

    ، چوہدری نثارنے کہاکہ برطانیہ کوواضح طورپربتادیا ہے کہ ان کامطلوب ملزم اس صورت میں حوالے کریں گےاگروہ بھی پاکستان کومطلوب ملزم حوالے کرنےکاوعدہ کریں۔

      چوہدری نثارنےواضح کیا کہ الطاف حسین کی لندن پولیس اسٹیشن میں پیشی اوربرطانوی ہائی کمشنرسےان کی ملاقات کاوقت ایک ہونا اتفاقی بات ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنرکومعلومات وزیراعظم کےفیصلے کےتحت فراہم کیں  چوہدری نثارنےکہا کہ عمران فاروق قتل کیس بلائنڈکیس ہوچکا تھا ،ملکی ایجنسیوں نےحقائق کاسراغ لگایا،کارکردگی کااعتراف خود اسکاٹ لینڈیارڈ نے بھی کیا۔

  • الطاف حسین کیخلاف برطانیہ کو کوئی دستاویزات نہیں دیں،چوہدری نثار

    الطاف حسین کیخلاف برطانیہ کو کوئی دستاویزات نہیں دیں،چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے رینجرزکو دی گئی دھمکی اور الطاف حسین کی تقریرکے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر سے بات کی تھی.انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اسے قائم رہنا چاہیئے،

    فلپ بارٹن کو کوئی دستاویز نہیں دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی مؤخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صدر پاکستان کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی درخواست پر صولت مرزا کی پھانسی موخر کی گئی۔ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی لیکن صولت مرزا کے بیان کی تصدیق کیلئے 90 روز کی توسیع دی۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کےخلاف برطانوی سفیر فلپ بارٹن کو کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں دیں،وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے برطانوی سفیرسےپوچھا کہ کیا آپ کا قانون ایسےبیانات کی اجازت دیتاہے؟؟

    ان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر واپسی پر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ تمام ممالک سے مجرمان کی حوالگی کے معاہدے منسوخ کردئیے ہیں، چودھری نثار علی خان نے انکشاف کیا کہ کچھ ممالک سے قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے کو گزشتہ دور میں غلط استعمال کیا گیا تھا۔

    تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ ایک نہیں بلکہ چار قیدی برطانیہ سے وطن واپس لائے گئے۔ 2000ء میں چھوڑے جانے والے چاروں افراد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو رہائی دلوانے میں کوئی مافیا ملوث ہے۔ اور اس مافیا کو قانون کے کٹہرے تک لائیں گے، پھانسی کے دوسرے قیدی شفقت حسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بیرونی دبائو پر شفقت حسین کی سزا موخر نہیں کی گئی۔

    شفقت حسین کے معاملے پر بعض عناصر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی پھانسی کی تاخیر میں کوئی اندرونی یا بیرونی دبائو نہیں، ان کا کہنا تھا کہ شفقت حسین کیس کے حقائق تک پہنچنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت لی گئی ہے۔ تمام حقائق عدلیہ، میڈیا اور قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

  • پاکستان برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

    پاکستان برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال

    اسلام آباد : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال ہوگیا ہے۔ وزیرِداخلہ کےحکم پر ایف آئی اے نے مفرور مجرم رضوان حبیب کو آٹھ ماہ بعد ایکواڈور سے گرفتارکرلیا۔

    قتل کا مجرم برطانیہ سے سزا یافتہ ہے جسے دو ہزار دس میں ایک معاہدےکےتحت عمرقید کی بقیہ سزا کاٹنے کیلئے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

    پاکستان پہنچنےکےچند دن بعد ہی مجرم کو غیرقانونی طور پررہاکر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے دو ہزار بارہ میں مجرموں کے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کا معاہدہ معطل کردیا تھا۔

    وزیرِداخلہ کے احکامات پر ملزمان کے فرار میں مدد دینے والے وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا تھا۔ جس کے بعد تحویل مجرمین کا معاہدہ بحال کردیا گیاہے۔

  • پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    اسلام آباد :برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور میں مقیم اپنے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردیں۔
    برطانیہ نے پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال،پرتشدد مظاہروں اور دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں ۔

    برطانیہ نے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک کے دیگر حصو ں سمیت بالخصوص لاہورمیں محتاط رہنے اور مظاہروں کےدوران گھر سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں مقیم شہری بلاضرورت باہرنہ نکلیں جبکہ سفارتی عملے کواسلام آبادسےباہرجانےسےروک دیا گیا۔

    وزارت خارجہ کی جانب سےسفارتی کارروائیاں محدود کرنے کاکہا گیا ہے ۔گزشتہ روزامریکہ نے بھی اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایات جاری کی تھیں جس میں شہریوں سے محدود نقل وحرکت اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا کیا گیا تھا۔