Tag: basant festival

  • فیصل آباد : بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، 5افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    فیصل آباد : بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، 5افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    فیصل آباد : مختلف علاقوں میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، سات ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بسنت منانے کے دوران منچلوں کی ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، نوجوانوں نے کلاشنکوف سمیت جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آبادمیں پتنگ بازی اور فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی سے واقعات کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پولیس حکام پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پرعمل درآمد یقینی بنائیں، ایسے واقعات کا رونما ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

  • بسنت منانے کی حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دینگے، مجتبی شجاع الرحمٰن

    بسنت منانے کی حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دینگے، مجتبی شجاع الرحمٰن

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبی شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ بسنت کے تاریخی تہوار کو منانے کیلئے کمیٹی نے اپنی سفارشات ترتیب دے دی ہیں جس کی حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت بسنت کے تاریخی فیسٹول کو بحال کرنا چاہتی ہے جس کیلئے کمیٹی کی سفارشات وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

    میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی پنجاب میں کوئی سپورٹ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی قومی جماعت کے سربراہ ہیں لیکن ابھی انہیں سیاسی بلوغت کو پہنچنا پڑے گا، پانچ سو لوگوں کے سامنے اپنی بھڑاس نکال کر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں بسنت کی اجازت ملنے کا امکان، کمیٹی تشکیل

    وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت وفاق کی معاونت سے شروع ہونے والے منصوبوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے جس کے تحت دو ہزار آٹھارہ تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

  • کراچی: جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کا بسنت فیسٹیول

    کراچی: جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کا بسنت فیسٹیول

    کراچی : جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کے زیراہتمام فیملی بسنت فیسٹیول منایا گیا، عزیزآباد کےجناح گراؤنڈ میں الیکشن سے پہلے بسنت منائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح گراؤنڈ میں منعقدہ اے پی ایم ایس او کے سالانہ فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔

    گراؤنڈ میں پتنگیں بھی اڑیں اورسیاسی نعرے بھی لگے۔ ایم کیوایم کابسنت میلہ ضمنی انتخابی مہم کاحصہ بن گیا۔ جناح گراؤنڈکےبسنت فیسٹیول میں سیاست کے رنگ بھی مل گئے ۔

    اس موقع پرپتنگ کے نشان پر الیکشن میں کھڑے کنور نوید جمیل نےتحریک انصاف کوآڑے ہاتھوں لیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ رد عمل کارکنان نہیں عوام کی طرف سے آرہا ہے۔

    جناح گراؤنڈ میں بسنت مناتی خواتین کا کہنا تھا کہ پتنگ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اُڑان بھرے گی، گراؤنڈ میں پتنگ بازی کے ساتھ خواتین نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔

    بسنت فیسٹیول میں شریک فیملیز نے مانجھے اور گڈے سےشغل کر کے خوب لطف اٹھایا۔

  • ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں بسنت فیسٹیول کا انعقاد

    ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں بسنت فیسٹیول کا انعقاد

    کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کیلئے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کے حلقہ انتخاب میں واقع ایم کیو ایم مرکز سے متصل جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج شام خواتین ، بچے ، نوجوان اور بزرگوں کیلئے فیملی بسنت فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    بسنت فیسٹیول میں خواتین اور لڑکیوں کو مفت چوڑیاں فراہم کی جائیں گی اور بچوں کیلئے فیس پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ نوجوان اور بزرگوں کیلئے بسنت فیسٹیول کی مناسبت سے پتنگ بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حلقہ این اے 246کے رہائشی خواتین ، مائیں ، بہنیں ، بزرگ اور بچوں سے اپیل کی ہے کہ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ بسنت فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اہلیان عزیزآباد خواتین کی جانب سے سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گرائونڈ عزیزآباد میں چوڑیوں کااسٹال قائم کیا گیا ہے۔

    اسٹال کا افتتاح ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون نے کیا، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین قمر منصور ،عظیم فارووقی اور عارف خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

    اسٹال میں خواتین کا زبردست جوش خروش پایا جارہا ہے اور ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کے فیس پر ایم کیوایم کے پرچم بھی بنائیں جارہے تھے، اس موقع پر محترمہ سائرہ خاتون نے اسٹال میں موجود خاتون کو ایم کیوایم کے رنگ دوپٹہ اور چوڑیاں تقسیم کیں۔