Tag: Base

  • سیکھیں بیس لگانے کا صحیح طریقہ

    سیکھیں بیس لگانے کا صحیح طریقہ

    ایک اچھے میک اپ کی بنیاد اس بات پر ہوتی ہے کہ چہرے پر بیس کس طرح اور کیسے لگایا گیا ہے، نفاست سے لگایا گیا بیس میک اپ کی خوبصورتی میں اضافہ کردیتا ہے۔

    معروف بیوٹیشن بینش پرویز اور نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بیس لگانے کے طریقے بتائے۔

    بینش نے بیس سے قبل موسم کے لحاظ سے ایک نم پرائمر لگایا، اس کے بعد بیس لگانے کے بعد انہوں نے ہائی لائٹر بھی لگایا جس سے چہرے کے خدو خال واضح ہوگئے۔

    نادیہ حسین نے ایک شمر دکھایا جو بیس کے ساتھ مکس ہو کر نہ صرف چہرے پر مدھم سی چمک دیتا ہے بلکہ دیر تک قائم رہتا ہے۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ ہائی لائٹر کی وجہ سے بعض اوقات آنکھوں کے حلقے نمایاں ہونے لگتے ہیں لہٰذا ان پر کنسیلر لگانا ضروری ہے۔

  • شمالی عراق میں فضائی بمباری، ایرانی و حزب اللہ جنگجو جاں بحق

    شمالی عراق میں فضائی بمباری، ایرانی و حزب اللہ جنگجو جاں بحق

    بغداد : عراق کے صلاح الدین کیمپ پر جنگی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والوں میں الحشد کے حزب اللہ اور ایرانی عسکری مشیر اور معاونین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کی مشرقی صلاح الدین گورنری میں نامعلوم طیاروں نے الحشد الشعبی ملیشیاکے ایک کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے 22 جنگجو جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    عراق میں عرب قبائل کونسل کے سربراہ الشیخ ثائر البیاتی نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ نامعلوم جنگی جہازوں نے الحشد ملیشیا کے ایک کیمپ کو بمباری سے نشانہ بنایا۔

    البیاتی نے بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے کیمپ میں حال ہی میں ایران سے لائے گئے بیلسٹک میزائل ذخیرہ کیے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بیلسٹک میزائل خوراک کا سامان لانے والے ٹرکوں پرلائے گئے تھے،عراقی سیکیورٹی فورسزنے بھی الحشد ملیشیا کے کیمپ میں ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائلوں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم طیارے کی بمباری میں جاں بحق ہونے والے حزب اللہ کے جنگجو اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں،صلاح الدین کیمپ میں ہلاک ہونے والوں میں الحشد کےایرانی عسکری مشیر اور معاونین شامل ہیں۔ حملے کے بعد عالمی اتحادی فوج کیمپ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الحشد ملیشیا کے مذکورہ کیمپ میں 460 افراد کو قید کیا گیا تھا، ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں، فضائی حملے کے بعد کیمپ کے اندر بھی زور دار دھماکے سنے گئے ۔

  • افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے صوبے وردک میں فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خودکش دھمکا افغانستان کے صوبے وردک کے دارالحکومت میدان شہر میں واقع افغان اسپیشل فورسز کے بیس کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

    گورنر کے ترجمان رحمان مینگل کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ صبح 7 بجے بیس کے قریب ہوا جہاں افغان فورسز تعینات تھیں۔

    رحمان مینگل نے میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی اڈے کے قریب لاکر دھماکے سے اڑا دی۔

    گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم عسکری حکام کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

    صوبائی وزارت صحت کی جانب سے  12 افراد کے ہلاک جبکہ 27 اہلکاروں کے زخمی ہونےکی تصدیق کی گئی ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق تحریک طالبان افغانستان نے فوجی اڈے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’طالبان کے ایک گروپ نے دھماکے کے بعد فوجی اڈے پر حملہ بھی کیا ہے‘ تاہم افغان حکام کی جانب سے فوجی اڈے پر گروپ حملے کی تردید کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کابل : گورنر کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 سیکیورٹی گارڈز ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر اور این ڈی ایف کے صوبائی چیف کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گورنر کی حفاظت پر تعینات 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

    افغان خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں صوبے کے گورنر سمیت صوبائی این ڈی ایف چیف محفوظ رہے تھے۔