Tag: bat first

  • چوتھا ون ڈے: سری لنکا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری،3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز

    چوتھا ون ڈے: سری لنکا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری،3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز

    کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے، کولمبو میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    کولمبو کے آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    اس وقت دنیش چندیمل اور لوہارو تھریمانے وکٹ پر موجود ہیں، اب تک سری لنکا نے 34 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے ہیں۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشان اور پریرا نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اوور کی دوسری گیند پر سری لنکا کو نقصان اٹھانا پڑا، جب محمد عرفان نے کوشل پریرا کو عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ پریرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔

    تاہم اس کے بعد دلشان اور تھریمانے نے مزید کسی نقصان کے ٹیم کا سکور 109 رنز تک پہنچا دیا، دونوں بلے بازوں نے اس دوران نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

    جس کے بعد 22ویں اوور میں عماد وسیم نے دلشان کو بولڈ کیا جبکہ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی کپتان اینجلو میتھیوز تھے۔ جو 12 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

    سری لنکن کپتان  اینجلو میتھیوز کے مطابق وہ آج کا میچ جیتنا چاہتے ہیں، پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور انکی ٹیم بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریگی، سری لنکن سائیڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور اپل تھرنگا اور تھیسارا پریرا کی جگہ پرینجن اورسرنگا  لکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنیکی کوشش کریگی، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • تیسرا ون ڈے:  پاکستان نے سری لنکا کو 317 رنز کا ہدف دیدیا

    تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 317 رنز کا ہدف دیدیا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 317رنز کا ہدف دے دیا۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اوپنر کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔

      تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر گری، جب احمد شہزاد ملینگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، انھوں نے 44 رنز بنائے، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے، جو 49 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 74 بالز 77پر رنز بنا کرنمایاں رہے،  جبکہ محمد حفیظ نے 54 اظہر علی نے 49 اور احمد شہزاد 44 جبکہ شعیب ملک 42 اور محمد رضوان 35 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستانئی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے۔

    تیسرے میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ بابر اعظم کی جگہ عماد وسیم فائنل الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، محمد حفیظ ایک سال کی پابندی کے باعث بولنگ نہیں کرواسکیں گے۔

    دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ سیریز میں برتری کےلئے کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔

    پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس نےچھ وکٹوں سے سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے فتح سمیٹ کرحساب برابر کردیا تھا، اس طرح پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

  • پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    کھلنا: دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

     کھلنا میں شروع ہونے والے میچ میں نوجوان بلے باز سمیع اسلم کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی، جنھوں نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ہی اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ محمد حفیظ کے ساتھ اوپنز کے طور پر کھیلیں گے، آف اشپنر سعید اجمل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، جبکہ انجرڈ یاسر شاہ بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، جنید خان، محمد حفیظ، راحت علی، سعید اجمل، سمیع اسلم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یونس خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور سہیل خان شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم میں سومیہ سرکار، محمد شاہد اور لیٹن داس کو پہلی بار قومی سکواڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے، اسطرح امرالقیس، شواگاتا ہوم اور شہادت حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں، روبیل حسین جنہیں پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں ریسٹ دی گئی تھی وہ بھی سکواڈ میں واپس آگئے ہیں جبکہ اوپنگ بلے باز شمس الرحمان، شفیع الاسلام اور الامین حسین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف آج سے شروع ہونیو الی سیریز پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر اثرانداز ہوگی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود71 ریٹنگ پوائنٹس کا واضح فرق مصباح الحق کیلیے سیریز2-0 سے جیتنے پر محض ایک پوائنٹ کے اضافے کا سبب بنے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

     کینبرا : ورلڈ کپ میں گروپ بی میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

     نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری گیارہویں عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈی کاک  اوور میں ڈی کاک دوسرے اوور میں ایک رن ہی بنا  کر آؤٹ ہوگئے۔

    تاہم اس کے بعد آملہ اور ڈوپلیسی کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 16 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔

    جنوبی افریقہ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آئرلینڈ دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    آئرلینڈ ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جو ابھی تک ورلڈ کپ 2015 میں ناقابلِ شکست ہیں۔

     جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کیرئیر کا سوواں میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ورنن فیلنڈر اور جے پی ڈومنی انجری کے باعث آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    ولیمز پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کو ایک آؤٹ کرنے کیلئے ایک اچھی گیند کی ضرورت ہوگی۔

  • ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

     آک لینڈ: کرکٹ کے عالمی کپ کے 20ویں میچ میں میزبان ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں کیویز نے کینگروزکا بھرکس نکال دیا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو باون رنز کا آسان ہدف دیدیا۔

    میچ میں 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اب تک آٹھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے  ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میککلم اور مارٹن گپتل نے اننگز شروع کی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے تین اوور میں 40 رنز بنا ڈالے۔

    میککلم نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

    راس ٹیلر ایک رن ہی بنا  کر سٹارک کے ہاتھوں  بولڈ ہوگئے۔

    آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا مگر کیوی باؤلرز کے سامنے کینگروز ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام  رہی اور ایک کے بعد ایک کینگروز کو پویلئن کی راہ دکھائی، صرف 152رنز بنا کر پوری کینگروز ٹیم  آؤٹ ہوگئی۔

    ایروین فنچ14 رنز  اور ڈیوڈ وارن34 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئی جبکہ شین واٹسن23 رنز بناسکے۔انہیں ویٹوری نے ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    ویٹوری کو اگلی کامیابی سمتھ کی صورت میں ملی،سمتھ صرف 4رنز بنا پائے جبکہ میکس ویل کو بولٹ کے ہاتھوں صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    کپتان مائیکل کلارک بھی صرف 12 رنز بنا سکے اور بولٹ نے انھیں بولڈ کردیا، مچل مارش بھی پہلی گیند پر پولین لوٹ گئے، مچل جانسن ایک رنز جبکہ مچل سٹارک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    بولٹ نے 5، ساؤتھی اور ڈینئل ویٹوری نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنے تمام میچ جیت چکی ہیں اور اس میچ کو گروپ اے میں سرِفہرست رہنے والی ٹیم کے انتخاب کا عمل قرار دیا گیا ہے۔