Tag: Bating

  • شارجہ ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کی برتری ختم کردی

    شارجہ ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کی برتری ختم کردی

    شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا اور انگلینڈ کو تین سو چھ رنز پر آؤٹ کردیا۔ دوسری اننگزمیں پاکستان نےتین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بنالیے اور اب انگلش ٹیم پر چوہتر رنز کی سبقت حاصل ہے۔

    شارجہ ٹیسٹ میں اسپنرز نے گوروں کے بڑھتے قدم روک دیئے، تیسرے روز انگلش بلے بازاسکور میں صرف چوراسی رنز کا اضافہ کرسکے،انگلینڈ پہلی اننگز میں تین سوچھ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف باہتر رنز کی برتری حاصل کی۔

    جیمز ٹیلر چھہتر رنز بیئراسٹو تینتالیس اور سمت پٹیل بیالیس رنز پرآؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے چار اوریاسرشاہ نے تین کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔

    تین وکٹس باہتررنز خسارے میں جانے کے باوجود پاکستانی اوپنر نے پراعتماد آغاز کیا، اوپنرنے ایک سو ایک رنزجوڑ کر انگینڈ کی برتری ختم کی۔

    اظہر علی چوتیس رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے، شعیب ملک کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، یونس خان نے چودہ رنز بناپائے، تیسرے روزپاکستان نے تین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بناتے ہوئے چوہتر رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے3وکٹ پر146رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے3وکٹ پر146رنز بنالئے

    شارجہ : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔

    انگلینڈ نے تیسرے روز اپنی اننگز کا آغاز 222 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر کیا تھا تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کی پوری ٹیم 306 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، جبکہ پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے۔

    پاکستان نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر ایک سو چھالیس رنز بنالیے، گوروں پرچوہتر رنز کی برتری حاصل کرلی،

    جیمی بیرسٹو 43 رنز بنا کرذوالفقارعلی کی گیند پر آﺅٹ ہو ئے، راحت علی نے ابتدائی سیشن میں ہی جیمز ٹیلر کو 76 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی، جبکہ عادل رشید کو شعیب ملک نے 8 رنز پر آؤٹ کرکے باہر کا راستہ دکھایا۔

    سمیت پٹیل 42 رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جبکہ جیمس اینڈریسن کو شعیب ملک نے بولڈ کیا انہوں نے سات رنز اسکور کئے۔ آخری کھلاڑی بین اسٹوک کو شعیب ملک نے آؤٹ کیا، بین اسٹوک کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    شعیب ملک چار وکٹیں لے کر نمایاں رہے، انہوں نے 33 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    جبکہ یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ راحت علی نے دو اور ذالفقار بابر نے ایک وکٹ اپنے نام کی

    اس سے قبل دیگر بلے بازوں میں ایلسٹر کک نے 49، معین علی نے 14، این بیل نے 40 اور جو روٹ نے 4 رنز بنائے۔

    قبل ازیں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 234 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی

     تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کا اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہے۔

  • میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    سڈنی: آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برستے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    ورلڈکپ2015ء کے 32ویں پول میچ میں سری لنکا کے خلاف گیلن میکس ویل نے 51گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

     اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیمز فلکنر 57گیندوں میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلین بیسٹمین تھے جبکہ میکس ویل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیسٹمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر تیز ترین سنچری آئر لینڈ کے کیون او برائن ہیں جنہوں نے 50گیندوں میں انگلینڈ کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔