Tag: batman

  • ہر 5 میں سے 1 شخص ’بیٹ مین‘ ہے

    ہر 5 میں سے 1 شخص ’بیٹ مین‘ ہے

    ایک تحقیق میں پتہ چلا کہ ہر 5 میں سے 1 شخص بیٹ مین کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور ایک خود ساختہ چوکیدار کا روپ دھار لیتا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر 5 میں سے ایک شخص بیٹ مین کی طرح خود ساختہ چوکیدار کا روپ دھار لیتا ہے اور دوسروں کے رویوں کو روزمرہ کی بنیاد پر دیکھتا ہے اور جو اصولوں کی پیروی نہیں کرتے ان کو سزا دیتا ہے۔

    یہ خصوصیت ان خود ساختہ چوکیداروں کو مخصوص مواقع پر عمل کرنے کے لیے بڑھاتی ہے جہاں ان کا خیال ہوتا ہے کہ حکام انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور یہ ان کی انا کو تقویت بخشتی ہے۔

    یہ خود ساختہ چوکیدار دوسروں کو سوشل میڈیا پر ان کی توہین کرتے ہوئے سزا دے سکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف الی نوائے، یونیورسٹی آف اوٹاگو اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے ماہرین نے یہ جاننے کے لیے کہ کون سے لوگ وجلانٹے شناخت اپناتے ہیں، ایک وجلانٹے آئیڈینٹٹی اسکیل بنایا ہے۔

    یونیورسٹی آف الی نوائے میں نفسیات میں ڈاکٹریٹ کے امیدوار فین شوان چین کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو خود کو سزا دینے والا سمجھتے ہیں اور ماحول پر نظر رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کے جوابات یہ بتاتے ہیں کہ انہیں مستقبل کے مجرموں کو سبق سکھانے کے لیے معصوموں کو سزا دینے سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ لوگ واجب العمل طریقے کو نظر انداز کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ اسکیل ان امیدواروں کی اسکریننگ کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے جو پولیس یا ملٹری میں کام کرنا چاہتے ہوں۔

  • سعودی عرب کی سڑکوں پر "سپر ہیرو” کی آمد، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب کی سڑکوں پر "سپر ہیرو” کی آمد، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے کہ جس میں ایک نوجوان ہالی ووڈ فلم ہیرو "بیٹ مین” کے افسانوی لباس میں نظر آرہا ہے۔

    بیٹ مین کے لباس میں ملبوس ایک نوجوان کو دارالحکومت ریاض کے ایک سٹور سے کافی خریدتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بیٹ مین ایک افسانوی سپر ہیرو کردار ہے جو کامکس میں پایا جاتا ہے۔

    غیر ملی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نظر آنے والے سپر ہیرو "بیٹ مین” کے کردار کو غیرمعمولی طور پر سراہا گیا ہے۔

    دیگر کلپس جس میں کئی لوگوں کو سپر ہیرو سے ملاقات کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ یہ ویڈیوز ریاض بلیو وارڈ کے گیٹ پر بنائی گئی ہیں جن پر سوشل میڈیا پر غیر معمولی رد عمل سامنے آیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے نے بیٹ مین کا روپ دھارنے والے سعود الھزانی سے ملاقات کی جس نے کہانی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مُجھ سے فلم بندی کے منصوبے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا اور کام فوری تھا۔

    مجھے بیٹ مین کا لباس پہننا پڑا اور سڑک پر میں نے کافی خریدی پھر بولیورڈ پہنچنے کے لیے پیدل چلا اور جہاں گیٹ پر ایک گاڑی آکر رکی، اس نے کہا کہ مالکان کو مزاح کا اچھا احساس ہے اور اسے لینے کی پیشکش کی۔

    الھزانی کے گھر واپس آنے کے بعد جہاں اس نے 10 گھنٹے فلم بندی میں گزارے کہا کہ میں بیدار ہوا تو میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی۔

    کردار سازی

    اس شعبے میں سعودی نوجوان کا شوق 11 سال پر محیط ہے، اس نے اپنی تقریر میں وضاحت کی کہ "کاز پلے” کی اصطلاح دو الفاظ کا مرکب لفظ ہے جس میں کاسٹیوم پلے شامل ہے۔

    اس کے معنی فلموں اور گیمز سے متاثر کرداروں کو بنانے اور ان کی نقالی کرنے کا فن ہے جس میں "اینیمی” یا کوئی معروف کردار جو زیادہ تر خیالی ہو۔

    اس نے اس عرصے کے دوران سو کردار ادا کیے۔ انہوں نے2017 میں اس فن سے اپنی محبت کی وجہ سے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے انہوں نے "اینیمی” اور جاپانی ثقافت کی پیروی کی وجہ سے پہچانا تھا۔

  • کون ہوگا اگلا بیٹ مین؟

    کون ہوگا اگلا بیٹ مین؟

    لاس اینجلس: ڈی سی کومکس کے معروف سپر ہیرو بیٹ مین کا کردار نبھانے کے لیے نوجوان اداکار کا نام سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق بیٹ مین کے کردار کو ڈی سی یونیورس میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، اسی وجہ سے یہ بات ہمیشہ موضوع بحث رہتی ہے کہ کون سا اداکار بیٹ مین کا کردار نبھائے گا.

    خیال رہے کہ ممتاز ہدایت کار کرسٹرفر نولن کی ڈائریکشن میں بننے والی بیٹ مین سیریز میں کرسچن بیل نے یہ کردار نبھا کر اسے یادگار بنا دیا تھا۔

    البتہ جب ’’جسٹس لیگ سریز‘‘ کی داغ بیل ڈالی گئی، تب کرسچن بیل اس سے الگ ہوچکے تھے، تب بین فلک نے کو یہ کردار ادا کیا، البتہ اب وہ بھی اس پراجیکٹ سے الگ ہوگئے ہیں، تب ہی سے یہ بحث جاری تھی کہ اب یہ یادگار کردار کون نبھائے گا.

    مزید پڑھیں: کیا ایوینجرز اینڈ گیم ایواتار کو شکست دے پائے گی؟

    البتہ اب ٹوائلائٹ سیریز میں‌ مرکزی کردار نبھانے والے رابرٹ پیٹنسن کا نام حتمی کیا گیا ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وارنر بروز اسٹوڈیو کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے  کہ بیٹ مین کی نئی فرنچائز  میں رابرٹ یہ کردار ادا کریں گے، یہ میگا بجٹ فلم 2021 میں جون تک ریلیز کی جائے گی.

  • روبی روز ’بیٹ ویمن‘ کے کردار کے لیے کاسٹ

    روبی روز ’بیٹ ویمن‘ کے کردار کے لیے کاسٹ

    آپ نے مشہورِ زمانہ ہالی وڈ فلم بیٹ مین تو ضرور دیکھی ہوگی، اب اس سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ’بیٹ ویمن‘ بھی جلد ایکشن میں نظرآئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف آسٹریلوی نژاد ماڈل اور اداکارہ روبی روز کو امریکی ٹی وی چینل ’سی ڈبلیو‘ نے اپنی ٹی وی شوز میں بطور ڈی سی ہیرو بیٹ ویمن کے کردار کے لیے کاسٹ کرلیا ہے۔

    ہالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹ ویمن سی ڈبلیو کے چار ٹی وی شوز میں جلوہ گر ہوں گی جن میں دی فلیش، ایرو، لیجنڈز آف ٹومارو اور سپر گرل شامل ہیں۔

    آسٹریلوی اداکارہ روبی روز

    بیٹ ویمن کی کہانی کا مرکزی خیال ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتا ہے جو کہ معاشرے میں انصاف کے لیے کوشاں ہے، وہ ایک تربیت یافتہ اسٹریٹ فائٹر ہے اور گوتھم( بیٹ مین کردار کا تخیلاتی شہر) میں مجرموں سے نبرد ہوتی نظر آئیں گی۔

    ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق بیٹ ویمن کا کردار کیرولین ڈرائز نامی مصنف لکھیں گے اور وہی اس پروجیکٹ کے خصوصی پروڈیوسر بھی ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ڈی سی کامکس بیٹ مین اینڈ سپر مین سیریز پر گزشتہ آٹھ سال سے کام کررہا ہے اور اس سلسلے میں متعدد فلمیں بھی ریلیز کی گئیں ہیں جن میں مین آف اسٹیل، بیٹ مین ورسز سپرمین، ونڈر ویمن اور جسٹس لیگ شامل ہیں۔

    جسٹس لیگ میں ڈی سی کامکس کے تمام تر کردار مداحوں کو ایک ساتھ ایکشن میں نظر آتے ہیں، اس سلسلے کی فلم جسٹس لیگ میں ایکوا مین کے کردار کو اس قدر پسند کیا گیا تھا کہ ڈی سی کامکس اس پر الگ سے فلم جلد ریلیز کرنے جارہاہے۔

    دیکھا گیا ہے کہ ڈی سی کامکس کے مردانہ کردار عوام کی جانب سے زیادہ پذیرائی حاصل نہیں کرسکے، بہ نسبت اس سلسلے کے نسوانی کرداروں کے ، اس سیریز کی سب سے مشہور فلم ونڈر ویمن رہی ہے جسے فلم شائقین نے بے پناہ سراہا تھا۔

    دوسری جانب بیٹ مین سیرز کے ولن پر بننے والی فلم سوسائیڈ اسکواڈ میں بھی ہارلے کوئین نامی نسوانی کردار کو بے حد پسند کیا گیا تھا، اور کئی شائقین نے اس پر الگ سے فلم بنانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

  • جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    ہالی وڈ اسٹارجارج کلونی کو ان کے آن اورآف سکرین خدمات پر گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔

    ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن جو اس ایوارڈ کا فیصلہ کرتی ہے اس کا کہنا ہے کہ جارج کلونی کو منتخب کرنے کی وجہ انسانیت کےلئےان کی خدمات کا اعتراف ہے،خاص طور پر دارفور میں قتل عام کے خلاف آواز اٹھانا یہ ایوارڈ ایسی مشہور شخصیت کو دیا جاتا ہے جس نے انٹرٹینمنٹ صنعت پراثرات مرتب کئے ہوں اورجارج کلونی کو یہ اعزاز دینے کے لیے تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔

    53 سالہ کلونی جلد لبنانی نژاد برطانوی شہری امل علام الدین سےشادی کرنےوالے ہیں جبکہ وہ اب تک تین بار گولڈن گلوبز ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں اور چار بار فلموں اور مقبول ڈرامے ای آر کے لیے نامزد بھی کئےجا چکے ہیں۔

  • امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ فلم سِن سٹی کا راج

    امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ فلم سِن سٹی کا راج

    ہالی وڈ میں نئی آنے والوں فلموں میں سِن سٹی شائقین میں پزیرائی حاصل کرتے ہوئے سر فہرست ہے۔

    امریکا کے نامور مصنف فرینک ملرکے مشہورناول سیریز پرمبنی ہورر فلم "سِن سٹی۳” نے سکرین کے پردے پر آتے ہی شائقین کے دل موہ لیے،نئی ریلیز ہونے والی فلموں میں "سِن سٹی۳” ایک کروڑاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے،جبکہ اس کے مدمقابل فلم "اِف آئی سٹیے "ایک کروڑساٹھ ڈالرکا بزنس کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہے۔

    Sin-City-A-Dame-to-Kill-For-teaser-poster

    اس سے قبل فلم گارجین آف دی گلیکسی کو فلم بینوں میں بے پناہ پسند کیا جارہاہے جبکہ فلم ننجا ٹرٹل بھی کامیابی سے حاصل کرتے ہوئےسینماؤں کی زینت بنی ہوئی ہے ننجا ٹرٹل نےدنیا بھرمیں انیس کروڑ ڈالرسے زائد کا بزنس کیا ہے۔