Tag: batsman

  • کرکٹر بابراعظم انجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

    کرکٹر بابراعظم انجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم انجری کا شکار ہونے کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے پہلے میچ کے دوران کلائی میں بال لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ زخمی ہونے کے باعث سیزیر سے باہر ہوگئے تھے اور اب وہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    کھلاڑی بابر اعظم غیر ملکی ایئرلائن ای کے 622 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بابر اعظم 68 رنز بنا چکے تھے جب بین اسٹوکس کی 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی گیند ان کی بائیں کلائی پرلگی جس کی وجہ سے کلائی میں فیچکر آگیا تھا۔


    کلائی میں فریکچر‘ بابراعظم انگلینڈ کےخلاف سیریزسے باہر


    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے گراؤنڈ میں آکر نوجوان بلے باز کی انجری کا معائنہ کیا تھا جبکہ میجک اسپرے سے بھی تکلیف دور نہ ہونے پر انہیں میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بعد ازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بابراعظم کی کلائی میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔


    لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، 2 میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

    ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ایک بڑے اور تجربے کار کھلاڑی ہیں، ہمیشہ سے انہیں فالو کرتا آیا ہوں، کوہلی جیسا کرکٹر بننے کی خواہش ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام اسپورٹس راؤنڈ اپ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی بہترین کرکٹر ہیں، ان جیسا کھلاڑی بن نہیں سکتا لیکن کوشش کرتا ہوں، لوگوں کی تنقید اپنی جگہ میری پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

    نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون بیٹسمین قرار

    انہوں نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دینے کے لیے محنت کر رہا ہوں، پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، اہم بات فٹنس کی ہے آپ جتنا فٹ رہیں گے اتنی اچھی فیلڈنگ اور بیٹنگ رہے گی۔

    گزشتہ سال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ میں نے اپنا کیریئر ابھی شروع کیا ہے میرا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    یاد رہے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے اور وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    خیال رہے بابر اعظم پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں ٹیم میں ان کے نام بابر اعظم سے نہیں بلکہ ’’بوب سے‘‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔