Tag: batting coach

  • ملتان ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظر آرہا ہے، محمد یوسف

    ملتان ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظر آرہا ہے، محمد یوسف

    ملتان : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ ففٹی ففٹی نظرآرہا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پریشرمیں آگئی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سعود اور امام کی پاٹنر شپ سے انگلینڈ ٹیم پر پریشر آگیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر سیشن میں میچ کی صورتحال بدل رہا ہے یہ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، امام آؤٹ نہیں ہوتا تو معاملہ ففٹی ففٹی نہیں ہوتا۔

    محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پچ ایسی ہی ہونی چاہیے جس میں ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ آئے، رضوان اور بابر کے آگے پیچھے آؤٹ ہونے سےمیچ ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ امام اور سعود کی پاٹنر شپ ہمیں دوبارہ میچ میں واپس لے کر آئی۔

    صحافی کی جانب سے محمد رضوان کی مسلسل خراب پرفارمنس کے سوال پر محمد یوسف کچھ دیر خاموش رہے پھر کہا کہ محمد رضوان میری ڈومین میں نہیں آتے میں اس پر کچھ نہیں بول سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچ میں وائٹ بال زیادہ ہورہی ہے شاید اس وجہ سے لمبی اننگز نہیں کھیلی جارہی، وائٹ بال کی طرح ریڈبال میں بھی تیز کھیلنا چاہتے ہیں۔

  • انگلش ٹیم پر کرونا کے وار تھم نہ سکے، ٹیم کے اہم ترین رکن متاثر

    انگلش ٹیم پر کرونا کے وار تھم نہ سکے، ٹیم کے اہم ترین رکن متاثر

    لندن: انگلش ٹیم کے گرد چھائے کرونا کے سائے کم نہ ہوسکے، اہم ترین رکن بھی وبا کا شکار بن گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے بیٹنگ کوچ مارکس ٹریسکوتھک کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے پہلے ہیڈنگلے میں ٹریننگ سیشن کے دوران طبیعت ناسازی کے باعث وہ کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے، بعد ازاں ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بیٹنگ کوچ کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی مکمل نگہداشت کی جارہی ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل وہ ٹیم کو جوائن کرسکیں گے یا نہیں؟ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز سے متعلق اہم خبر

    اس سے قبل انگلش کپتان کرونا مثبت آنے کے باعث لیڈز ٹیسٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے تاہم اب ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور ان میں کرونا کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران اب تک ہنری نکولس، بلیئر ٹکنر، کین ولیمسن، مائیکل بریسویل اور ڈیون کونوے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، تاہم ڈرامائی صورت حال دوسرے ٹیسٹ سے قبل پیدا ہوئی تھی جب کپتان کین ولیمسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہیں ٹیم سے باہر کیا گیا جبکہ ٹام لیتھم کو کپتانی سونپی گئی۔

  • ہر بلے باز مختلف مسائل کا شکار ہے، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور

    ہر بلے باز مختلف مسائل کا شکار ہے، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور

    پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہر بلے باز مختلف مسائل کا شکار ہے، کسی کی ٹیکنک خراب، کوئی دباؤ کا شکار تو کوئی ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہے۔

    پاکستانی شاہینوں کیلئے درد سر بنے والی بیٹنگ لائن کا مسئلہ گرانٹ فلاور نے بتادیا، بیٹگ کوچ کا کہنا ہے کہ ہر بلے باز مختلف قسم کےمسائل کا شکار ہے، کوئی ذہنی طور پر مضبوط نہیں، کسی کی ٹیکنک خراب ہے تو کوئی دباؤ کا شکار ہے۔

    گرانٹ فلاور نے کہا کہ عمر اکمل اور صہیب مقصود میں بے پناہ ٹیلینٹ ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ہی کچھ کر کے دکھائے، بلے بازوں نے بڑا اسکور نہیں کیا تو ایونٹ میں آگے جانا مشکل ہوجائے گا۔

      گرانٹ فلاور نے کہا کہ بلے بازوں کو اندازہ ہے کہ ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہے، جنوبی افریقہ کے بہترین بولنگ اٹیک کیخلاف پرفارمنس دکھا کر کھلاڑیوں کا مورال ضرور بلند ہوگا۔

  • نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کریگ میک ملن کیوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کریگ میک ملن کیوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ : نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کریگ میک ملن کو آئندہ دو سال کیلئے کیوی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے باب کارٹر کی جگہ میک ملن کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری کی ہے، باب کارٹر نے رواں سال کے اوئل میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑدیا تھا، جس کے بعد سابق کھلاڑی کو عارضی طور یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

    نیوزی لینڈ اے کے کامیاب دورہ انگلینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیوی بورڈ نے میک ملن کو آئندہ دو سال کیلئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

    وہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ مل کر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ میک ملن نے انیس سو ستانوے سے دو ہزار پانچ تک کیوی ٹیم کی نمائندگی کی۔