Tag: bayan

  • بےنظیر قتل کیس کی سماعت، ڈرائیورکا بیان قلم بند

    بےنظیر قتل کیس کی سماعت، ڈرائیورکا بیان قلم بند

    راولپنڈی : عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ڈرائیور جاوید الرحمان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

    سماعت کے موقع پر امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک بیان اب تک ریکارڈ نہ کرنے اور اس سے متعلق انتظامات سے متعلقہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ پیش کریں۔

    جبکہ مقدمے کی سماعت کے موقع پر بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان کی شہادت پر جرح مکمل کی گئی۔جرح کے دوران جاوید الرحمان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو جلسہ گاہ میں لانے اور واپس لے جانے کیلئے ڈرائیونگ وہ کررہا تھا۔

    جاوید الرحمان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پیپلزپارٹی کی ناراض رہنما ناہید خان کے کہنے پر گاری سے باہر نکلی تھیں ، لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا دھماکے کے وقت پولیس اہلکار اور بے نظیر کی پرسنل سکیورٹی غائب تھی، جبکہ گاڑی میں فرحت اللہ بابر ، رحمان ملک اور توقیر ضیاء موجود تھے جوموقع سے جا چکے تھے۔

  • چوہدری نثار کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں، رابطہ کمیٹی

    چوہدری نثار کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیرداخلہ کے ایم کیو ایم اور فوج کے حوالے سے بیان کاسخت ردعمل سامنےآیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ چوہدری نثارایم کیوایم پر تنقیدسے پہلے فوج اورحساس اداروں اوران کے سربراہوں کے بارے میں خود اپنے اورمسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کویاد کریں ۔

    چوہدری نثارخود فوج اورحساس اداروں اور ان کے سربراہوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں ان کے منہ سے فوج کے احترام کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

    وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں فوج کے بارے میں جواشتعال انگیز تقریر کی اس پر چوہدری نثار کیوں خاموش رہے؟

    رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف ایم کیوایم کوتنقیدکانشانہ بنانے سے پہلے فوج کے بارے میں اپنے بیان کویادکریں۔

  • ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا

    ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا

    لاہور: این اےایک سو بائیس لاہورمیں مبینہ دھاندلی کے معاملے پرایاز صادق نےبیان ریکارڈکرادیا۔ اسپیکرنے ٹریبونل کو بتایاکہ حلقےمیں دھاندلی کا الزام درست نہیں۔ جوکہوں گا، سچ کہوں گا، سچ کےسواکچھ کہوں تو مجھ سے خدا ناراض ہو۔ این اےایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کے معاملےپر بیان ریکارڈ کرانےسےقبل الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک نےاسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سےحلف لیا۔

    ایاز صادق نےٹریبونل کوبتایاکہ کوئی ایساکام نہیں کیاجس سےانتخابی عمل کی شفافیت پرانگلی اٹھے، الیکشن شفاف طریقےسےمکمل ہوا۔دھاندلی کےالزامات بےبینادہیں۔

    ایاز صادق نے کہاعوام نےبھاری اکثریت سےمینڈیٹ دیا دوبارہ گنتی میں ساڑھے آٹھ ہزار ووٹوں سےکامیابی ملی۔این اےایک سوبائیس کی انتخابی عذر داری پر اسپیکر ایاز صادق نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے جو الزامات ان پر لگائے ہیںوہ بے بنیاد ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہمیرے خلاف ایک سو چھبیس دن ٹرائل کیا گیا ۔اور میں ایسی کوئی بات نہیں کروں گا کہ جس مجھے عمران خان کے سامنےنظریں چرانا پڑیں

     ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے انشاءاللہ دوہزار اٹھارہ تک ٍاسپیکرکے منصب پر فائز رہوں گا۔ اور اپنی ذمہ داری احسن ظریقے نبھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس سے تین مرتبہ منتخب ہوکر آیا ہوں اور میں اپنے ووٹرز کا شکر گزار ہوں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا ۔

    انہوں نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسکول لائف میں ایک مر تبہ کھیل کے دوران عمران خان نیازی کو میری ہاکی لگ گئی تھی اور معافی تلافی کے بعد آئی گئی ہوگئی لیکن آج پتہ چلا کہ عمران خان نے پچاس سال بعد اس بات کا بدلہ لیا ہے

  • منورحسن نوجوانوں کو قتل وغارتگری پراُکسا رہے ہیں،ایم کیو ایم

    منورحسن نوجوانوں کو قتل وغارتگری پراُکسا رہے ہیں،ایم کیو ایم

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے اراکین کاایک مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں جماعت اسلامی کے سابق امیر منورحسن کی تازہ ترین تقریرمیں قتل وغارتگری کے درس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔

    اجلاس میں کہاگیاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیر منورحسن نے آج لاہورمیں مینار پاکستان کے سائے میں ہونیو الے جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہاہے کہ ”مسائل کاحل جہاد اورقتال فی سبیل اللہ میں ہے،جمہوری سیاست سے حالات پر قابونہیں پایاجاسکتا، جہاد اورقتال فی سبیل اللہ کے کلچر کوعام کیاجائے “۔

    رابطہ کمیٹی نے منورحسن کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پہلے ہی مذہبی انتہا پسندی اوردہشت گردی کے نرغے میں ہے اوراس وقت پاکستان کوامن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے لیکن منورحسن آج جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کوقتل وغارتگری پراکسا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منورحسن کے اس بیان سے جماعت اسلامی کااصل مقصداورخفیہ پروگرام ایک بارپھرعوام کے سامنے آگیاہے اوراس سے یہ بات سمجھناکوئی دشوارنہیں کہ پاکستان میں داعش کی نمائندگی کون کررہاہے اورداعش کے قتل وغارتگری کے پیغام کوکون پھیلارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار بھی اگرمنورحسن کے بیان پرغورکرلیں توانہیں بھی بخوبی معلوم ہوجائے گاکہ پاکستان میں داعش کاکردارکون ادا کررہا ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملوں میں مارے جانیوالے دہشت گردوں سے جماعت اسلامی کے تعلق سے بھی صاف ظاہر ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ملکرپاکستان میں دہشت گردی کون کررہاہے۔

    رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئراسٹاف سے مطالبہ کیاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیرکے سنگین بیان کافی الفورنوٹس لیاجائے۔

    رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی کہ منورحسن کی جانب سے عوام کو قتل وغارتگری پراکسانے کا فی الفورسوموٹولیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں،انسانی حقوق کی تنظیموں اورسول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی منورحسن کے بیان کانوٹس لیں۔