Tag: bayan ki mazamat

  • برطانوی پولیس کہیں نہیں گئی، پاکستان میں ہے، چوہدری نثار

    برطانوی پولیس کہیں نہیں گئی، پاکستان میں ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے برطانوی پولیس اسلام آباد میں موجود ہے،عمران فاروق قتل کیس کے دوسرے ملزم تک رسائی کل دی جائے گی۔

    لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کے ایک ملزم سے تفتیش مکمل کرلی،وزیر داخلہ کہتے ہیں۔دوسرے ملزم تک رسائی جمعرات کو دی جائے گی چوہدری نثار نے برطانوی پولیس کو تیسرے ملزم تک رسائی کی بات بھی کی۔

     ان کہنا تھا تیسرے ملزم تک رسائی دینے کے معاملےپر مشاورت ہوگی۔ جو بھی فیصلہ ہوگا عید بعد ہی ہوگا، چوہدری نثار کا کہنا تھا عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے دو ٹوک موقف اختیار کیا، چوہدری نثار نے کہا رینجرز کوئی سیاسی فورس نہیں، رینجرز سے متعلق منفی بیانات سن کربہت افسوس ہوا وزیر داخلہ نے کہا وزیراعلی سندھ سے بات ہوئی ہے،اطمینان ہے کہ رینجرزکی مدت میں ختم ہونے سے پہلے توسیع ہو جائے گی۔

     چوہدری نثار کا کہنا تھا رینجرز سے متعلق کسی کو خدشات ہیں تو بیٹھ کر بات کرے پہلےرینجرزکی تعریف کی جاتی تھی اب لوگ پکڑگئے توتقریریں کی جارہی ہیں۔

     وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا رینجرزکراچی میں قانون اور ضابطے کےمطابق تعینات ہے،رینجرز نے کراچی کے حالات کو کنٹرول کیا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف نے آصف زرداری کے بیان کو نامناسب قراردیدیا

    وزیر اعظم نواز شریف نے آصف زرداری کے بیان کو نامناسب قراردیدیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے فوج کیخلاف بیان پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کوتنقید کا نشانہ بنانے سےعدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی زیرصدارت مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے نازک مرحلے پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان حالات میں فوج اوراس کے ایک اہم ادارے پرتنقید کرنا نامناسب ہے،آپریشن ضرب عضب اورقومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کرنے کے لئے افواج کے جوان موثرکردارادا کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اورسیاسی قیادت کےدرمیان ہم آہنگی نے جمہوریت کو مضبوط کیا،ہم آہنگی کامظاہرہ اے پی سی کے فیصلوں سے بھی ہوچکا ہے اورہم آہنگی کا مظاہرہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں سیاسی اورعسکری قیادت نے متفقہ اہداف طے کئےتھے،سیاسی استحکام اوراتفاق رائےسے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

  • آصف زرداری کا بیان غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    آصف زرداری کا بیان غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے،اپنی کوتاہیاں اورکمزوریاں چھپانےکیلئےاہم قومی ادارےکونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں انکی اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی ہے۔

    یہ طرزسیاست خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ قابل مذمت بھی ہے،چوہدری نثار نے کہا کہ زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں مسلح افواج اوراس کی قیادت کی عزت عوام کے دل میں ہے۔