Tag: Bayern Munich

  • ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    میڈرڈ: مشہور زمانہ اسپیشن کلب ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق مایہ ناز فٹ بالر کرسٹینانو رونالڈو کے کلب ریال میڈرڈ نے ایک کانٹے دار میں‌ مقابلے میں‌ جرمن چیمپیئن بائرن میونخ کو شکست دے دی.

    گذشتہ رات برنا باؤ اسٹیڈیم میں عالمی دنیا کے دو بڑے کلب ٹکرائے، جن کی نمائندگی عالمی فٹ بال کے ممتاز ستارے کر رہے تھے.

    واضح رہے کہ گذشتہ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے کامیابی حاصل کی تھی اور اسے ایک گول کی برتری حاصل کی تھی، بائرن میونخ نے میچ کا مثبت آغاز کیا اور جلد ہی برتری حاصل کر لی.

    البتہ گیارہویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے اسٹار اسٹرائیکر کریم بینزیما ہیڈر پر شان دار گول کرتے ہوئے اپنے مداحوں‌ کو واپس کھیل میں لے آئے.

    دوسرے ہاف میں گول کیپر کی ایک معمولی غلطی کی وجہ سے ریال میڈرڈ نے ایک اور گول داغ دیا، 63 ویں منٹ میں بائرن نے مقابلہ برابر کردیا، بعد میں بھی جرمن کلب نے کئی تابڑ توڑ حملے کیے، مگر ریال میڈرڈ کی دفاعی لائن مزید کوئی گول نہیں ہونے دیا اور یوں‌ نیٹ ایگریگیٹ پر ریال میڈرڈ نے تین کے مقابلے میں چار گول سے فائنل میں انٹری دے دی۔

    فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا، جب انگلش کلب لیورپول اور اطالوی کلب روما میں ٹاکرا ہوگا، لیگ میچ میں لیورپول فاتح‌ ٹھہرا تھا اور تجزیہ کار اسے ہی فیورٹ ٹھہرا رہے ہیں.

    یاد رہے کہ لیوپورل کو ممتاز مصری فٹ بال محمد صلاح کی خدمات حاصل ہیں، جنھیں گذشتہ دنوں سال کا بہترین انگلش فٹ بالر کا ایوارڈ بھی ملا ہے.


    زخمی رونالڈ موبائل پر کیا دیکھ رہے تھے؟ ریال میڈرڈ کے کوچ زیڈان کا دلچسپ جواب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • جرمن فٹبال: بائرن میونخ تیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

    جرمن فٹبال: بائرن میونخ تیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

    میونخ : جرمن فٹبال سیزن میں بائرن میونخ کی فتوحات کاسلسلہ برقرار ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بائرن میونخ تیس پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔میونخ میں کھیلے گئے فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں بائرن میونخ نے ہوفن ہام فٹبال کلب کو یک طرفہ مقابلہ میں چار صفر سے مات دی۔

    پہلے ہاف میں جرمن چیمپیئنز کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی ہوفن ہام کے کھلاڑیوں نے بائرن میونخ کے گول پر حملے جاری رکھے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

    آخری لمحات میں میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے مسلسل دو گول کرکے اسکور ڈبل کردیا۔ اگلے میچ میں بائرن میونخ اور برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر سٹی منگل کو مدمقابل ہونگے۔بائرن میونخ نے بارہ میچز کھیلتے ہوئے نو میں کامیابی سمیٹی اور تین میچز برابر کیے ہیں۔

  • جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    میونخ: جرمن فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں بائرن میونخ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہین اوور فٹبال کلب کو چار صفر سے شکست دے دی ہے۔

    جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں میزبان ٹیم بائرن میونخ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہین اوور فٹبال کلب کو یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں لیوان ڈوسکی نے مسلسل دو گولز اور روبن نے گیند کو جال میں پہنچا کر بائرن میونخ کو تین صفر کی برتری دلا دی تھی۔

    دوسرے ہاف میں بھی ہین اوور کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جسکا بھرانداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روبن نے دوسرا گول کرکے اسکور ڈبل کردیا۔