Tag: BB murder case

  • راولپنڈی : بینظیر قتل کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

    راولپنڈی : بینظیر قتل کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

    راولپنڈی : انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت چودہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    بینظیر قتل کیس کی سماعت کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی صحافی مارک سیگل سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق مارک سیگل نومبر کے پہلے ہفتے میں ویڈیو لنک بیان پر جرح کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ فاضل عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر استغاثہ کے گواہ ایس پی طاہر ایوب کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

    مقدمے کے مدعی مقدمہ انسپکٹر کاشف ریاض دادی کی وفات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے بیان پر جرح کیلئے آئندہ سماعت چودہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی.

  • راولپنڈی : بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت آج پھرہوگی

    راولپنڈی : بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت آج پھرہوگی

    راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج پھر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بے نظیر قتل کیس کے حوالے سے آج دوگواہان اپنا بیان قلم بند کروائیں گے۔

    جبکہ امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی تیاری سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس قبل مارک سیگل نے گزشتہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانا تھا تاہم طعبیت خراب ہونے کے باعث انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل یکم یا دوستمبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان بے محترمہ نظیر بھٹو کو 27 دسمبر سا ل 2007 میں جب وہ لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد جانے کیلئے لیاقت باغ کے مرکزی دروازے پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گاڑی کی چھت سے باہر نکل رہی تھیں۔

    اس دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی، اس کے بعد بینظیر کی گاڑی سے کچھ فاصلے پر ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا جس میں ایک خودکش حملہ آور جس نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی بیلٹ پہن رکھی تھی، خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ بعد ازاں وہ اسپتال جا کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

  • بینظیربھٹوقتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل کی بیان ریکارڈ کرانے سے پھر معذرت

    بینظیربھٹوقتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل کی بیان ریکارڈ کرانے سے پھر معذرت

    اسلام آباد: بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ اور امریکی صحافی مارک سیگل نے شہادت ریکارڈ کرانے سے ایک بار پھر معذرت کرلی ہے۔

    بینظیر بھٹو قتل کیس میں سات سال بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی، استغاثہ کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل بیان ریکارڈ کرانے سے مکر گئے، انھوں نے تیسری مرتبہ بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کی ہے۔

    راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 31اگست تک ملتوی کردی ہے، آئندہ سماعت پر امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرنے کے دوبارہ انتظامات کرنے اور امریکی صحافی سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فاضل عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم جاری کردیا ہے ۔

    امریکی صحافی مارک سیگل کا آج ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے کے انتظامات کمشنر آفس میں کیے گئے تھے تاہم وزارت داخلہ کے سیکرٹری کی جانب سے فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ امریکی صحافی مارک سیگل نے طبیعت کی ناسازی کے باعث آج بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کی ہے۔

    جس پر فاضل عدالت نے حکم جاری کیا کہ امریکی صحافی کا بیان ویڈیو لنک سے ریکارڈ کرانے کیلئے آئندہ سماعت تک دوبارہ مذکورہ انتظامات کیے جائیں، سماعت کے موقع پر ایف آئی کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے آخری ایام میں مارک سیگل کو ای میل اور خطوط لکھےتھے، جس میں انھوں نے ان افراد کا نام لکھا تھا، جن سے ان کی جان کو خطرات لاحق تھے۔

  • راولپنڈی: بے نظیر قتل کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی

    راولپنڈی: بے نظیر قتل کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ اور سابق مجسٹریٹ کامران چیمہ سمیت ایف آئی اے کے تین انسپکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

    عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ اور سابق مجسٹریٹ کامران چیمہ سمیت ایف آئی اے کے تین انسپکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

     عدالت نے افسران کو استغاثہ کے گواہان کے طور پر کئی مرتبہ طلب کیا،پیش نہ ہونے پرعدالت نےضمانتی ورانٹ گرفتاری جاری کردئیے، ایف آئی اے کے تین انسپکٹرز میں عدنان ، نصیراور نیاز شامل ہیں۔ مقدمہ کی سماعت تیس مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

  • بینظیر قتل کیس کے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بینظیر قتل کیس کے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر قتل کیس میں ایف آئی اے اور پولیس کےافسران سمیت بلاول ہاؤس کے گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    عدالت نے متعلقہ ڈی پی اوز اور آئی جی بلوچستان کو ان افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں بار بار طلبی پر پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے اور پولیس کے دو دو افسران سمیت بلاول ہاوس کے گواہ کے واراٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    بے نظیر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ان افسران کے پیش نہ ہونے پر خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ایف آئی اے اور پولیس کے دو دو افسران سمیت بلاول ہاوس کے گواہ کے واراٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    ان میں ایف آئی اے کراچی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد جمیل ،ایف آئی اے کراچی کے انسپکٹر نثار جدون ،بلاول ہاوس کراچی کے گواہ عبدالزرق میرانی ،جبکہ ایس پی اشفاق انور راجہ جو کہ جعفرا ٓباد بلوچستان میں بطور ڈی پی او تعینات ہیں جبکہ (ر) ایس ایس پی جاوید خان شامل ہیں۔

    فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

    واضح رہے کہ اس مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف اور دو پولیس افسران سمیت آٹھ افراد پر فرد جُرم عائد ہو چکی ہے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کے 27 دسمبر 2007 کو قتل کیا گیا تھا جس کے  بعد اس مقدمے کی سماعت کو شروع ہوئی اور ب  سات سال ہونے کو ہیں لیکن ملوث ملزمان پر فرد جُرم عائد کیے جانے اور چند گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے علاوہ کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔