Tag: BBC

  • برطانوی صحافی مظہرمحمود بےنقاب

    برطانوی صحافی مظہرمحمود بےنقاب

    لندن:برطانوی صحافی مظہر محمود کی حقیقت برطانوی میڈیا نے بےنقاب کردی،مظہر محمود منشیات کی ڈیلنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہے۔

     بی بی سی کے پروگرام پینوراما میں پاکستان نژاد برطانی صحافی مظہرمحمود کے بارے میں تفصیلی ڈاکیومینٹری نشر کی گئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مظہرمحمود منشیات ڈیلنگ اورلوگوں کو مختلف جرائم کےلیےاکسانےمیں ملوث رہا ہےجبکہ مظہرمحمود کوجعلی شیخ کےنام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    مظہرمحمود نےمختلف بہانوں سےڈاکیومنٹری کوکئی بارنشر ہونے سےروکنے کی کوشش کی،مظہرمحمود نےڈاکیومنٹری کو بےبنیاد قراردیا ہے۔

    پاکستانی کرکٹرزکےاسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامرکو پھنسانے میں بھی مظہر محمود نےاہم کردار ادا کیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے انکشافات کےبعد سابق برطانوی اٹارنی جنرل گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ مظہرمحمود کی وجہ سےجن لوگوں کو سزا ہوئی عدالت کو چاہیے کہ وہ ان کیسز پردوبارہ غورکرے۔

    رپورٹ کے مطابق مظہرمحمود کو ان کےعہدے سے معطل اور ان کے خلاف تحقیقات کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

  • مشرف کو ہرصورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،عرفان صدیقی

    مشرف کو ہرصورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،عرفان صدیقی

    مشرف کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو میں دو ٹوک موقف  اختیار کرتے ہوئے کہی ،انہون نے کہا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیں گے۔چند لوگوں کی خواہش سے قومی فیصلے نہیں بدلا کرتے،مشرف کوقانون کا سامنا کرنا ہو گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بی بی سی سے بات چیت میں مزید کہا کہ جنرل مشرف کے قریبی ساتھیوں کی خواہش ہے کہ انہیں چھوڑ دیا جائے۔ مجموعی طور پر فوجی قیادت پرویز مشرف کے خلاف قانونی کارروائی کی مخالف نہیں ۔

    ان کا کہنا تھا پرویز مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی تجویز حکومت میں کسی بھی سطح پر زیر غور نہیں ہے۔ پرویز مشرف کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور موجودہ حکومت ان کے خلاف مقدمے کو اپنے انجام تک پہنچائے گی۔

  • غزہ قتل عام پر بی بی سی کی’متعصب کوریج’ کی مذمت

    غزہ قتل عام پر بی بی سی کی’متعصب کوریج’ کی مذمت

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں بی بی سی اور مغربی میڈیا کی جانب داری اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ ۔ مظاہرین نے بی بی سی کو بائیسڈ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن قراردے دیا۔

    برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن ہاؤس آکسفرڈ سرکس لندن کے سامنے ہزاروں افراد نےمغربی میڈیا اور بالخصوص بی بی سی کی اسرائیلی جارحیت کی یکطرفہ کوریج اور معصوم فلسطینیوں کےحق میں مظاہرہ کیا۔

    گزشتہ آٹھ روزمیں غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی میں سیکڑوں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں،معصوم اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی بی سی اور مغربی میڈیااسرائیل کو معصوم ثابت کرنے پرتلا ہوا ہےجو نہتے اور معصوم فلسطینیوں کیساتھ ظالمانہ اقدام ہے۔

    مظاہرین نے فلسطین کے حق میں اوراسرائیل و مغربی میڈیا کےخلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،گزشتہ ایک ہفتے میں برطانوی دارلحکومت میں ہونے والا یہ تیسرا بڑااور بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہے۔

    اسی نوعیت کا ایک اور مظاہرہ گزشتہ روز برطانوی شہر برمنگھم میں بھی کیا گیا تھا