Tag: BBL

  • گلین میکسویل نے مخالف ٹیم پر قیامت ڈھادی

    گلین میکسویل نے مخالف ٹیم پر قیامت ڈھادی

    سڈنی: بگ بیش لیگ میں اسٹار آل راؤنڈر میکسویل نے مخالف ٹیم پر قیامت ڈھادی۔

    تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے کپتان میکسویل کی کارکردگی کا ہر سو چرچا ہے، گذشتہ میچ میں ناقابل یقین کیچ تھامنے کے بعد ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 64 گیندوں پر 154 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر میکسویل نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔

    ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف اس یادگار اننگز میں میکسویل نے گراؤنڈز کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیل کر شائقین کرکٹ کو خوب تفریح فراہم کی، ان کی یادگار اننگز میں 10 بلند کو بالا چھکے جبکہ 22 چوکے شامل تھے۔Imageمیکسویل نے 54 گیندیں کھیل کر 32 پر باؤنڈری اسکور کی جو کہ بگ بیش لیگ میں ایک انفرادی ریکارڈ بن گیا ہے۔

    میلبورن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل نے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 64 گیندوں پر 154 رنز بنائے، یہ بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے جبکہ ٹیم نے مجموعی طور پر 273 رنز بنائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا سب سےبڑا اسکورہے۔

    شاندار اننگز کھیلنے پر میکسویل نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ کارنامہ بگ بیش لیگ کے 100 ویں میں سر انجام دیا ہے۔

    تاہم میکسویل کی ریکارڈ اننگزاور ہوبارٹ کے خلاف 106 رنز سے فتح کے باوجود میلبرن اسٹارز کی ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی ہے۔

  • بگ بیش لیگ، حارث رؤف نے تباہی مچادی

    بگ بیش لیگ، حارث رؤف نے تباہی مچادی

    سڈنی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے تیسرے میچ میں بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں چھاگئے، 2 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد حارث نے تیسرے میچ میں بھی تین وکٹیں حاصل کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

    ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور 10 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر آگئے، پہلے نمبر پر سڈنی سکسرز کے سین ایبٹ موجود ہیں۔

    26 سالہ فاسٹ بولر نے سڈنی تھنڈر کے کیلم فرگیوسن، الیکس روس اور لیگ کے ٹاپ رنز اسکورر ڈینئل سیمز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    میچ میں میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈر کو 7 وکٹوں سے شکست دی، مارکس اسٹونس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    واضح رہے کہ حارث رؤف کو ابتدائی دو میچ کھیلنے کے بعد ڈیل اسٹین کی جگہ خالی کرنی پڑی تھی لیکن اسٹین میچ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے، گزشتہ روز اسپنر لمی چانے کے انجرڈ ہونے کے بعد حارث رؤف کو تیسرے میچ میں شامل کیا گیا تھا۔

    حارث رؤف نے بگ بیش لیگ نے اپنے پہلے میچ میں 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسرے میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

    خیال رہے کہ 26 سالہ فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔