Tag: BCCI

  • بی سی سی آئی نے سابق صدر سری نواسن کو بورڈ کی تمام میٹینگز میں شرکت سے روک دیا

    بی سی سی آئی نے سابق صدر سری نواسن کو بورڈ کی تمام میٹینگز میں شرکت سے روک دیا

    نئی دہلی : بی سی سی آئی نے سابق صدر کو بورڈ کی تمام میٹینگز میں شرکت سے روک دیا.

    بھارتی بورڈ نے اپنے ہی سابق صدر سری نواسن کو مشکل میں ڈال دیا، مفادات کے تصادم کے باعث بی سی سی آئی نے سابق صدر کو بورڈ کے تمام میٹنگز اور اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔

    بی سی سی آئی کے اس اقدام کے بعد سری نواسن کے اقتدار کی کشتی بھنور میں پھنس سکتی ہے، سری نواسن کیلئے زمین تنگ ہونا اس وقت شروع ہوئی جب آئی پی ایل میں کرپشن کا بھنڈا پھوٹا، جس نے کئی چہرے بے نقاب کیے، وہیں پردے کے پیچھے دوسرے ولن سری نواسن کا نام بھی سامنے آیا۔

    جس کے بعد سری نواسن نے دوبارہ بی سی سی آئی کے صدرارتی انتخاب لڑنے کا سوچا لیکن بورڈ نے انھیں روک دیاتھا.

  • کرپشن الزامات، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی

    کرپشن الزامات، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے دوکھلاڑیوں کو کرپشن کے الزام میں کلین چٹ دے دی۔

     کرپشن کا ایک اور داغ بھارتی کھلاڑیوں کے دامن پر لگ گیا، اس بار بیچ چوراہے پر آئی پی ایل کے سابق کمشنر للیت مودی نے ہانڈی پھوڑ دی، للیت مودی کے الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دو نامور کھلاڑیوں سریش رائنا اور رویندر جڈیجا پر سٹے بازی کا الزام لگادیا،ویسٹ انڈیز کے ڈوئن براوو بھی کرپشن کے اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں۔

     اس بارے میں اے ای میل کے زریعے انہوں نے آئی سی سی کو بھی مطلع کیا، اس معاملے پر بھارتی بورڈ نے ایسا ردعمل ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

     بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر اور چیف سیکرٹری سندیپ پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران للیت مودی کے الزامات کو مستردکیا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں کی۔

     جبکہ ٹرائل کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تین کھلاڑیوں کے کیس کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کردی۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر

    سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    بی سی سی آئی نے سابق کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کو کوچنگ کی عارضی ذمہ داریاں سونپ دیں، روی شاستری کا پہلا امتحان دورہ بنگلہ دیش ہوگا، ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کے دور میں روی شاستری ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    بی سی سی آئی نے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کرلیا ہے۔

    روی شاستری پانچ جون کو دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ بھارت کا دورہ بنگلہ دیش تین ون ڈے اور واحد ٹیسٹ پر مشتمل ہوگا۔

  • پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی پاک بھارت ٹیسٹ سیریزبھارت منتقل ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    رواں سال دسمبرمیں پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کے مقام پرپاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہونا ہے۔

    بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز بھارت میں کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آمدگی ظاہر کردی ہے۔

    اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پہلا ٹیسٹ کلکتہ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ موہالی میں کھیلاجائے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے بھارت منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سیریز اپنے مقام پرہی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان خبروں کی باقاعدہ تردید بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پاکستان اپنی میزبانی کا حق سرینڈر کرتے ہوئے سیریزبھارت منتقل کردے۔

  • آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی

    آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی

    نئی دہلی : آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی، بی سی سی آئی سری نواسن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

    سری نواسن کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے ہیں، کافی عرصے تک بی سی سی آئی پر حکمرانی کرنے والے سری نواسن کی آئی سی سی کے سربراہ کی کرسی ڈگمانے لگی، بی سی سی آئی نے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے خلاف آئی سی سی کے متنازع خط پر حکمت عملی بنانا شروع کردی۔

    میڈیا میں منظر عام پر آنے والے خفیہ خط کا ذمہ دار بی سی سی آئی نے سری نواسن کو ٹھرایا ہے، خفیہ خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری کے بکی سے روابط پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    سری نواسن کی نامزدگی کا جائزہ ستمبر میں لیا جانا ہے لیکن بی سی سی آئی موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے پر غور کررہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سری نواسن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرسکتا ہے، انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے سیکرٹری ہونے کے ساتھ لوک سبھا کے ممبر بھی ہیں اور ان کے کئی نامور سیاست دانوں سے قریبی روابط بھی ہیں۔

    دوسری جانب  سری نواسن نے بھی اپنے پتے کھیلنا شروع کردیئے ہیں اور انوراگ ٹھاکر کو سائڈ لائن کرنے کیلئے حکمت عملی تیز کردی ہے۔

  • ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹ بورڈ نےاسکواڈ کا اعلان کردیا

    ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹ بورڈ نےاسکواڈ کا اعلان کردیا

       ممبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ اور سہ ملکی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ یووراج سنگھ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کرکٹ کے میگا ایونٹ کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    ٹیم کی قیادت مہیندر سنگھ دھونی کریں گے۔ ویرات کوہلی ان کے نائب ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اجنکیا رہانے، شیکھر دھون، روہت شرما، اسٹورٹ بنی، سریش رائنا، رویندر جڈیجا، امباتی رائڈو، اکزر پٹیل، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، یومیش یادو اور ایشانت شرما شامل ہیں۔

    تجربہ کار بیٹسمین یووراج سنگھ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ایونٹ میں بھارت اپنا پہلا میچ پندرہ فروری کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔