Tag: be nazir barsi

  • بلاول بھٹو جلد مشکلات سے نکل کر آگے آئے گا، آصف زرداری

    بلاول بھٹو جلد مشکلات سے نکل کر آگے آئے گا، آصف زرداری

    راولپنڈی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو مشکلوں سے نکل کر آگے آئے گا، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جو درس دیا ہم اس پر چلتے ہوئے عوام کی مشکلات دور کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو کی برسی پر اسپتال سے جاری ہونے والے پہلے ویڈیو پیغام میں کہی، ان کا یہ پیغام راولپنڈی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے میں دکھایا گیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ راولپنڈی میں جس مقام پر آج بلاول بھٹو گیا، ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر کو اسی شہر راولپنڈی میں شہید کیا گیا، ڈکٹیٹر دونوں سے خوفزدہ تھے، آج ان دونوں کے ساتھ قدرت نے کیا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز اٹھانے والے ان کے نمائندوں کی آواز بند کی جاتی ہے جو لوگ عوام کے نمائندے نہیں انہیں بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی عوامی حکومت لائے گی، مزدور، کسان مشکل میں پیں، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو تیزی سےمشکلوں سے نکل کر آگےآئےگا، شہید ذوالفقار علی بھٹواوربی بی کاعوام سےمتعلق درس ہمیں یادہے، اس درس پر چلتے عوام کی مشکلات کو آسان کریں گے۔

    اللہ نے ہمیں خوبصورت ملک سے نوازا ہے، جس کو عقل ہوگی وہ اس ملک کو آگے لے جاسکتا ہے، ہم نے اپنے دور میں پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے۔

  • مخالفین کوکہتا ہوں کہ اتنا ظلم کروجتنا ہم برداشت کرسکیں، آصف زرداری

    مخالفین کوکہتا ہوں کہ اتنا ظلم کروجتنا ہم برداشت کرسکیں، آصف زرداری

    لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین کو کہتا ہوں کہ اتنا ظلم کرو جتنا ہم برداشت کرسکیں، کسی نے این آر او دینے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جلسے میں ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

    اپنے خطاب انہوں نے کہا کہ کوئی کپتان بنتا ہے تو کوئی مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگاتا ہے ، یہ سب جعلی قائد اور آر اوز کے بنائے ہوئے لیڈرز ہیں، گندے انڈوں سے نکلے بچے آ ج ہمارے خلاف بات کرتے ہیں۔

    ہمیں معلوم ہے کہ آپ کس طرح آپ منتیں کرتے ہیں اور آنسوؤں سے روتے ہیں، آپ کا ایک این آر او چل رہا تھا اور اب بھی چاہ رہے ہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ کسی نے این آراو دینے کی کوشش کی تو بھرپورمزاحمت کرینگے، آپ نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، آپ کے بہلاوے میں اب نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں نے ان کو جکڑا ہوا ہے الیکشن جیت کر دکھاؤں گا، ہم12سال قید کاٹ کرآئے، آپ12دن جیل سے محل پہنچے، ملک میں دہرا انصاف نہیں چلے گا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے بےنظیرکا نام رکھا تھا وہ واقعی بےنظیر تھیں، ان جیسی بہادر خاتون نہیں دیکھی، دنیا کے لیڈروں نے ان کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں: میاں صاحب آپ کو اللہ نے نکالا، ججز وسیلہ بنے، آصف زرداری


    لگتاہے بی بی شہید آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، بہت لیڈرآئیں گے اور جائیں گے صرف ایک نام بھٹو کا رہیگا، میں اور بلاول بھٹو شہید بی بی کے مشن کو آگےبڑھائیں گے۔

  • بے نظیربھٹو کی نویں برسی، تیاریاں مکمل، جیالوں کی آمد جاری

    بے نظیربھٹو کی نویں برسی، تیاریاں مکمل، جیالوں کی آمد جاری

    لاڑکانہ : بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی۔ تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ملک بھر سے قافلوں کی لاڑکانہ آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دسواں یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں برسی کی تقریب کیلیے پنڈال سج گیا۔

    ستائیس دسمبر کی شام اس جگہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن جمع ہوکراپنی شہید لیڈرکو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تقریب کیلیے بم پروف اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، برسی میں شرکت کیلیے پارٹی رہنما گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی، بے نظیر کی قریبی ساتھی ناہید خان بھی مزار پر فاتحہ خوانی کیلیے پہنچیں، جیالوں کی بڑی تعداد بھی برسی میں شرکت کیلیے گڑھی خدا بخش آرہی ہے۔

     کارکنان بڑی تعداد میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر قرآن خوانی بھی کررہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں سے جیالے قافلوں کی صورت میں لاڑکانہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

  • حکومت کی عوام دشمن پالیسی پرپارلیمنٹ میں آوازاٹھائینگے، بلاول بھٹو زرداری

    حکومت کی عوام دشمن پالیسی پرپارلیمنٹ میں آوازاٹھائینگے، بلاول بھٹو زرداری

    نوڈیرو : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی پرپارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، پارلیمنٹ میں آواز نہ سنی گئی تو ملک میں دمادم مست قلندرہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوڈیرو میں بے نظیر شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا، برسی کے موقع پر ہونے والے مرکزی جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، جن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، اعتزازاحسن، سابق وزیر رحمٰن ملک، سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف، اور دیگر شامل ہیں۔

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبوں کو کمزورکرنے کی ساز ش ہورہی ہے، قومی ایکشن پلان نہیں ن لیگ پلان پرعمل درآمد ہورہاہے، وزیراعظم ماں کا زیورسمجھ کراسٹیل مل اورپی آئی اے کی بولی لگارہے ہیں ایک شخص اسلام آباد میں بیٹھ کر داعش سے پیسےلےرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اداروں کی نجکاری کی گئی تو اس کی بھر پور مزاحمت کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کے مزارات گواہ ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی دہشت گردوں کے خلاف لڑی۔ حکمران بادشاہوں کی طرح حکم چلا رہے ہیں۔ ملک کے اہم فیصلے بند کمروں میں کئے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج میں شہیدوں کے مزاروں پر کھڑا ہو کر وعدہ کرتا ہوں کہ آئین اور قوم کی سربلندی کیلئے شہیدوں کا مشن مکمل کرونگا۔

    بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے جلسے میں پی پی رہنما رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف یک زبان ہو گئے۔

    وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کا خطاب 

    سندھ کے سائیں قائم علی شاہ نے بھی پنجاب کے چوہدری پربرھمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،پتہ نہیں وہ اپنے آپ کوکیا سمجھتےہیں،انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایک شخص کو فیصلے سنانے کاحق نہیں ہوتا،

    اعتزاز احسن کا خطاب 

    اعتزازاحسن نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم دہشت گرد نہیں، وہ رینجرز کے اختیارمیں نہیں آتے۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے کرپشن کی تو سزا میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، رینجرزنےایل ڈی اے ریکارڈاٹھایا توشہبازشریف کوپتہ چلےگا۔

    راجہ پرویز اشرف کا خطاب 

    سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے وزیراعلٰی کی شکایت کا فوری ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،بے نظیر کی شہادت پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے ۔

    رحمٰن ملک کا خطاب

    سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ماضی میں ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں،اب نہیں ہونےدیں گے۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ قسم کھا کرکہتا ہوں کہ بےنظیربھٹو شہید نےکوئی این آراوسائن نہیں کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ محترمہ سےکہا گیا تھا کہ تمام کیس ختم کردیں گے،آپ الیکشن کے بعد آئیں،رحمان ملک نے کہا کہ بےنظیربھٹوکی قبرسے آواز آرہی ہے کہ مجھے انصاف کیوں نہیں ملا۔

  • بینظیربھٹوشہید کے صاحبزادے بلاول نے خون کاعطیہ دیا

    بینظیربھٹوشہید کے صاحبزادے بلاول نے خون کاعطیہ دیا

    لاڑکانہ : بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو سمیت پارٹی کارکنوں نے خون کا عطیہ دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق بےنظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے محبت کے اظہار کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی پر بلاول بھٹو نے خون کا عطیہ دے دیا ۔

    چندجیالوں نے بھی خون کا عطیہ دے کر بینظیربھٹو سے عقیدت کا اظہار کیا ۔برسی سے پہلے بلاول بھٹو کی ہدایت پر محکمہ صحت نے خون عطیہ کرنے کا کیمپ لگایا تھا۔

    بلاول نے نوڈیر ہاؤس پہنچ کر خون کا عطیہ دیا۔ پارٹی چیئرمین کی اپیل پر چند کارکنان نے عطیہ تو دیا لیکن ان کی اتنی تعداد نہیں تھی ۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ پہلے قائدین اور رہنما آگے آئیں اور خون کا عطیہ دیں اس کے بعد وہ عطیہ دیں گے۔

  • وفاق کی آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں،آصف زرداری

    وفاق کی آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں،آصف زرداری

    دبئی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کی آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاق نے تمام آئینی اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر سندھ پر حملہ کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دے گی۔

    رینجرز اختیارات کے معاملے پر فی الوقت وفاق و سندھ ایک سو اسی ڈگری کے اینگل پر کھڑے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں۔

    سابق صدر نے وفاق کے نو ٹیفکیشن کو امن وامان کے نام سندھ پر چڑھائی کے مترادف قرار دیا،ان کا مزید کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں جلا وطنی کاٹنے اور پھانسیاں قبول کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جمہوریت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔