Tag: be nazir bhutto

  • شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازشی لوگ پاکستان سے بےنظیر کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شخصیت پر ترکی کی مصنفہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت ہوئی تو لوگوں نے توقع کی کہ میں ان پر کتاب لکھوں لیکن آج تک مجھ میں یہ حوصلہ نہیں آیا کہ ان پر کتاب لکھ سکوں، بینظیر بھٹو نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھائی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سازشی لوگ پاکستان سے شہید بے نظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، آپ شہید بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے کیسے نکال سکتے ہو، بینظیر بھٹو نے سلیکٹڈ حکومت کیخلاف مارچ کیا تو اس کی خود قیادت کی۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اب جو لانگ مارچ ہوتے ہیں ان میں کنٹینر کےاندر بیٹھ کر ہاتھ ہلایا جاتا ہے، آج کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈرنہیں بن سکتے، ہم پر ذمہ داری ہے کہ دکھائیں جبکہ کرپٹ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور اصولوں پر کھڑے ہونے والے خون دیتے ہیں۔

  • نو ڈیرو : شہید بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی آج منائی جائے گی، تیاریاں مکمل

    نو ڈیرو : شہید بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی آج منائی جائے گی، تیاریاں مکمل

    نو ڈیرو : لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی آج منائی جارہی ہے، مرکزی جلسے کی تقریب سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری اورسابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔

    برسی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، اس موقع پر چھ ہزار پولیس اہلکار، رینجرز کے جوان اور خصوصی کمانڈوز سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔

    جلسہ گاہ کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے جبکہ واک تھرو گیٹ کے ذریعے چیکنگ کے بعد شرکاء کو اندر جانے کی اجازت ہوگی، شرکاء کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

    برسی کے موقع پر صبح نو بجے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرادری کی جانب سے لنگر تقسیم کیا جائے گا برسی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔

    تقریب سے پیپلز پارٹی کے چاروں صوبائی صدور اور مرکزی رہنماؤں کے علاوہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

    برسی کے اختتام پر پارٹی تمام شہداء کیلئے دعا کی جائے گی، دوسری جانب برسی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر صوبائی حکومت کے تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔