Tag: bear

  • سڑک پر ریچھ کو بھاگتے دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے، ویڈیو وائرل

    سڑک پر ریچھ کو بھاگتے دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک شہر کریم نگر میں سڑک پر بھاگتے ریچھ کو دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر کریم نگر میں دن کے اوقات میں جنگل سے ریچھ آ نکلا، اور سڑک پر بھاگتا رہا، جسے دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اگرچہ ریچھ نے کسی پر بھی حملہ نہیں کیا لیکن آبادی اور سڑکوں پر ریچھ کے آنے پر مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی رات کریم نگر کے رضوی چمن علاقے اور نوری گیسٹ ہاؤس کے پاس پہلی مرتبہ یہ ریچھ دیکھا گیا اور پھر ہفتہ کی صبح کریم نگر کے علاقے میں اچانک سڑک پر نکل آیا۔

    ویڈیو: ٹرک میں جانے والا بکرا بجلی کے تار پر کیسے پہنچا؟

    مقامی لوگوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے عملے کو اس کی اطلاع دی، جس پر ریچھ کو پکڑ لیا گیا۔

  • پہاڑوں پر تفریح کرتا شخص ہولناک خطرے سے بے خبر

    پہاڑوں پر تفریح کرتا شخص ہولناک خطرے سے بے خبر

    پہاڑوں پر برف انجوائے کرتا ایک شخص اپنے پیچھے آنے والے خطرے سے بے خبر رہا اور بعد ازاں جب اس نے ویڈیو دیکھی تو اسے علم ہوا کہ وہ بال بال بچا ہے۔

    برازیل کا یہ شہری جو مقامی طور پر ڈی جے الوک کے نام سے جانا جاتا ہے، فرنچ الپس پر اپنی چھٹیاں گزارنے پہنچا۔ سنو بورڈنگ کرتے ہوئے اس نے اپنی ایک ویڈیو بنائی جس نے بعد میں اسے خوفزدہ اور حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی وہ سنو بورڈنگ شروع کرتا ہے ایک براؤن بیئر اس کا پیچھا شروع کردیتا ہے۔

    الوک اس سے بے خبر سنو بورڈنگ انجوائے کر رہا ہے۔

    خوش قسمتی سے ریچھ پھسل کر گر جاتا ہے جس کے بعد وہ اس کا پیچھا کرنا چھوڑ دیتا ہے، یوں الوک کی جان محفوظ رہتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alok (@alok)

    بعد ازاں الوک نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو اس پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس نے لکھا کہ یہ دن اس کے لیے بہت حیرت انگیز تھا۔

    انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، بعض افراد نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ یہ ویڈیو اصلی ہے کیونکہ ریچھ اتنی آسانی سے اس کا پیچھا نہیں چھوڑ سکتا۔

  • تماشے کے دوران ریچھ بھاگ نکلا، تماشائیوں کی دوڑیں لگ گئیں

    تماشے کے دوران ریچھ بھاگ نکلا، تماشائیوں کی دوڑیں لگ گئیں

    تالیاں پیٹتے، سیٹیاں بجاتے اور "واہ واہ” کرتے تماشائیوں کی دوڑیں اس وقت لگ گئیں جب ایک ریچھ تماشے کے دوران مالک کی گرفت سے بھاگ نکلا۔

    یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پیش آیا جہاں ایک ریچھ تماشے کے دوران غصے میں آگیا۔ ریچھ مالک سے رسی چھڑوا کر بھاگ گیا جس پر تماشے کے لیے جمع لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

    خوشی قسمتی سے ریچھ نے کسی کو  نقصان نہیں پہنچایا۔ غصے سے بھرا ریچھ کھیتوں اور گھروں میں داخل ہوتا رہا جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

    ریچھ کے بھاگنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کی۔ کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے ریچھ کو قابو میں کرلیا گیا۔

    محکمہ وائلڈ لائف نے جانور پر تشدد اور تماشا کروانے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • ننھی بچی کو ریچھ کے پنجرے میں پھینکنے والی ماں گرفتار

    ننھی بچی کو ریچھ کے پنجرے میں پھینکنے والی ماں گرفتار

    ازبکستان میں 3 سالہ بچی کو جان بوجھ کر ریچھ کے پنجرے میں پھینکنے کے بعد ایک ماں کو عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ازبک دارالحکومت تاشقند کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا جو سرویلنس کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بچی کو گود میں لیے ریچھ کے احاطے کے قریب جنگلے کے پاس کھڑی ہے، اچانک بچی اس کے ہاتھ سے نیچے جا گرتی ہے۔

    بچی کو نیچے گرتا دیکھ کر ریچھ تیزی سے اس کے قریب جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا اور صرف سونگھ کر دور ہوجاتا ہے۔

    اسی دوران چڑیا گھر کا عملہ بھی وہاں پہنچ جاتا ہے، کچھ افراد ریچھ کو قریب موجود احاطے میں ہنکاتے ہیں جس کے بعد اس کے احاطے سے بچی کو بحفاظت ریسکیو کرلیا جاتا ہے۔

    نیچے گرنے سے بچی کے دماغ پر چوٹ لگی ہے جبکہ جسم پر بھی خراشیں آئی ہیں۔

    وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ ماں کچھ گڑبڑ کرنا چاہتی ہے اور وہ اسے روکنا چاہتے تھے لیکن پھر پلک جھپکتے میں ہی یہ ناخوشگوار واقعہ ہوگیا۔

    پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس پر اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

  • پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے مالک جان پر کھیل گیا

    پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے مالک جان پر کھیل گیا

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص اپنے پالتو کتے کو ریچھ سے بچانے کے لیے جان پر کھیل گیا اور ریچھ سے لڑ کر کتے کو بچا لیا۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والے شہری کے گھر میں ریچھ داخل ہوا اور تین پالتو کتوں میں سے ایک کو لے جانے کی کوشش کی جس پر مالک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کتے کو بچا لیا۔

    مالک نے فوراً اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ سے باقاعدہ ہاتھا پائی کی جس کی وجہ سے ریچھ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔

    اس کے پیچھے ہٹتے ہی مالک نے صوفہ کھینچ کر دروازے کے سامنے کردیا تاکہ ریچھ اندر نہ داخل ہوسکے۔

    مذکورہ شخص نے بتایا کہ جیسے ہی ریچھ نے کتے کو اپنے جبڑے میں دبایا تو میں نے اسی لمحے اپنے جانور کو پکڑ لیا اور خود کو ریچھ کے سامنے پیش کیا تاکہ وہ کتے کو چھوڑ کر مجھ پر حملہ آور ہو۔

    امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں خصوصی جال کا حصار لگائے گا تاکہ پھر سے کوئی ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔ ریچھ سے ہاتھا پائی میں مذکورہ شہری کے جسم پر معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

  • ریچھ سپر مارکیٹ میں خریداری کرنے پہنچ گیا

    ریچھ سپر مارکیٹ میں خریداری کرنے پہنچ گیا

    امریکا کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک ریچھ خریداری کرنے آن پہنچا، سپر مارکیٹ کے عملے نے بہت مشکل سے اسے باہر نکالا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی سپر مارکیٹ میں درجنوں شہریوں نے اس ریچھ کو گشت کرتے دیکھا۔ ریچھ مختلف ریکس کے درمیان آزادی سے گھوم پھر رہا تھا۔

    وہاں موجود افراد نے ریچھ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tisha Campbell (@tishacampbellmartin)

    مارکیٹ کے عملے نے ریچھ کو بہت مشکل سے باہر کا راستہ دکھایا جس کے بعد لوگوں کی جان میں جان آئی۔

    پولیس کے مطابق یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں ریچھ کو پرہجوم مقام پر دیکھا گیا ہے۔

    ایک واقعے میں وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا جنہوں نے ریچھ پر بے ہوشی کا انجکشن پھینک کر اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

  • آبدوز پر چڑھنے والی ریچھنی اور اس کے بچے کو فوجی اہلکاروں نے گولی ماردی

    آبدوز پر چڑھنے والی ریچھنی اور اس کے بچے کو فوجی اہلکاروں نے گولی ماردی

    روس کی بحری فوج کے اہلکاروں نے ایک ریچھنی اور اس کے بچے کو اس وقت گولی مار دی جب وہ ان کی ایٹمی آبدوز پر چڑھ آئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، جو واقعے کے وقت وہاں موجود عینی شاہد نے بنائی، دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھنی اور اس کا بچہ پانی میں تیرتے ہوئے ایٹمی آبدوز کے قریب آئے اور سستانے کے لیے اس کے عرشے پر چڑھ گئے۔

    بعد ازاں فوجی اہلکار ان دونوں کو گولی مار کر ہلاک کردیتے ہیں۔

    روسی بحری فوج کے ترجمان کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ ریچھنی اور اس کا بچہ نہ صرف آبدوز کے عملے بلکہ قریب موجود گاؤں کے رہائشیوں کے لیے بھی ایک خطرہ تھے۔

    ایک مقامی اخبار کے مطابق ریچھنی زخمی حالت میں تھی اور اس کی موت کا اندیشہ تھا، ماں کے بغیر ننھے ریچھ نہایت غصہ ور ہوجاتے ہیں لہٰذا اس صورتحال سے بچنے کے لیے دونوں کو گولی مار دی گئی۔

    اخبار میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ ریچھ اکثر قریبی گاؤں میں گھس جاتے ہیں اور مقامی افراد ان سے پریشان تھے۔

    روس کے مذکورہ علاقے میں بھورے ریچھوں کی آبادی بہت زیادہ ہے اور ان کی تعداد لگ بھگ 14 ہزار ہے، یہ انسانوں پر صرف اسی وقت حملہ کرتے ہیں جب انہیں انسانوں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔

  • بھاری بھرکم ریچھ پیزا کی بو سونگھتا گھر کے اندر داخل ہوگیا

    بھاری بھرکم ریچھ پیزا کی بو سونگھتا گھر کے اندر داخل ہوگیا

    امریکا میں ایک سیاہ ریچھ پیزا کی تلاش میں گھر میں گھس آیا، تلاش میں ناکامی کے بعد بھالو بغیر کوئی توڑ پھوڑ کیے واپس چلا گیا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں لگے سیکیورٹی کیمرا نے بھالو کو ریکارڈ کرلیا جو گھر میں گھس آیا تھا۔

    گھر کا داخلی دروازہ لاک نہیں تھا جس کے باعث ریچھ باآسانی گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ دروازے کے سامنے ہی پیزا کے خالی ڈبے پڑے تھے جن کے گرد ریچھ گھوم کر پیزا تلاش کرتا رہا۔

    تاہم پیزا کی تلاش میں ناکامی کے بعد ریچھ بغیر کسی توڑ پھوڑ کے جس طرح آیا تھا اسی طرح مرکزی دروازے سے واپس چلا گیا۔

    گھر کے مالک اٹکنسن کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ کچرے کو اس طرح غیر ذمہ دارانہ انداز میں نہیں چھوڑنا چاہیئے ورنہ یہ ریچھ اور دیگر جنگلی جانوروں کو اپنی طرف متوجہ کرسکتا ہے۔

  • سیاحوں پر حملے سزا عمر قید، بھالو انسانی جیل میں‌ قید

    سیاحوں پر حملے سزا عمر قید، بھالو انسانی جیل میں‌ قید

    نورسلطان : کرغزستان کی عدلیہ نے انسانوں پر حملہ کرنے کے جرم میں مادہ بھالو کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل میں قید کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ عجیب و غریب فیصلہ وسطی ایشیائی ملک کرغزستان کی انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، جہاں عدالت نے 36 سالہ مادہ بھالو کاتیا کو انسانوں کی جیل میں قید کرنے کا حکم دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اکاتیرینا عرف کاتیا نامی بھالو نے کو انسانوں پر حملہ کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، کاتیا پر الزام تھا کہ اس نے سنہ 2004 میں ایک 11 سالہ بچے پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ کاتیا کو کھانا کھلانے کے لیے پنجرے کے قریب گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کاتیا نے بچے کی ٹانگ پکڑلی تھی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے ٹانگ پر شدید زخم آئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسی برس مادہ بھالو نے نشے میں دھت 28 سالہ شخص کو بھی حملہ کرکے زخمی کردیا تھا جو پنجرے میں ہاتھ ڈال کر کاتیا سے مصافحہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

    کاتیا کے پنجرے کے باہر ’خبردار پنجرے سے دور رہیے‘ کی تحریر موجود ہے لیکن اس کے باوجود لڑکے پنجرے میں ہاتھ ڈالا تھا۔

    دو انسانوں پر حملے کے بعد انتظامیہ نے کاتیا کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کسی بھی چڑیا گھر انتطامیہ یا جنگلی جانوروں سے دیکھ بھال کرنے والے ادارے سے کاتیا کو پناہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث انسانوں کی جیل میں 700 قیدیوں کے درمیان کاتیا کو بھی قید کرنا پڑا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مادہ بھالو اب اس پینل کالونی کی پہچان بن چکی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے پینل کالونی میں کاتیا کا ایک مجسمہ بھی نصب کردیا ہے جبکہ قیدیوں سے ملاقات کےلیے آنے والے افراد کو بھی کاتیا سے ملاقات کرنے کی اجازت ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کے اہل خانہ کاتیا کے لیے مختلف اقسام کے کھانے لاتے ہیں جبکہ کاتیا مسکرا پر قیدیوں کے اہلخانہ کا استقبال کرتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کاتیا کےلیے جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کیے گئے بیرک میں رکھا گیا ہے کہ جس کے ایک حصّے میں کاتیا کے لیے پانی کا تالاب بھی بنایا گیا ہے۔

  • قلت آب کے باعث جانوروں کی خونخوار لڑائی

    قلت آب کے باعث جانوروں کی خونخوار لڑائی

    ماں چاہے انسان کی ہو یا جانور کی اپنے بچے کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہے، ایسا ہی ایک معرکہ بھارت کے ایک نیشنل پارک میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں ایک ریچھنی اپنے بچے کو بچانے کے لیے چیتے سے بھڑ گئی۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں واقع تڈوبا نیشنل پارک رواں برس سخت گرمیوں کا شکار رہا جس کی وجہ سے وہاں موجود پانی کے ذخائر میں کمی واقع ہوگئی۔

    پانی اب پارک میں موجود چند ہی تالابوں میں بچا ہے جسے پینے کے لیے ہر قسم کے جانور ایک ہی جگہ پر اکٹھے ہوجاتے ہیں اور یہیں سے خرابی کا آغاز ہوا۔

    ایسے ہی ایک دن ایک ریچھنی اپنے بچے کو لیے تالاب پر پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود چیتے کی ریچھ کے بچے کو دیکھ کر رال ٹپک پڑی۔

    لیکن ریچھنی نے پہلے ہی اس کا ارادہ بھانپ لیا اور چیتے پر حملہ کردیا۔ یہ خونخوار لڑائی کم از کم 15 منٹ تک جاری رہی۔

    لڑائی کے اختتام تک دونوں فریق شدید زخمی ہوگئے تاہم ریچھنی اپنے بچے کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی اور چیتے کو ہار مان کر پیچھے ہٹنا پڑا۔