Tag: bear

  • خونخوار چیتے کے منہ سے زندہ بچ نکلنے والا جانور

    خونخوار چیتے کے منہ سے زندہ بچ نکلنے والا جانور

    نئی دہلی: وحشی اور خونخوار چیتے کے منہ سے معجزانہ طور پر زندہ بچ نکلنے والے بھالو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حیرات انگیز واقعہ بھارتی ریاست ’مہاراشٹر‘ میں واقع ایک چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں ایک ننھے بھالو کی زندگی اس کی ماں نے بچائی اور چیتے کو ڈرا کر مار بھگایا۔

    کہتے ہیں چاہے انسان ہو یا جانور ماں کی ممتا اپنے بچے کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جاسکتی ہے، ایسے ہی کچھ حقیقی مناظر دیکھنے میں آئیں جہاں ایک بھالو کو اس کی ماں نے چیتے کے جان لیوہ حملے سے بچا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھالو اور چیتا چہل قدمی کرتے ہوئے ایسی جگہ پہنچتے ہیں جہاں ان کا آمنا سامنا ہوجاتا ہے، جس کے بعد موقع دیکھ کر اچانک چیتا بھالو پر حملے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی ماں آڑے آجاتی ہے۔

    فارمولا ای کار بمقابلہ چیتا: ایک فریق کی فنا کی طرف دوڑ

    چند منٹوں تک جاری رہنے والے بھرپور مقابلے کے بعد بلآخر بھالو کی ماں اپنے بچے کو بچانے اور چیتے کو مار بھگانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چڑیا گھر کے مالک ’سودیپ مہتا‘ کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے چیئرمین ماہر طبیعات ’اکشے کمار‘ معمول کے مطابق سفاری کی سیر پر تھے کہ اچانک انہیں یہ منظر دکھا جس کے بعد انہوں نے اسے فلما کر ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی۔

    پالتو چیتے کی دلچسپ سرگرمیاں

    خیال رہے کہ چیتا وہ جانور ہے جس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ ایک بار جب شکار منہ میں آجائے تو واپس جانے نہیں دیتا، اس انوکھی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنگل میں لگی آگ سے جلنے والے بھالوؤں کا علاج

    جنگل میں لگی آگ سے جلنے والے بھالوؤں کا علاج

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے زخمی ہونے والے 2 بھالوؤں کو علاج کے بعد واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

    گزشتہ برس دسمبر میں لگنے والی آگ میں یہ دو بھالو اپنی جان بچانے کے دوران اپنے آپ کو جھلسا بیٹھے تھے اور ان کے پنجے بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

    بھالوؤں کے پیر کے زخم اتنے شدید تھے کہ یہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگئے تھے اور سخت تکلیف میں تھے۔

    امدادی کارروائیاں کرنے والے اداروں نے جب بھالوؤں کو اس حال میں دیکھا تو فوراً انہیں جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بھالوؤں کا علاج شروع کرنے سے پہلے ماہرین نے کافی سوچ بچار کی کہ کون سا طریقہ آزمایا جائے جس سے ان کے نازک پاؤں کے زخم جلد از جلد مندمل ہوجائیں۔

    اگر ان بھالوؤں کو عام کپڑے کی پٹی باندھی جاتی تو یہ ان کی شریانوں کو بند کرسکتی تھی۔ علاوہ ازیں عام پین کلر دوائیں بھی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی تھیں۔

    خاصی تحقیق کے بعد ماہرین نے مچھلی کی کھال سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مچھلی کی جلد میں موجود کولیجن نامی پروٹین جلے ہوئے زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماہرین نے مچھلی کی جلد کے ساتھ مکئی کے چھلکوں سے بنی بینڈج بھی ان بھالوؤں کے پاؤں پر باندھ دی۔

    زخمی بھالوؤں کی روزانہ پٹی کی جاتی اور ان کے کھانے پینے کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا۔

    بالآخر کئی ہفتوں کے علاج کے بعد بھالوؤں کے پاؤں ٹھیک ہوگئے اور یہ خود سے چلنے پھرنے کے قابل ہوگئے۔

    مکمل صحت یاب ہونے کے بعد بھالوؤں کو واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریچھ کو ڈرائیونگ کا شوق چڑھ گیا

    ریچھ کو ڈرائیونگ کا شوق چڑھ گیا

    کیلگری : کینیڈا میں ریچھ کو ڈرائیونگ کا شوق چڑھ گیا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کو خوب ہارن بجانے شروع کردیئے۔

    ریچھ کا نام سنتے ہی ہمارے ذہنوں میں ایک خونخوار جانور کی شبیہہ ابھرتی ہے ،جس کی خون آشامیوں کی سچی جھوٹی کہانیاں دنیا کے ہر ادب میں ملتی ہیں ،بڑے بڑے مضبوط جبڑوں اور انتہائی نوکیلے ناخنوں والا یہ جانور کسی کے بھی ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہے۔

    کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ توجہ کا مرکز بن گیا ، دلچسپ منظر اس وقت پیش آیا جب ایک ریچھ اچانک جنگل سے نکل آیا اور سڑک کنارے کھڑی وین کا دروازہ کھولا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر ہارن بجانے شروع کردیئے۔

    ریچھ کے اس انداز پر وہاں موجود افراد بھی بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کر لئے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بھالو کی موٹر سائیکل پر سواری

    بھالو کی موٹر سائیکل پر سواری

    ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں موٹر سائیکل پر سفر کرتے ایک بھالو نے سب کو حیران کردیا۔

    ماسکو کے رہائشی نکولس نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کر رہا تھا جب اس نے اچانک ایک انوکھا منظر دیکھا۔ ایک دیو قامت بھورا ریچھ موٹر سائیکل کی سائیڈ کار پر سوار اسے چلا رہا تھا۔

    نکولس کے مطابق یہ منظر نہایت حیرت انگیز تھا جس نے اسے اس کی ویڈیو بنانے پر مجبور کر دیا۔

    آس پاس موجود لوگ بھی اس بھالو کو خوشگوار حیرت سے دیکھ رہے تھے جو نہایت مہارت سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔

    تاہم بعد ازاں یہ بھالو سرکس کا تربیت یافتہ بھالو نکلا جسے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی گئی تھی۔

    اس کے نگہبانوں نے اس کی مہارت کو آزمانے کے لیے موٹر سائیکل سمیت سڑک پر آزاد چھوڑ دیا تھا تاکہ وہ ٹھنڈی ہوا سے لطف اٹھا سکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریچھ نے اپنی دوستی کا حق نبھا دیا

    ریچھ نے اپنی دوستی کا حق نبھا دیا

    ماسکو: ریچھ کو ویسے تو انسانوں کے لیے خطرناک جانور سمجھا جاتا ہے مگر روس کے نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی میں اپنے خاص دوست کو مدعو کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

    عام طور پر شادیوں کو یادگار بنانے کے لیے خاص مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے مگر روس کے ایک جوڑے نے شادی کی تقریب میں اپنے خاص دوست اسٹیفن کو بلایا اور خوب ہلا گلا کیا۔

    4

    نوبیاہتا جوڑے تیس سالہ ڈینس اور نیلیا جب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو ان کی شادی میں کوئی اور نہیں بلکہ ریچھ گواہ بنا، ڈینس نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دوست بہت رحم دل ہے وہ ہماری ہر مشکل میں کام آتا رہا ہے۔

    2

    اس موقع پر 21 سالہ نوبیاہتا دلہن نیلیا نے بھی ریچھ کے ساتھ خوب مزے کیے اور خاص طور پر تصاویر بھی بنوائیں۔ ریچھ نے بھی اپنی دوستی کا پورا حق نبھایا اور دوست کی شادی میں رقص کیا اور  خوشی کا اظہار کیا۔

    3

    دولہے میاں ٹینس کا کہنا ہے کہ ’’میرا دیرینہ خواب تھا کہ شادی میں ریچھ گواہ بننے جو آج پورا ہوگیا، خواہش پوری ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے اور یہ میری زندگی کا بہت اہم و یادگار دن ہے‘‘۔

  • ہالی ووڈ فلم  پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    نٹ کھٹ بھالو کےگرد گھومتی ہالی وڈ کی فلم  پیڈنگٹن  کے نئے ٹریلر نے سب کے دل موہ لئیے۔

    چل بلی شرارتوں سے بھرپور نٹ کھٹ بھالو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہا ہے، لاطینی امریکہ کےجنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی بھالو کے کر دار پر مبنی ہے جواپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا، فلم کے معروف پروڈیوسر ڈیوڈ ہیں جو اس سے قبل مشہور فلمیں دے چکے ہیں،پیڈنگٹن کا کردار بین ویشہ نبھا رہے ہیں،جبکہ دیگر کاسٹ میں نکول کڈمین،سیلی ہاکن،جولی والٹر اور جم بڑاڈینیٹ شامل ہیں،فلم اٹھائیس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،اس فلم کی کہانی بھالو کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا۔

    لاطینی امریکہ کےجنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی نٹ کھٹ بھالو کے کر دار پر مبنی ہے جواپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا۔ فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پوٹر کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں،پیڈنگٹن کا کردار بین ویشہ نبھائیں گے،جبکہ دیگر کاسٹ میں نکول کڈمین،سیلی ہاکن،جولی والٹر اور جم بڑاڈینیٹ شامل ہیں،فلم اٹھائیس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔